قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 21 مارچ تک جاری رکھنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 21 مارچ تک جاری رکھنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 21 مارچ تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی ہاس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں قومی اسمبلی کے 14 ویں اجلاس اور دوسرے پارلیمانی سال کے پہلے اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کمیٹی اجلاس میں قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 21 مارچ تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔قومی اسمبلی کے 14 ویں اجلاس میں صدر مملکت کے خطاب پر بحث، وقفہ سوالات اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق قانون سازی کو زیر بحث لانے پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزرا رانا تنویر حسین، طارق فضل چودھری، خالد حسین مگسی اور اراکین قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد، محترمہ نزہت صادق، سید نوید قمر، اعجاز جاکھرانی، محترمہ شہلا رضا، سید امین الحق، سید حفیظ الدین اور پولین نے شرکت کی۔اس کے علاوہ زرتاج گل، ملک عامر ڈوگر، ریاض فتیانہ، نور عالم خان اور گل اصغر خان بھی اجلاس میں موجود تھے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: موجودہ اجلاس قومی اسمبلی اجلاس میں کیا گیا
پڑھیں:
فلسطین کے مسئلہ پر پاکستان اور ترکیہ مل کر کام جاری رکھیں گے
سٹی 42 : پاکستان اور ترکی نے فلسطین کے مسئلے پر پاکستان اور ترکیہ کا مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ پاکستان کے وزیر خٓرجہ اسحاق ڈار اور ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فدان نے استنبول میں ملاقات کی اور اس امر پر اتفاق کیا کہ فلسطین کے مسئلے پر پاکستان اور ترکیہ مل کر کام جاری رکھیں گے۔
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب حکان فدان سے استنبول میں ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے برادرانہ تعلقات اور باہمی تعاون کے عزم کو دہرایا، ساتھ ہی علاقائی و بین الاقوامی امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں
اسلام آباد میں پاکستان کی وزارت خٓرجہ نے آج شب بتایا کہ اسحاق ڈٓر اور حکان فدان کی ملاقات "وزرائے خارجہ کے غزہ پر وزارتی اجلاس"کے موقع پر ہوئی۔ اس اہم ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات کے مثبت تسلسل پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔سیاسی، اقتصادی اور دفاعی شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
وزارت خارجہ نے بتایا کہ ملاقات میں فلسطین کے مسئلے پر پاکستان اور ترکیہ کا مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، دونوں وزارائے خٓرجہ نے غزہ میں پائیدار امن کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔
لاہور: سیف سٹی اتھارٹی کا پولیس ڈرونز پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز
دونوں وزرائے خارجہ نے برادرانہ تعلقات اور باہمی تعاون کے عزم کو دہرایا۔ علاقائی و بین الاقوامی امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
Waseem Azmet