Daily Mumtaz:
2025-09-18@12:58:22 GMT

لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت بے قابو، شہری پریشان

اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT

لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت بے قابو، شہری پریشان

شہر میں مرغی کے گوشت کی قیمتیں بے قابو ہو گئیں، سرکاری نرخ 595 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود مارکیٹ میں مرغی 700 سے 725 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ فارمرز سرکاری نرخوں پر مرغی فراہم نہیں کر رہے جس کے باعث وہ سستا گوشت فروخت کرنے سے قاصر ہیں۔

شہریوں نے مرغی کے گوشت میں 100 روپے سے زائد اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سرکاری ریٹس پر مرغی کی فروخت یقینی بنائے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے اس صورتحال پر سخت نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ زائد قیمت پر مرغی اور دیگر اشیاء فروخت کرنے والوں کو بھاری جرمانے کیے جائیں گے اور ان کے خلاف مقدمات بھی درج ہوں گے۔

دریں اثنا ڈی سی لاہور کی ہدایات پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گراں فروشوں کے خلاف متحرک ہو گئے ہیں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔ 70 خلاف ورزیوں پر 78 ہزار روپے جرمانے عائد کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اور انہیں منافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا۔ رمضان المبارک میں قیمتوں کی خصوصی نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو مہنگائی سے بچایا جا سکے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کمی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2400 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 88 ہزار 6 سو روپے کا ہوگیا ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,400 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 88 ہزار 6 سو روپے کا ہوگیا ہے ، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 2,058 روپے کمی کے بعد 335,219 روپے سے کم ہو کر 333,161 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 307,295 روپے سے کم ہو کر 305,408 روپے ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

  • چین میں حلال گوشت کی طلب، نیا آرڈر مل گیا
  • چینی کے بحران پر قابو پانے کےلئے سرکاری قیمت 177 فی کلو مقرر
  • سونے کی قیمت میں بڑی کمی، تاریخی اضافہ برقرار نہ رہ سکا
  • اسلام آباد میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر
  • ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کمی
  • نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کا شدید بحران، شہری پریشان
  • مظفرآباد: شہری آبادی میں گھسنے والا تیندوا 2 روز بعد قابو کر لیا گیا
  • ایک تولہ سونے کی قیمت  3لاکھ 86ہزار وپے برقرار
  • سرکاری اداروں کی اجتماعی آڈٹ رپورٹ میں بڑی غلطیوں کا انکشاف
  • سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں معمولی کمی