معروف پاکستانی گلوکارہ کا کورین اداکار سے شادی کا عندیہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان کی مشہور گلوکارہ نتاشا بیگ نے حالیہ انٹرویو میں اپنی شادی کے حوالے سے کچھ دلچسپ انکشافات کیے ہیں، جس سے سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی ہے۔
نتاشا نے بتایا کہ فی الحال ان کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، مگر ان کی خواہش ہے کہ وہ کسی کورین اداکار سے شادی کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ کورین ڈراموں کی بڑی مداح ہیں اور اب انہیں وہاں کے مردوں کی خوبصورتی اور شخصیت کا بخوبی اندازہ ہو چکا ہے۔
گلوکارہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ کورین زبان سیکھ رہی ہیں، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ کورین زبان کے کئی الفاظ اردو اور ان کی مادری زبان بروشسکی سے ملتے ہیں۔
کوک اسٹوڈیو سے شہرت پانے والی نتاشا بیگ نے یہ بتایا کہ اگرچہ ابھی ان کی شادی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، مگر وہ کسی عام مرد سے نہیں بلکہ ایک کورین اداکار سے شادی کرنا چاہتی ہیں۔
انہوں نے اپنے پسندیدہ دو کورین اداکاروں کا بھی ذکر کیا، جنہیں وہ دل سے پسند کرتی ہیں۔
نتاشا نے انٹرویو کے دوران یہ بھی شیئر کیا کہ ان کی شکل و صورت کی وجہ سے اکثر لوگ انہیں چینی سمجھتے ہیں، اور جب وہ اردو بولتی ہیں تو لوگ حیرانی کا اظہار کرتے ہیں کہ ایک چینی خاتون اردو اتنی صاف بول سکتی ہے۔
اس کے علاوہ، نتاشا نے یہ بھی بتایا کہ بچپن میں وہ کرکٹر تھیں اور تقریباً 19 سال کی عمر تک کرکٹ کھیلتی رہیں۔
نتاشا بیگ کے اس انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں، جہاں کچھ لوگ ان کی خواہش کو مذاق میں لے رہے ہیں، جبکہ کچھ ان کی خواہش کے پورا ہونے کی دعا بھی کر رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:چیمپئینز ٹرافی؛ بنگلا دیشی ٹیم لڑکھڑانے کے بعد سنبھل گئی ،بھارت کوجیت کے لیے کتنے رنز کاہدف دیدیا؟
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
اب تک شادی کیوں نہیں کی؟ فیصل رحمان نے دلچسپ وجہ بتادی
فیصل رحمان نے نوجوانی میں ہی فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ بنالی تھی اور شبنم سمیت عمر میں بڑی کئی سینیئر اداکاراؤں کے ہیرو بھی بنے۔
ہیرو اور ہیروئن کے عمر میں اتنے بڑے خلا کو فیصل رحمان نے اپنی جاندار اور برجستہ اداکاری سے پُر کیا کہ وہ کردار امر ہوگئے۔
نجی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں 58 سالہ فیصل رحمان نے اب تک شادی نہ کرنے کی حیران کن اور دلچسپ وجہ بتادی۔
فیصل رحمان نے کہا کہ شادی نہ کرنے پر ملال نہیں، مجھے آج تک کسی سہارے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی اور مستقبل میں بھی خود کفیل رہنا چاہتا ہوں۔
محبت میں ناکامی کے باعث شادی نہ کرنے کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے اداکار فیصل رحمان نے کہا کہ شادی نہ کرنے کی ایک وجہ میرا آزاد خیال ہونا بھی ہے اور نہ ہی میرا دل ٹوٹا ہے۔
اداکار نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کے دوران اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتائی ہے۔
فیصل نے بتایا کہ میں زندگی میں کئی لوگوں کے قریب ہوا اور شادی کرنے کا فیصلہ بھی کیا لیکن شادی نہ ہوسکی۔
یاد رہے کہ دو ماہ قبل ایک اور انٹرویو میں شادی نہ ہونے کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے انھوں نے انکشاف کیا تھا کہ مجھے وعدے کرنے سے ڈر لگتا ہے اس لیے میں ہر بار شادی کرنے کا ارادہ ترک کردیتا ہوں۔
فیصل رحمان نے کہا کہ میرے خیال میں سارے مرد ہی اس طرح کے وعدے کرنے سے ڈرتے ہیں لیکن معاشرے کے دباؤ اور اپنے عدم تحفظ کی وجہ سے شادی کرلیتے ہیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ زندگی میں کسی ساتھی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ اگر ہم اچھی طرح خود کو پہچان لیں تو ہمیں زندگی میں کسی کے ساتھ کی ضرورت نہیں ہے۔
اداکار نے یہ بھی کہا کہ دو لوگ صرف اس صورت میں ایک دوسرے کے ساتھ چل سکتے ہیں اگر وہ ایک دوسرے کو اچھی طرح سمجھ جائیں اور دونوں ایک ہی جیسی خصوصیات کے حامل ہوں۔