WE News:
2025-09-18@13:22:50 GMT

سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی کا رحجان برقرار

اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT

سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی کا رحجان برقرار

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی کارحجان برقرار ہے۔

ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد وشمارکے مطابق 6 مارچ کوختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1321روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.63 فیصد کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گھر کی تعمیرآسان یا مشکل؟ فی ٹن لوہا کتنا مہنگا اور فی بوری سیمنٹ کہاں پہنچ گیا؟

پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1329روپے ریکارڈ کی گئی تھی، اسی طرح 6 مارچ کوختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1381روپے ریکارڈ کی گئی جوپیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.

05فیصد کم ہے.

پیوستہ ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1382روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آبادمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1279 روپے، راولپنڈی 1289 روپے، گوجرانوالہ 1330 روپے، سیالکوٹ 1320 روپے، لاہور1350روپے، فیصل آباد 1370 روپے.

یہ بھی پڑھیں: سیمنٹ ڈسٹری بیوٹرز کی ہڑتال جاری، سپلائی ہنوز متاثر

سرگودھا1340روپے، ملتان 1311 روپے، بہاولپور1366 روپے، پشاور 1322 روپے اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1250روپے ریکارڈکی گئی.

اسی طرح کراچی میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1321روپے، حیدرآباد1340 روپے، سکھر1450 روپے، لاڑکانہ 1400 روپے، کوئٹہ 1440 روپے اور خضدارمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1337 روپے ریکارڈ کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news ادارہ شماریات پاکستان سیمنٹ قیمت کمی

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ادارہ شماریات پاکستان روپے ریکارڈ کی گئی ہفتے میں ملک کے ہفتے کے

پڑھیں:

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل مہنگا ہوگیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق حکومت نے اگلے 15 دن کےلیے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے78 پیسے فی لیٹر اضافے سے 272 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر ہے۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگیا۔

متعلقہ مضامین

  • ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 88 ہزار 600 روپے برقرار
  • سونے کی قیمت میں بڑی کمی، تاریخی اضافہ برقرار نہ رہ سکا
  • درآمدی ایل این جی گھریلو صارفین کو 65 فیصد مہنگی پڑے گی
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز تیزی کا رحجان ، 100 انڈیکس نے 1 لاکھ 56 ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حدکو عبورکرلیا
  • پٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 2 روپے 78 پیسے فی لٹر مہنگا
  • ایک تولہ سونے کی قیمت  3لاکھ 86ہزار وپے برقرار
  • پٹرول کی قیمت برقرار‘ ڈیزل 2.78روپے لٹرمہنگا
  • پٹرول کی قیمتیں برقرار، ڈیزل 2 روپے 78 پیسے فی لٹر مہنگا
  • پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل مہنگا ہوگیا
  • سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں معمولی کمی