2025-04-25@20:30:35 GMT
تلاش کی گنتی: 30
«معروف گلوکار»:
مانچسٹر کی معروف پاکستانی گلوکارہ آسیہ ثمن کو عارضہ قلب کے بعد مقامی ہسپتال میں داخل کر لیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی سرجری تجویز کی ہے۔ آسیہ ثمن پاکستان میں آسیہ خان عیسیٰ خیلوی کے نام سے مشہور ہیں، وہ ملتان کی معروف سیاسی لنگاہ برادری سے تعلق رکھتی ہیں۔ انہوں نے گلوکاری کا آغاز زمانہ طالبعلمی سے شروع کیا ان کے سرائیکی ڈوہرے، ماہئے اور گانے بہت مشہور ہوئے، ریڈیو پاکستان اور ٹیلی ویژن پر بھی فن کا مظاہرہ کیا، بیرون ملک بھی پرفارمنس اور بھرپور شہرت حاصل کی۔ وہ عرصہ دراز سے مانچسٹر میں مقیم ہیں اور سماجی حلقوں اور کمیونٹی میں بہت عزت کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہیں۔ وہ حال ہی میں...
سٹی 42 : سوشل میڈیا قومی سلامتی کے اداروں اور ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنے پر معروف گلوکار سلمان احمد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ پولیس کی مدعیت میں ڈیفنس اے میں درج کیا گیا ۔ ایف آئی آر کے مطابق سلمان احمد کے ایکس پر 265.4 k فالوورز ہیں، سلمان احمد نے قومی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگینڈا کیا، ملزم نے نفرت انگیز پوسٹ وائرل کیا ۔ پاکستان ریلوے کے 80 ملازمین نوکری سے فارغ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ سلمان احمد کی پوسٹ ڈیوٹی پر تعینات پولیس آفیسر نے بذات خود دیکھی ۔
معروف گلوکار اور ڈی جے عادل خان نے چینی اینیمیٹڈ فلم نی جا2 کی کامیابی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک گانا ریلیز کیا ہے۔ اس فلم نے اپنی شاندار اینیمیشن اور دلکش کہانی کے لیے عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کی ہے، عادل نے فلم کے حوالے سے چینی فلم سازی کی ٹیم کے شاندار کام کی تعریف کی۔ اپنے گانے میں عادل نے اس بات پر زور دیا کہ نی جا2 نے منفرد کہانی، جدید اینیمیشن تکنیکوں اور جدید بصری اثرات کے ساتھ دنیا بھر کے ناظرین کو حیران کن طور پر متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی کامیابی نہ صرف چین کی عالمی فلم انڈسٹری میں بڑھتے ہوئی تسلط کی...
اپنے سدا بہار گیتوں سے سامعین کا دل لبھانے والے بالی ووڈ کے مشہور نغمہ نگار آنند بخشی نے قریبا 4 دہائی تک سامعین کو اپنا دیوانہ بنائے رکھا لیکن بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگا کہ وہ نغمہ نگار نہیں بلکہ گلوکار بننا چاہتے تھے۔ متحدہ ہندوستان کے شہر راولپنڈی میں 21 جولائی 1930 کو پیدا ہوئے آنند بخشی کو ان کے رشتہ دار پیار سے نند یا نندو کہہ کر پکارتے تھے۔ بخشی ان کے خاندان کا لقب تھا جبکہ ان کے اہلخانہ نے ان کا نام آنند پرکاش رکھا تھا۔ لیکن فلمی دنیا میں آنے کے بعدآنند بخشی کے نام سے ان کی پہچان بنی۔ آنند بخشی بچپن سے ہی فلموں میں کام کرکے شہرت کی بلندیوں...
لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے ترانے کیلئے انتظامیہ نے معروف گلوکارعلی ظفر کی خدمات حاصل کرلیں۔پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا، یہ ایونٹ 18 مئی تک کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں منعقد ہوگا۔ شائقین کرکٹ دلچسپ میچز کے آغاز سے قبل ہر سال کی خصوصی ترانے کا انتظار کررہے ہیں، جس کیلئے انتظامیہ نے معروف گلوکار علی ظفر کی خدمات حاصل کرلی ہیں تاکہ فینز کے جوش و خروش کو بڑھایا جاسکے۔پی سی بی کی جانب سے سوشل میڈیا پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے ترانے کا ایک پوسٹر جاری کیا گیا جس میں علی ظفر کو نقاب میں دیکھا گیا۔ البتہ ترانے کے نام کے حوالے سے...
لاہور(نیوز ڈیسک)پولیس نے معروف گلوکارہ نصیبو لال پرتشدد کے معاملے پرشوہرکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ معروف گلوکارہ نصیبو لال پر شوہرکی جانب سے تشدد کیا گیا، شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے گلوکارہ کی درخواست پر خاوند کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر متن کے مطابق گلوکارہ کا کہنا تھا گھر کے صحن میں بیٹھی ہوئی تھی اور اسی دوران میرا خاوند نوید حسین گھر آیا۔ نصیبو لال کی جانب سے مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ خاوند نے آتے گالم گلوچ کیا، اورقریب پڑی ہوئی اینٹ اٹھا کر چہرے پرماردی۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ اینٹ لگنے سے چہرے کی بائیں سائیڈ اور ناک پر شدید چوٹ آئی ہے۔ خاوند اکثر اوقات مجھ سے لڑائی جھگڑا کرتا ہے۔...
معروف گلوکارہ حمیرا ارشد کے چھوٹے بھائی عامر حسین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔ حمیراارشد عمرے کی بیرون ملک واپسی پر نماز جنازہ ادا کی جائے گی ۔عامر حسین المعروف مٹھو کی نماز جنازہ شاہ نور اسٹوڈیو سے اٹھائی جائے گی۔ گلوکارہ حمیرا ارشد عمرے کی سعادت کے بعد لندن روانہ ہو گئی تھیں، ان کی واپسی پر نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔
معروف کورین گلوکار اور نغمہ نگار وہیسونگ اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بیلڈز اور آر اینڈ بی میوزک کے لیے مشہور گلوکار وہیسونگ 10 مارچ 2025 کو سیئول میں کی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جب گلوکار کا مینیجر ان سے ملنے میں ناکام ہوا تو اس نے ان کی والدہ سے رابطہ کیا جنہوں نے بیٹے کو گھر کے اندر مردہ حالت میں پایا۔ View this post on Instagram A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani) ابتدائی رپورٹ میں اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ گلوکار موت...
جنوبی کوریا کے 43 سالہ معروف گلوکار وی سنگ چل بسے۔ کورین میڈیا کے مطابق 43 سالہ معروف گلوکار کا انتقال دارالحکومت سیؤل میں ہوا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہےکہ گلوکار کے گھر سے کال آنے کے بعد پولیس اور ریسکیو عملہ گھر پہنچا تو وہ انتقال کرچکے تھے۔ پولیس نے گلوکار کی موت کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ دوسری جانب گلوکار کی ایجنسی نے بیان میں کہا ہے کہ وی سنگ کو گھر میں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، ان کا انتقال فیملی، دوستوں اور انڈسٹری کیلئے بڑا نقصان ہے۔ دوسری جانب کورین ایک اور معروف گلوکار کانگ چانگ مو (کے سی ایم) نے 15 مارچ کو ہونے والا کنسرٹ بھی...
جنوبی کوریا کے 43 سالہ معروف گلوکار وی سنگ چل بسے۔ کورین میڈیا کے مطابق 43 سالہ معروف گلوکار کا انتقال دارالحکومت سیؤل میں ہوا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہےکہ گلوکار کے گھر سے کال آنے کے بعد پولیس اور ریسکیو عملہ گھر پہنچا تو وہ انتقال کرچکے تھے۔پولیس نے گلوکار کی موت کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ دوسری جانب گلوکار کی ایجنسی نے بیان میں کہا ہے کہ وی سنگ کو گھر میں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، ان کا انتقال فیملی، دوستوں اور انڈسٹری کیلئے بڑا نقصان ہے۔دوسری جانب کورین ایک اور معروف گلوکار کانگ چانگ مو (کے سی ایم) نے 15 مارچ کو ہونے والا کنسرٹ بھی منسوخ کردیا۔ اس...
ممبئی(شوبز ڈیسک)(ویب ڈیسک ) بھارت کے معروف میوزک پروڈیوسر اور ’میڈ فار میوزک‘ کمپنی کے مالک پنکی دھالیوال کو گلوکارہ سنندا شرما کے خلاف بدسلوکی اور مالی استحصال کے سنگین الزامات پر گرفتار کر لیا گیا۔ غیر ملکی کبر ایجنسی کے مطابق یہ کارروائی پنجاب اسٹیٹ کمیشن فار وومن کی چیئرپرسن راج لالی گل کے سوموٹو نوٹس جاری کرنے کے بعد عمل میں آئی۔ معروف پنجابی گلوکارہ سنندا شرما نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے پنکی دھالیوال پر کئی سال تک اپنی ادائیگیوں کو روکنے اور ذہنی دباؤ ڈالنے کے الزامات عائد کیے۔ گلوکارہ سنندا شرما نے کہا کہ ’’میں ایک آزاد فنکارہ ہوں اور کسی بھی فرد یا ادارے کو میرے پیشہ ورانہ معاملات میں مداخلت کرنے...
بھارت کی پنجاب پولیس نے معروف میوزک پروڈیوسر اور ’میڈ فار میوزک‘ کمپنی کے مالک پنکی دھالیوال کو گلوکارہ سنندا شرما کے خلاف بدسلوکی اور مالی استحصال کے سنگین الزامات پر گرفتار کر لیا ہے۔ یہ کارروائی پنجاب اسٹیٹ کمیشن فار وومن کی چیئرپرسن راج لالی گل کے سوموٹو نوٹس جاری کرنے کے بعد عمل میں آئی۔ سنندا شرما، جو پنجابی موسیقی کی معروف گلوکارہ ہیں، نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے پنکی دھالیوال پر کئی سال تک اپنی ادائیگیوں کو روکنے اور ذہنی دباؤ ڈالنے کے الزامات عائد کیے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا، ’’میں ایک آزاد فنکارہ ہوں اور کسی بھی فرد یا ادارے کو میرے پیشہ ورانہ معاملات میں مداخلت کرنے کی...
بھارت کی سیاسی جماعت (بی جے پی) کے رکنِ اسمبلی نے سوشل میڈیا پر مقبول گلوکارہ سے شادی کرلی ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکنِ اسمبلی تے جسوی سریا نے مقامی گلوکارہ شیوسری سکندپرساد سے شادی کر لی، جس کی تقریب بنگلورو شہر میں ہوئی۔ شادی کی تقریب میں پارٹی کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ میڈیا رپورٹس سے معلوم ہوا ہے کہ دلہن مقامی زبان کرناٹک کی گلوکارہ ہیں جو سوشل میڈیا پر بھی بہت زیادہ مشہور ہیں، ان کے انسٹاگرام پر 1 لاکھ 13 ہزار سے زیادہ اور یوٹیوب پر 2 لاکھ فالوورز ہیں۔گزشتہ سال جنوری میں بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے بھی گلوکارہ کی تعریف کی تھی۔
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارت میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بے جے پی) کے رکنِ اسمبلی تے جسوی سریا نے مقامی گلوکارہ شیوسری سکندپرساد سے شادی کر لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریب بنگلورو شہر میں ہوئی جس میں پارٹی کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دلہن مقامی زبان کرناٹک کی گلوکارہ ہیں جو سوشل میڈیا پر بھی بہت زیادہ مشہور ہیں۔ ان کے انسٹاگرام پر 1 لاکھ 13 ہزار سے زیادہ اور یوٹیوب پر 2 لاکھ فالوورز ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال جنوری میں بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے بھی گلوکارہ کی تعریف کی تھی۔ مزیدپڑھیں:’اچھے لباس والی خواتین کو انعام‘ فہد مصطفیٰ کے گیم شو پر تنقید
حیدر آباد(نیوز ڈیسک)بھارت کی 44 سالہ معروف گلوکارہ کلپنا راگویندر نے خودکشی کی کوشش کی جس کے بعد ان کی حالت تشویشناک ہے۔ بھارتی شہر حیدرآباد میں رہائش پذیر گلوکارہ دو دن گھر سے باہر نہ آئیں تو سکیورٹی اور پڑوسیوں نے پولیس کو آگاہ کیا۔پولیس دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئی تو گلوکارہ کو بے ہوش پایا جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ گلوکارہ کی حالت تشویشناک ہے اور وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کلپنا نے خواب آور گولیوں کی بڑی مقدار کھا کر خودکشی کی کوشش کی اور وہ گھر میں اکیلی تھیں۔گلوکارہ کے شوہر بھی واقعے کی اطلاع ملتے ہی چنئی سے حیدرآباد پہنچ گئے۔ پولیس نے...
بھارتی شہر حیدرآبار میں معروف پلے بیک سنگر کلپنا راگھویندر اپنے کمرے میں نیم مردہ حالت میں ملنے پر تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ کلپنا راگھویندر بھارت کی تیلگو میوزک انڈسٹری میں کافی مقبول ہیں۔ انھوں نے ممکنہ طور پر نیند کی گولیاں کھاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ گلوکارہ اس وقت وینٹی لیٹر پر زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں اور ان کے اہل خانہ نے مداحوں سے دعا کی اپیل کی ہے۔ کلپنا راگھویندر کی خودکشی کی خبر سن کر ٹالی ووڈ کے فنکار اور گلوکار بڑی تعداد میں اسپتال پہنچ گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پہلی ترجیح اداکارہ کی جان کو بچانا ہے تاہم تفتیش کا آغاز بھی کردیا گیا ہے...
لاس اینجلس(نیوز ڈیسک) گریمی ایوارڈز کے لیے نامزد گلوکارہ اینجی اسٹون کار حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔ معروف گلوکارہ اینجلہ لاورن براؤن اینچی اسٹون کے نام سے مشہور تھیں، جو یکم مارچ کو ایک کار حادثے میں جان کی بازی ہار گئیں، ان کی عمر 63 برس تھی۔ گلوکارہ کی کار کو حادثہ ایک 18 وہیلر ٹرک کے ساتھ تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔ ان کی بیٹی لادی ڈائمنڈ نے سوشل میڈیا پر افسوسناک خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری ماں چلی گئی۔ اینجی اسٹون کو ان کے ہپ ہاپ گروپ The Sequence اور R&B ہٹ گانوں جیسے Wish I Didn’t Miss You کی وجہ سے جانا جاتا تھا۔ اینچی اسٹون 18 دسمبر 1961 کو کولمبیا جنوبی کیرولائنا میں...
گلوکار و اداکار علی حیدر نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں بھتے کی پرچیاں ملنے اور لوگوں کی جانب سے دھمکیاں ملنے کے باعث انہوں نے ملک چھوڑا جب کہ ان ہی دھمکیوں کی وجہ سے دل برداشتہ ہوکر ان کے والد بھی چل بسے۔ علی حیدر نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے میوزک کیریئر سمیت ملک چھوڑنے کے معاملے پر کھل کر بات کی۔ان کے مطابق 2010 کے بعد کچھ خاندانی مسائل کی وجہ سے وہ پہلے ہی میوزک سے دور ہو چکے تھے اور انہوں نے نعتیں پڑھنا شروع کردی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ پہلےہی وہ خاندان مسائل اور پریشانیوں سے گزر رہے تھے لیکن اس دوران...
کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان کی مشہور گلوکارہ نتاشا بیگ نے حالیہ انٹرویو میں اپنی شادی کے حوالے سے کچھ دلچسپ انکشافات کیے ہیں، جس سے سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی ہے۔ نتاشا نے بتایا کہ فی الحال ان کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، مگر ان کی خواہش ہے کہ وہ کسی کورین اداکار سے شادی کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ کورین ڈراموں کی بڑی مداح ہیں اور اب انہیں وہاں کے مردوں کی خوبصورتی اور شخصیت کا بخوبی اندازہ ہو چکا ہے۔ گلوکارہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ کورین زبان سیکھ رہی ہیں، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ کورین زبان کے کئی الفاظ اردو اور ان کی مادری زبان بروشسکی سے ملتے ہیں۔...
عالمی شہرت یافتہ پاپ گلوکارہ شکیرا کو معدے کی تکلیف کے باعث پیرو کے ہسپتال میں داخل کردیا گیا، طبیعت کی خرابی کے باعث گلوکارہ نے اپنے کنسرٹ منسوخ کردیے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق شکیرا کا علاج جاری ہے، تاہم طبیعت کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں گلوکارہ شکیرا نے کہا کہ وہ ہسپتال میں ہیں، ڈاکٹرز نے انہیں پرفارم کرنے سے روک دیا ہے۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے کہا کہ وہ پرفارم نہ کرنے پر دکھی ہیں، وہ تمام جلد پیرو کے عوام سے ملنے کے لیے پرجوش ہیں۔خبر رساں اداروں کے مطابق گلوکارہ شکیرا جمعہ کے روز پیرو پہنچی تھیں جہاں انہیں اتوار اور...
لاہور(نیوز ڈیسک)قذافی اسٹیڈیم لاہور کی افتتاحی تقریب کل (جمعہ کو) ہوگی، علی ظفر، عارف لوہار اور آئمہ بیگ پرفارم کریں گے، آتش بازی اور لائٹس شو کا بھی شاندار مظاہرہ ہوگا، تقریب میں داخلہ فری ہوگا۔ چیئرمین پی سی بی نے اسٹیڈیم کی تعمیر نو میں دن رات کام کرنے پر پوری ٹیم کی تعریف کی، کہا ورکرز کا شکریہ جنہوں نے ناممکن ٹاسک کو ممکن بنایا، تنقید کے باوجود پوری ٹیم نے انتھک محنت کی، اللہ تعالیٰ نے ہمارا راستہ آسان کیا۔چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستانی اسٹیڈیمز کی تزین و آرائش کا کام آخری مراحل میں ہے، لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کل (جمعہ کو) کو رنگا رنگ تقریب کے ذریعے کیا جائے گا۔ افتتاحی تقریب میں معروف گلوکار...
کراچی (نیوزڈیسک) معروف گلوکار، ٹی وی میزبان اور اداکار فخر عالم کے گھر ہفتہ قبلہونیوالی ڈکیتی واردات میں گھر کے چوکیدار اور کنٹریکٹ ملازم کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ۔پولیس کے مطابق، واردات میں چوکیدار محمد لطیف، ملازم و الیکٹریشن محمد ضیاء اور دیگر 4چار افراد ملوث ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد درخشاں پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے چوکیدار اور الیکٹریشن کو گرفتار کر لیا ۔مدعی مقدمہ کے مطابق، ملزمان نے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، قیمتی گھڑیاں، ملکی و غیر ملکی کرنسی اور دیگر قیمتی سامان لوٹا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گھر اور اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیجز اور عینی شاہدین کے بیانات کی مدد سے کیس پر کام...
معروف برطانوی پاپ گلوکارہ اور نغمہ نگار ماریان فیتھ فل 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماریان فیتھ فل کی موسیقی کی تشہیری کمپنی ’ریپبلک میڈیا‘ نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ ’انتہائی افسوس کے ساتھ اعلان کیا جاتا ہے کہ گلوکارہ، نغمہ نگار اور اداکارہ ماریان فیتھ فل اس دنیا سے رخصت ہوگئی ہیں‘۔ ماریان فیتھ فل کا میوزک کیریئر اس وقت شروع ہوا جب وہ ایک پارٹی میں رولنگ سٹونز کے مینیجر سے ملیں اور 1964 میں محض 17 سال کی عمر میں ’ایز ٹیئرز گو بائی‘ گانے کو ریکارڈ کیا۔ یہ گانا برطانیہ اور امریکہ میں مقبول ہوا اور اس کے بعد ان...
پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار، گلوکار اور میزبان فخر عالم کے کراچی میں واقع گھر میں چوری کی واردات ہوئی ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے تمغۂ امتیاز یافتہ میزبان نے اس افسوس ناک واقعے کی اطلاع دی ہے۔ فخر عالم نے لکھا ہے کہ کراچی میں میرے گھر کو لوٹ لیا گیا ہے، پولیس جائے وقوع پر موجود ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میرے لیے چیزیں اہم نہیں ہیں لیکن ذہنی سکون کی کوئی قیمت نہیں ہوتی اور یہ سب انتہائی پریشان کن ہے، مجھے امید ہے کہ ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ گلوکار کا کہنا ہے کہ ذہنی سکون...
نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بالی وڈ کے نامور گلوکار درشن راول نے اپنی دیرینہ دوست سے شادی کرلی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق درشن راول نے اپنی دوست دھارل سریلا سے شادی کی ہے جو پیشے کے اعتبار سے ایک آرکیٹیکٹ ہیں۔ درشن راول کی جانب سے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کی گئی ہیں جس میں دلہا دلہن کو روایتی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے، دلہے نے آف وائٹ رنگ کی شیروانی اور کلا جب کہ دلہن سرخ رنگ کے عروسی لباس میں ملبوس تھی۔درشن راول کو مداحوں سمیت بالی وڈ کی معروف شخصیات کی جانب سے مبارکبادیں دی جاررہی ہیں۔واضح رہے کہ گلوکار درشن راول نے کئی مشہور گانے گائے ہیں جن میں کھینچ میری فوٹو، میرے ماہیے جنا سوہنا، جب...
ایران کی ایک عدالت نے معروف پاپ گلوکار امیر حسین مقصودلو کو توہین مذہب کے جرم میں سزائے موت سنا دی۔ نجی اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی سپریم کورٹ نے پراسیکیوٹر کے اعتراض کو قبول کرلیا، گلوکار کو اس سے قبل توہین مذہب سمیت دیگر جرائم پر 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ایرانی اخبار ’اعتماد آن لائن‘ کی رپورٹ کے مطابق سزا کا فیصلہ حتمی نہیں ہے اور اس پر اپیل کی جاسکتی ہے۔ 37 سالہ روپوش گلوکار 2018 سے استنبول میں قیام پذیر تھے تاہم انہیں ترکیہ کی پولیس نے دسمبر 2023 میں ایران کے حوالے کیا تھا جس کے بعد سے وہ پابند سلاسل ہیں۔...
معروف گلوکارہ مہناز بیگم کی آج بارہویں برسی منائی جارہی ہے۔ انیس سوپچپن میں کنیز رضا کے نام سے کراچی میں پیدا ہونے والی مہنازبیگم نے ریڈیو' ٹیلی ویژن اور فلموں کیلئے مختلف قسم کے گیت گائے۔ انہوں نے مجموعی طور پر پندرہ سو سے زائد نغمے ریکارڈ کرائے۔ حکومت نے ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا۔ وہ دو ہزار تیرہ میں آج ہی کے روز انتقال کرگئیں۔
لاہور: معروف گلوکار جواد احمد کے خلاف ان کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر پر بجلی چوری کے معاملے پر نواب ٹاون پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ لیسکو حکام کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ بجلی چوری سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کے تشدد سے دو لیسکو اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بیوٹی پارلر میں میٹر ٹمپرڈ اور فیز ڈیڈ کر کے بجلی چوری کی گئی تھی۔ پولیس نے گلوکار جواد احمد سمیت چار نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ نواب ٹاون میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمہ ایس ڈی او محمد اصغر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے...