کراچی، محبان ایجوکیشن ویلفیئر کے زیر اہتمام خدمتِ عزاداری ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
تقریب میں پاک حیدری، پاک قاسمی، جعفر طیار، السجاد، ابوالحسن، پاک ایگل، العباس، پاک حسینی، علمدار، ابو طالب، الخدام، الحیدر، الحسینیہ، انصار حجت، اثنا عشری، سادات امروہہ، میٹرو پولیٹن، النجف، ابوالقاسم، الغازی اسکاؤٹس سمیت دیگر تنظیموں کے سینئر اسکاؤٹس کو خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز سے نوازا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کی مرکزی امام بارگاہ جعفر طیار سوسائٹی میں محبان ایجوکیشن ویلفیئر کے زیر اہتمام خدمتِ عزاداری ایوارڈ برائے سینئر اسکاؤٹس کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں رضی حیدر رضوی (چیئرمین حیدر کرار ٹرسٹ، اورنگی ٹاؤن) اور محمد میاں زیدی (ٹرسٹی نیو رضویہ سوسائٹی) نے سید محمد مہدی (بوتراب اسکاؤٹ) کو ایوارڈ پیش کیا۔ شہرِ کراچی سے تعلق رکھنے والے مختلف اسکاؤٹس تنظیموں کے معززین اور عزاداری کے خدمت گزاروں نے تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر پاک حیدری، پاک قاسمی، جعفر طیار، السجاد، ابوالحسن، پاک ایگل، العباس، پاک حسینی، علمدار، ابو طالب، الخدام، الحیدر، الحسینیہ، انصار حجت، اثنا عشری، سادات امروہہ، میٹرو پولیٹن، النجف، ابوالقاسم، الغازی اسکاؤٹس سمیت دیگر تنظیموں کے سینئر اسکاؤٹس کو خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز سے نوازا گیا۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء کے لیے سحری کا خصوصی اہتمام بھی کیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے زیر اہتمام نوشکی میں ای کامرس تربیتی کورس کامیابی سے مکمل
کوئٹہ:نوجوانوں کو باصلاحیت اور خود مختار بنانے کے لیے ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے زیر اہتمام ضلع نوشکی میں ای کامرس تربیتی کورس کامیابی سے مکمل ہوگیا۔
تربیتی کورس میں 100 سے زائد طالبات نے شرکت کی۔ تربیتی کورسز میں ای کامرس، فری لانسنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ویب ڈیزائننگ اور بزنس مینجمنٹ کی تربیت فراہم کی گئی۔
کورس میں طالبات کو عالمی ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی۔
تربیتی کورس کا مقصد خواتین کو خود مختار بنانا تھا تاکہ وہ معاشرہ میں باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔ تربیتی کورس کی اختتامی تقریب میں کامیاب طالبات میں آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے لیپ ٹاپس بھی تقسیم کیے۔
کورس میں شریک طالبات کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل کورس کی سہولت فراہم کرنے پر ہم ایف سی بلوچستان اور پاک آرمی کے شکر گزار ہیں۔
طلبہ نے کہا کہ یہ تربیت ہمارے لیے نیا آغاز ہے، اب ہم عالمی ڈیجیٹل دنیا میں آگے بڑھ سکتے ہیں۔ ای کامرس اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ سمیت مختلف اسکلز سے ہم گھر پر رہ کر بھی کام کر سکیں گی۔
ڈیجیٹل کورس کے اساتذہ کا کہنا تھا کہ ایف سی بلوچستان نے جدید لیب اور لیپ ٹاپس فراہم کیے جن سے طالبات نے عملی طور پر سیکھا اور کمانا بھی شروع کیا۔
علاقے کے عمائدین نے ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے احسن اقدام کو نوجوانوں کی ترقی اور خودکفالت کی جانب مثبت قدم قرار دیا۔