’آپ ہم سے بدتمیزی نہیں کرسکتیں‘علیمہ خان اور پی ٹی آئی رہنما نعیم پنجوتھا کے درمیان شدید تلخی کلامی
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان اور پی ٹی آئی رہنما نعیم پنجوتھا اور دیگر کے درمیان شدید تلخی کا واقعہ رونما ہوا ہے۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں علیمہ خان کی 2 بہنوں کے ہمراہ اپنے بھائی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ جیسے ہی ملاقات ختم ہوئی، علیمہ خان جیل کے داخلی دروازے پر پہنچیں تو ان کی پی ٹی آئی وکلا سے تلخ کلامی ہوئی۔
علیمہ خان نے پی ٹی آئی وکلا کو چارج شیٹ کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے وہی ملے گا جس کو کوئی ذمہ داری سونپی گئی ہو۔ بغیر ذمہ داری کے کوئی وکیل جیل کے اندر نہیں جائے گا۔
انہوں نے پی ٹی آئی وکلا سے کہا کہ آپ لوگوں نے کیا ڈراما لگا ہوا ہے۔ ہر بندہ یہاں صرف ملاقات کے لیے آتا ہے اور دوسرے بندے کی شکایت لگاتا ہے۔ ہمارا بھائی اندر ہے۔ وہ ہماری محبت ہے۔ ہم اس کے لیے جان بھی دے سکتے ہیں۔
علیمہ خان نے شدید غصہ کے حالت میں وکلا سے کہا کہ آج کے بعد کوئی وکیل اپنی طرف سے عدالت میں اضافی پٹیشن دائر نہیں کرے گا۔ پٹیشن دائر کرنے کا اختیار صرف سلمان اکرم راجا اور بیرسٹر سلمان صفدر کو ہے۔
وہ وکلا سے ایک ہی بات بار پوچھتی رہیں کہ علیمہ خان نے کہا کہ میرے بھائی کی اپنے بچوں سے بات نہیں کروائی جارہی ہے۔ نہ اسے کتابیں مل رہی ہیں۔ آپ نے اب تک عمران خان کے لیے عدالت سے کیا ریلیف لیا ہے؟
علیمہ خان نے نعیم پنجوتھا سے پوچھا’ آپ بشریٰ بی بی کے فوکل پرسن ہیں، آپ کس کس سے ملتے ہیں؟
نعیم پنجوتھا نے جواب دیا کہ میں کسی سے نہیں ملا۔ پھر انہوں نے علیمہ خان سے پوچھا کہ میں جس سے ملا ہوں، آپ بتائیں؟
اس پر علیمہ خان نے انہیں کہا کہ میرے ساتھ بدتمیزی نہ کریں۔
نعیم پنجوتھا نے کہا کہ میں بدتمیزی نہیں کر رہا۔ ہم جیلیں بھگت کرآئے ہیں۔ ہم پر پرچے ہوئے ہیں۔ آپ ہم سے اس طرح بدتمیزی سے بات نہیں کرسکتیں۔
اس پر ایک بار پھر علیمہ خان نے نعیم پنجوتھا کو ڈانٹتے ہوئے پوچھا کہ تم یہ کس طرح مجھ سے بات کر رہے ہو؟ خاموش رہو!
عین اس وقت موقع پر کھڑے شعیب شاہین اور دیگر وکلا نعیم پنجھوتہ کو پکڑ ایک طرف لے گئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
علیمہ خان عمران خان نعیم پنجوتھا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: علیمہ خان نعیم پنجوتھا علیمہ خان نے پی ٹی ا ئی وکلا سے کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
آئین موجود‘ عمل نہیں‘ جج بھی غیر مطمئن ہیں: حافظ نعیم
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک پر ظلم کا نظام مسلط ہے، آئین تو موجود ہے،اس پر عمل نہیں ہوتا، عدالتوں سے عوام ہی نہیں،ججز بھی غیر مطمئن ہیں۔ پیسے والا انصاف خرید لیتا ہے،غریب کی نسلیں عدالتوں کے دھکے کھاتی ہیں۔ منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا جماعت اسلامی نچلی سطح تک عوام کو انصاف دلانے کیلئے کوشاں ہے۔ جاگیر دار کسان اور سرمایہ دار اور ٹھیکیدار مزدور کے خون پسینے کی کمائی کھا رہے ہیں۔شوگر ملز مافیا حکومت میں بیٹھ کر عوام کو لوٹ رہا ہے۔حکمران عوام کا استحصال کررہے ہیں۔ ظالم حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کیلئے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کو مہنگائی،بے روز گاری اور لاقانونیت سے نجات دلانے کیلئے ملک کے ہر گوٹھ اورگاؤں اور شہر کے ہر محلہ اور یونین کونسل میں عوامی کمیٹیاں بنا رہی ہے۔ یہ عوامی کمیٹیاں ظلم و ناانصافی کے خلاف عوام کو متحد اور منظم کریں گی۔