امریکی گلوکارہ کنسرٹ میں خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئیں؛ ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
امریکا کی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ بیونسے ہزاروں شائقین کے سامنے پرفارمنس دیتے ہوئے ایک ہولناک حادثے کا شکار ہوتے ہوتے بچ گئیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ کنسرٹ ہیوسٹن میں جاری تھا اور اسٹیڈیم مداحوں سے کھچا کھچ بھرا تھا۔
گلوکارہ بیونسے نے ہوا میں معلق گاڑی میں بیٹھ کر انٹری دینی تھی۔ وہ اپنے ایک مشہور گانے پر پُرفارمنس دے رہی تھیں۔
اس دوران اچانک وہ کار ایک جانب جھکنے لگتے ہے۔ کار اتنی زیادہ ایک جانب جھک جاتی ہے کہ بیونسے کو لگتا ہے وہ بلندی سے نچے گر جائیں گی۔
گلوکارہ بیونسے نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کار جن رسیوں سے لٹکی ہوتی ہے اسے پکڑ لیا تاکہ توازن برقرار رکھ سکیں اور گاڑی سے نیچے نہ گریں۔
بیونسے نے بغیر گھبرائے صورت حال کی سنجیدگی کا اندازہ لگایا اور گانا فوری بند کر کے کہا "رک جاؤ، رک جاؤ!” اسی لمحے موسیقی بند ہوگئی۔
منتظمین نے صورت حال کو سنبھالا اور کار کو آہستی آہستہ نیچے لے آئے۔ گلوکارہ نے مسکراتے ہوئے شائقین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "آپ کے صبر کا شکریہ”۔
گاڑی سے بخیروعافیت اتر کر بیونسے نے مداحوں کی تالیوں کا جواب ہاتھ ہلا کر دیا اور کہا کہ اگر میں کار سے گرتی بھی تو مجھے معلوم ہے آپ لوگ مجھے سنبھال لیتے۔
جس پر اسٹیڈیم تالیوں سے گونج اُٹھا اور گلوکارہ بیونسے نے اپنی ادھوری پُرفامارمنس کو اسٹیج پر مکمل کیا۔ ایک دفعہ پھر سماں بندھ گیا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: گلوکارہ بیونسے بیونسے نے
پڑھیں:
مزار قائد کی دیوار پر چڑھنے والے نوجوان کی ویڈیو وائرل، ’پولیس اس کو بھی تمغہ جرأت دے گی‘
پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر جہاں ملک بھر میں قومی جوش و جذبے کے ساتھ تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے وہیں گذشتہ چند برسوں سے اس خاص دن کی خوشی کے اظہار کے لیے پٹاخے پھوڑنے کے ساتھ ساتھ باجا بجانے کا ٹرینڈ بھی چل نکلا ہے۔ اس کے علاوہ نوجوان اب وائرل ہونے کے لیے مختلف کرتب بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
ایسے ہی ایک نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جو مزار قائد کی دیوار پر چڑھ گیا اور وہاں ہجوم اکھٹا ہو گیا جو اس نوجوان کی ویڈیو بناتا رہا۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مزار قائد کی دیوار پر چڑھ کر توجہ حاصل کرنے والے لڑکے کو رینجزر اہلکار اپنے ساتھ لے گئے۔
ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ کئی صارفین نے کہا کہ یہ لوگ غیر مقامی ہیں جو مزار قائد پر آ کر ایسی حرکتیں کرتے ہیں جبکہ کئی صارفین نے طنزاً کہا کہ کیا پولیس اس نوجوان کو بعد میں تمغہ جرات دے گی۔
احسن نامی صارف نے نوجوان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اب واقعی وطن آزاد ہو گیا ہے۔ جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ ہم آزاد قوم ہیں جو مرضی کریں۔
زیادہ تر صارفین کا کہنا تھا کہ نوجوان نے یہ کام غلط کیا ہے۔ فرحان صدیقی لکھتے ہیں کہ یہ مزارِ قائد کی سراسر بے حرمتی ہے اگر اج اس پر ایکشن نہیں ہوا تو یہ سب اس پر اپنے اپنے جھنڈے گاڑ رہے ہوں گے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے یہ جشن آزادی منانے نہیں بلکہ قائد اعظم کے مزار کو فتح کرنے آئے ہیں۔
دوسری جانب مزار قائد پر بڑی تعداد میں بچوں نے فواروں کو سوئمنگ پول بنا دیا اور وہاں نہاتے نظر آئے، سیکیورٹی کا عملہ ان کو کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آئے۔
بچوں نے مزارِ قائد پر اودھم مچا دیا#ARYNews pic.twitter.com/UAZxcrYEPU
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) August 14, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
14 اگست پاکستان کا یوم آزادی مزار قائد یوم آزادی