اسلام آباد: کمسن بچے کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے والا گینگ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
اسلام آباد میں کمسن بچے کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے والا گینگ گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ملزمان نے تھانہ لوہی بھیر کی حدود سے کمسن بچے کو اغوا کیا، کمسن کو اغوا کے بعد جنسی ہوس کا نشانہ بنایا گیا، کمسن کو جنسی زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق مقتول دلشاد کی عمر 13 سال تھی، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کیا۔
ملزمان کے دوران تفتیش ہوشربا انکشافات کیے اور ملزمان نے دوران تفتیش کمسن سے جنسی زیادتی کا بھی اعتراف کرلیا، پولیس زرائع نے کہا کہ ملزمان (آئس)نشے کے بھی عادی نکلے، ملزمان نے قتل کے بعد مقتول کی لاش پانی کی ٹیکنی میں چھپا دی تھی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ڈی آئی خان: پولیو ٹیم کی حفاظتی ڈیوٹی پر مامور پولیس پر فائرنگ، 2 ملزمان گرفتار
—فائل فوٹوڈی آئی خان میں انسدادِ پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس وین پر فائرنگ کی گئی ہے۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ملزمان زخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے 2 پستول اور بارودی مواد قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔