ویب ڈیسک —امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے نزدیک مزاحمت کے دوران ایک مسلح شخص سیکریٹ سروس کے اہلکار کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا ہے۔

سیکریٹ سروس کی جانب سے اتوار کو جاری کیے گئے بیان کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نصف شب کے قریب وائٹ ہاوس کے قریب پیش آیا۔

واقعے کے وقت صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں موجود نہیں تھے اور ریاست فلوریڈا گئے ہوئے تھے۔

بیان کے مطابق فائرنگ میں زخمی ہونے والا شخص بظاہر امریکی ریاست انڈیانا سے آرہا تھا۔ حکام کے مطابق فائرنگ میں کوئی اور زخمی نہیں ہوا۔

سیکریٹ سروس کو مقامی پولیس سے ایک مبینہ ’’خود کُش شخص‘‘ کے انڈیانا سے سفر کرنے کی اطلاع ملی تھی اور سروس نے فراہم کی گئی معلومات سے مطابقت رکھنے والے شخص اور گاڑی کو تلاش کرلیا۔


بیان کے مطابق سیکرٹ سروس کے اہل کار مذکورہ شخص تک پہنچے تو اس نے اپنے پاس موجود ہتھیار لہرانا شروع کردیا جس کے بعد مسلح تصادم شروع ہوگیا جس میں فائرنگ تبادلہ ہوا۔

سیکریٹ سروس کے مطابق زخمی ہونے والا شخص اسپتال میں داخل ہے اور اس کی حالت کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

واشنگٹن کی میٹروپولیٹن پولیس نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم واقعے پر مزید تبصرہ نہیں کیا ہے۔

اس رپورٹ میں شامل معلومات خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس سے لی گئی ہیں۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: سیکریٹ سروس کے مطابق

پڑھیں:

پنجاب: بارشوں کے دوران 143 شہری جاں بحق، سیکڑوں زخمی

---فائل فوٹو 

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کی جانب سے رواں سال مون سون کی بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے ترجمان کے مطابق مون سون بارشوں کا چوتھا سلسلہ 25 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ لاہور اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش متوقع ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں اربن فلڈنگ اور پنجاب کےدریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق رواں سال مون سون بارشوں کے باعث تاحال 143 شہری جاں بحق جبکہ 488 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

مالی نقصانات سے متعلق پی ڈی ایم اے کا بتانا ہے کہ بارشوں کے نتیجے میں 200 گھر متاثر اور 121 مویشی ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ سوگوار خاندانوں کی مالی معاونت کی جا رہی ہے اور  کسانوں کی فصلوں اور مویشیوں کے نقصانات کا بھی ازالہ کیا جائے گا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق منگلا ڈیم میں 53، تربیلا میں 79 فیصد پانی موجود ہے۔

دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، تربیلا اور تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ دریائے چناب، راوی، جہلم اور ستلج میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب: بارشوں کے دوران 143 شہری جاں بحق، سیکڑوں زخمی
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، 5 افراد زخمی
  • رجب بٹ کے گھر فائرنگ کا معاملہ، پولیس کارروائیوں کے بعد ٹک ٹاکرز میں صلح
  • بارشوں کے باعث 26 جون سے اب تک 252 افراد جاں بحق، این ڈی ایم اے
  • کراچی، فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد زخمی ہو گئے
  • کوئٹہ، راستہ نہ دینے پر کار سوار کی مظاہرین پر فائرنگ، چار افراد زخمی
  • کراچی میں بے رحم ڈکیتوں نے اسکول طالبہ کے سامنے والد کو لوٹ لیا، ویڈیو وائرل
  • پشاور میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق
  • موسیٰ مانیکا کی ملازم کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے مقدمے میں ضمانت منظور
  • اسرائیل کی خاطر ایکبار پھر امریکہ یونسکو سے دستبردار