گلوکارہ سننداشرما کو ہراساں کرنے پر معروف میوزک پروڈیوسر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
ممبئی(شوبز ڈیسک)(ویب ڈیسک ) بھارت کے معروف میوزک پروڈیوسر اور ’میڈ فار میوزک‘ کمپنی کے مالک پنکی دھالیوال کو گلوکارہ سنندا شرما کے خلاف بدسلوکی اور مالی استحصال کے سنگین الزامات پر گرفتار کر لیا گیا۔
غیر ملکی کبر ایجنسی کے مطابق یہ کارروائی پنجاب اسٹیٹ کمیشن فار وومن کی چیئرپرسن راج لالی گل کے سوموٹو نوٹس جاری کرنے کے بعد عمل میں آئی۔
معروف پنجابی گلوکارہ سنندا شرما نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے پنکی دھالیوال پر کئی سال تک اپنی ادائیگیوں کو روکنے اور ذہنی دباؤ ڈالنے کے الزامات عائد کیے۔
گلوکارہ سنندا شرما نے کہا کہ ’’میں ایک آزاد فنکارہ ہوں اور کسی بھی فرد یا ادارے کو میرے پیشہ ورانہ معاملات میں مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ میرے پاس کسی کمپنی کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہے، اور جو بھی ایسے دعوے کر رہا ہے، وہ جھوٹے اور غیر قانونی ہیں۔‘‘
View this post on InstagramA post shared by ???????????????????????????? ????ℎ???????????????? ਸੁਨੰਦਾ ਸ਼ਰਮਾਂ (@sunanda_ss)
انہوں نے واضح کیا کہ وہ کسی بھی غیر مجاز ڈیلنگ کے لیے ذمے دار نہیں ہوں گی، اور جو بھی ان کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرے گا، اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
گلوکارہ نے بھارتی پنجاب کے وزیر اعلی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں ایک نوجوان فنکارہ ہوں جو پنجاب کا نام روشن کر رہی ہوں، لیکن کچھ لالچی افراد میری ترقی میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ میں انصاف اور تحفظ کی امید کرتی ہوں۔‘‘
مزیدپڑھیں:ملک میں نیگلیریا وائرس نے 36 سالہ خاتون کی جان لے لی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
لاہور ،10سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں 10سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والے ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا ۔(جاری ہے)
ترجمان کے مطابق 10سالہ معاویہ مین ڈیفنس روڈ پر موٹر سائیکل مکینک کی دوکان پر کام کرتا تھا، ملزم نے واڑا جٹاں والا کے قریب کوارٹر میں بچے سے بد فعلی کی کوشش کی ، بچے کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا ۔کاہنہ چوکی ہلوکی پولیس نے ملزم کو ٹریس کرکے خیابان آمین سے گرفتار کیا ۔ ملزم زین کے خلاف مقدمہ درج کر کے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ۔ایس پی ماڈل ٹائون اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔