بیجنگ :”چین کی جانب سے وسعت اور کھلے پن میں تسلسل اور استحکام ہے، جو غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے کاروباری اداروں کے لئے بہت اہم ہے، اور یہی  ہمارا  چین  میں “گہرائی” سے  ترقی کرنے کا اعتماد ہے۔” ڈنمارک کی ایک معروف بائیو کمپنی نووونیسس  گروپ کے ایشیا پیسیفک ریجن کے نائب صدر وانگ چھونگ نے چین کے دو اجلاسوں  کی جانب سے جاری کردہ پالیسی پیغامات پر گہری توجہ دی ہے۔منگل کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا ہے کہ چین میں وانگ  چھونگ جیسے غیر ملکی کمپنیوں کے ایگزیکٹوز کے لئے چین کے دو اجلاسوں پر توجہ مرکوز کرنا ایک لازمی مشق ہے۔ 2024 کے اختتام تک ، چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے چلنے والے  اداروں کی تعداد 1.

239 ملین سے زیادہ  رہی ، اور استعمال شدہ غیر ملکی سرمایہ کاری کی مالیت  20.6 ٹریلین یوآن رہی ہے۔ 2024 میں ، چین میں نامزد سائز سے  بالا غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے صنعتی اداروں کا منافع   نامزد سائز سے بالا  چینی  صنعتی اداروں کے مقابلے میں 1.2 فیصد پوائنٹس زیادہ  رہا ۔رواں سال کی حکومتی ورک رپورٹ میں ، “اعلیٰ سطحی کھلے پن کو بڑھانا اور غیر ملکی تجارت اور  سرمایہ کاری کو فعال طور پر مستحکم کرنا” 2025 میں چینی حکومت کے دس بڑے کاموں میں سے ایک ہوگا۔ ٹیلی کمیونیکیشن، طبی دیکھ بھال اور تعلیم کے شعبوں میں پائلٹ منصوبوں کو وسعت دینے سے لے کر غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری میں اضافے کی ترغیب دینے،  مختلف  شعبوں میں غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے کاروباری اداروں کے ساتھ قومی سلوک کی مؤثر طور پر ضمانت دینے اور مارکیٹ اور قانون  پر مبنی بین الاقوامی فرسٹ کلاس کاروباری ماحول پیدا کرنے تک، رپورٹ میں تجویز کردہ پالیسی اقدامات حال ہی میں جاری کردہ “غیر ملکی سرمایہ کاری کو مستحکم کرنے کے لئے 2025 ایکشن پلان” کے مطابق ہیں، اور اس سے واضح طور پر  بتایا گیا ہے کہ  چین کے دروازے وسیع سے وسیع تر ہوں گے، اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے مزید مواقع سامنے آئیں گے۔یہ سمجھنا مشکل نہیں ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کار چین میں وسیع سرمایہ کاری کا انتخاب کیوں کرتے ہیں۔اس کے بنیادی عوامل میں ، ایک سپر بڑے پیمانے کی مارکیٹ، ایک مکمل اور موثر پیداوار اور سپلائی چین سسٹم، ایک مسلسل بہتر جدت طرازی کا ماحول، اعلیٰ معیار کے ٹیلنٹ کی مناسب فراہمی، اور صارفین کی بڑھتی ہوئی طلب، وغیرہ شامل ہیں ۔چین میں گہری دلچسپی دونوں فریقو ں کے لیے فائدہ مند ہے اور اب  صحیح وقت  آ چکا ہے ۔

Post Views: 1

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: غیر ملکی سرمایہ کاری سے چلنے والے چین میں

پڑھیں:

پاکستان کی 20 سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے حوالے سے بڑی کامیابی

ویب ڈیسک : پاکستان میں توانائی کے شعبے میں نئی سرمایہ کاری کے دروازے کھل گئے ہیں، آف شوربڈنگ راؤنڈ میں 23 بلاکس کی کامیاب بولیاں موصول ہوگئیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کے انرجی سیکیورٹی وژن کے مطابق مقامی وسائل کی ترقی میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، پاکستان کو 20 سال بعد سمندر میں تیل و گیس oil and gas کے ذخائر کی تلاش کے سلسلے میں اہم حاصل ہوئی ہے۔

اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق زیر سمندر تیل اورگیس کیلئے ڈرلنگ کے دوران سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

سندھ : گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی میں مزید 2 ماہ کا اضافہ  

کامیاب بولیاں 53 ہزار 510 مربع کلومیٹر کے وسیع رقبے پر محیط ہیں، انڈس اور مکران بیسن میں بیک وقت ایکسپلوریشن کی حکمت عملی کامیاب رہی۔کامیاب بڈنگ راؤنڈ اپ اسٹریم سیکٹرمیں سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ترکیہ پیٹرولیم،یونائیٹڈ انرجی اورینٹ پیٹرولیم اورفاطمہ پیٹرولیم نے شمولیت کی،اوجی ڈی سی ایل،پی پی ایل،ماڑی انرجیز اور پرائم انرجی کامیاب بڈرز میں شامل ہیں۔

امریکی ادارے ڈیگلیور اینڈ میکناٹن نے پاکستان کے سمندری علاقے میں تقریباً 100 ٹریلین کیوبک فٹ گیس کے ممکنہ ذخائرکا اندازہ لگایا ہے۔ آف شور راؤنڈ 2025 کے ذریعے پاکستان میں توانائی کے نئے باب کا آغاز ہو گیا ہے جو ملکی معیشت اور توانائی کے تحفظ کے لیے سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔

پنجاب بار کونسل کی 75 نشستوں کیلئے پولنگ جاری

متعلقہ مضامین

  • تعلیم یافتہ نوجوان ملک و قوم کا سرمایہ اور مستقبل ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • اسٹاک مارکیٹ ہفتہ بھار دباؤ میں رہی، سرمایہ کاروں پر خدشات کے سائے گہرے
  • غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کے سہولت کاروں کی پکڑ دھکڑ
  • پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیر ملکی انویسٹرز کے اعتماد میں اضافہ، رپورٹ جاری
  • او آئی سی سی آئی سروے میں 73فیصد افراد نے پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے موزوں قراردیدیا
  • پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب، وزارتِ اطلاعات نے “انڈیا ٹوڈے” کا گمراہ کن پروپیگنڈا بےنقاب کر دیا
  • پاکستان کی 20 سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے حوالے سے بڑی کامیابی
  • جماعت اسلامی کااجتماعِ عام “حق دو عوام کو” کا اگلا قدم ثابت ہوگا، ناظمہ ضلع وسطی
  • چائنا میڈیا گروپ اور کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے اشتراک سے فکری و ثقافتی ہم آہنگی پر مبنی تقریب “انڈر اسٹینڈنگ شی زانگ ” کا انعقاد
  • پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش کا نیا باب، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع