ملک میں امن قائم ہونے تک ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا، محمد شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
کابینہ میں توسیع کے بعد پہلے باضابطہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا مشن پاکستان میں موجود ہے، دہشت گردی نے پھر زور سے سر اٹھایا ہے، خیبرپختونخوا، بلوچستان میں دہشت گردی کےخلاف جنگ جاری ہے، افواج پاکستان، پولیس کے جوان روزانہ شہادتیں دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں امن قائم ہونے تک ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔ کابینہ میں توسیع کے بعد پہلے باضابطہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نئےشامل ہونے والے وزرا، مشیران اور معاونین خصوصی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ میں نئے ارکان کی شمولیت سے کارکردگی مزید بہتر ہوگی، انشااللہ تعمیر و ترقی کے سفر میں نئے ارکان محنت کریں گے، ہمیں ملکی ترقی کی طرف دوڑ لگانی ہے، ہماری ترجیح شرح نمو میں اضافہ کرنا ہے، چاروں صوبوں کے عوام حکومتی کارکردگی کا بغور جائزہ لیں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا مشن پاکستان میں موجود ہے، دہشت گردی نے پھر زور سے سر اٹھایا ہے، خیبرپختونخوا، بلوچستان میں دہشت گردی کےخلاف جنگ جاری ہے، افواج پاکستان، پولیس کے جوان روزانہ شہادتیں دے رہے ہیں، امن قائم ہونےتک ترقی کا خواب شرمندہ تعبیرنہیں ہوگا۔
شہباز شریف نے کہا کہ کی ایکس پہ پوسٹ ہم اسرائیل کی طرف سے خوراک اور ادویات سمیت انسانی امداد کی تازہ ترین معطلی کی شدید مذمت کرتے ہیں، انسانی امداد کو فلسطینی علاقوں میں داخل ہونے سے روکنا اور بجلی کی سپلائی منقطع کرنے سے علاقے میں پانی کی فراہمی کو محدود کرنے کا خطرہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اس طرح کے جابرانہ اقدامات انتہائی قابل مذمت ہیں، ان جابرانہ اقدامات سے خواتین اور بچوں سمیت لاکھوں بے گناہ فلسطینیوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہنا تھا کہ شہباز شریف
پڑھیں:
نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔
نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔
اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔