اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر اور  ہالینڈکیلئے پاکستان کے نامزد سفیر سید حیدر شاہ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے دیگر امور کے ساتھ ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو بڑھانے اور مضبوط بنانے سمیت انسداد دہشت گردی اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا۔ اسحاق ڈار نے ہالینڈ کے نامزد سفیر کو اپنی نئی ذمہ داری میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شعبہ سمیت دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے نامزد سفیر سے کہا کہ وہ ہالینڈ میں پاکستانی باشندوں کو قونصلر خدمات اور دیگر سہولیات کی فراہمی میں معاونت کریں۔ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کی ریزیلینس اور پائیداری کی سہولت تک رسائی کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں خزانہ، بجلی اور پٹرولیم کے وزراء، وزیراعظم کے معاونین خصوصی طارق باجوہ اور ہارون اختر کے علاوہ سیکرٹری خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر نے شرکت کی۔ نائب وزیر اعظم نے اجلاس میں موسمیاتی موافقت اور تخفیف کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور اس سہولت کو محفوظ بنانے کے لیے مسلسل کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ اجلاس میں اس سلسلہ میں عملی اقدامات کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں خزانہ، بجلی اور پٹرولیم کے وزراء سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ کمیٹی نے نیویارک میں روزویلٹ ہوٹل سمیت نجکاری کے جاری اقدامات کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں گفتگو کا محور سب سے زیادہ قابل عمل راستے کی نشاندہی پر مرکوز رہا۔ نجکاری کمیشن پر زور دیا کہ وہ روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے عمل کو تیزی سے آگے بڑھائے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نامزد سفیر اسحاق ڈار اجلاس میں کے لیے

پڑھیں:

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے امریکی نائب سفیر کی ملاقات 

چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان سے امریکی نائب سفیر نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ترجمان  کی جانب سے جاری بیان کے مطابق زیکری وی ہارکن رائڈر نے گوہر علی خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ملاقات میں جیکب ہال اور رءوف حسن بھی شریک تھے۔

ملاقات کے دوران ملکی سیاسی، سیکیورٹی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس دوران دونوں جانب سے باہمی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ملاقات خوشگوار اور کھلے ماحول میں ہوئی، فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔

متعلقہ مضامین

  • بیرسٹر گوہر سے امریکی نائب سفیر کی ملاقات، رابطے بحال رکھنے پر اتفاق 
  • قومی سلامتی کمیٹی اجلاس؛شملہ معاہدہ  سمیت تمام دو طرفہ معاہدے معطل کرنے کا فیصلہ ،بھارتی دفاعی مشیروں کو فوری پاکستان چھوڑنے کا حکم
  • چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے امریکی نائب سفیر کی ملاقات
  • وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر سے ملاقات
  • چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے امریکی نائب سفیر کی ملاقات 
  • مریم نواز سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر زور
  • پاکستان اور روس کا تعاون مزید بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی روابط پر اتفاق
  • وزیر خزانہ کی عالمی بنک کے جنوبی ایشیا کے نائب صدر مارٹن رائزر سے ملاقات، سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے پر اتفاق
  • پاکستان اور ترکیہ کا توانائی، کان کنی اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق
  • وزیراعظم شہباز شریف سے گلیکسی اسپیس وفد کی ملاقات، اسپیس ٹیکنالوجی میں تعاون پر اتفاق