انٹرپول نے فلپائن کے سابق صدر روڈریگو ڈوٹیرٹےکوحراست میں لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
فلپائن(نیوز ڈیسک)انٹرپول نے فلپائن کے سابق صدر روڈریگو ڈوٹیرٹےکوحراست میں لے لیا۔ روڈریگو ڈوٹیرٹے کے وارنٹ گرفتاری انسانیت کیخلاف جرائم کے الزامات میں عالمی فوجداری عدالت نے جاری کئے تھے،سابق صدر پرمنشیات فروشوں کو ماورائے عدالت قتل کروانے کا الزام ہے
،انہوں نے2016 سے2022 کےدوران اپنے دورحکومت میں منشیات فروشوں پر سخت کریک ڈاؤن کیا تھا،اس دوران ہزاروں افراد مارے گئے تھے۔ ڈوٹرٹے کو ہانگ کانگ سےفلپائن پہنچنے پر حراست میں لیاگیا،ان کی بیٹی سارہ فلپائن کی نائب صدر ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے معاشی بحالی کا روڈ میپ پیش کردیا
وقاص عظیم: چیئرمین ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ اور سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے معاشی بحالی کا روڈ میپ پیش کردیا۔
سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ معاشی ترقی نیا قرضہ لے کر یا پرانے قرضوں کی ری شیڈول سے ممکن نہیں۔
گوہر اعجاز نے کہا کہ قرضوں پر ملک کو چلانے سے ترقی و خوشحالی نہیں آ سکتی، قرضے عارضی معاشی ریلیف فراہم کرتے ہیں قرضہ آئی سی یو میں داخل معیشت کو محض سہارا دے سکتا ہے تاہم معاشی کامیابی کے لیے تجارت ، سرمایہ کاری اور صنعتوں کو چلانا اہم ہے۔
نادرا لاہور ریجن میں ’’میری شناخت، میرا تحفظ‘‘ کے موضوع پر خصوصی آگاہی ہفتہ شروع
سابق نگراں وفاقی وزیرنے کہا کہ پاکستان کو دنیا کی پانچویں معیشت بنایا جا سکتا ہے ،پاکستان آبادی کے لحاظ سے پانچواں بڑا ملک ہے ۔
گوہر اعجاز نے مزید کہا کہ معاشی کامیابی کیلئے ملک میں کاروبار دوست ماحول پیدا کیا جائے۔
گوہر اعجاز نے تجویز دی کہ پائیدار معاشی ترقی کیلئے صنعتوں کو علاقائی ممالک کی نسبت یکساں مواقع فراہم کیے جائیں، معاشی خوشحالی کیلئے تجارت ، صنعت اور سرمایہ کاری کو پھلنے پھولنے کا موقع دیا جائے۔
سانحہ 9 مئی ، ٹرائل کی کارروائی 20 ستمبر تک ملتوی