چیف جسٹس بلاک حملہ کیس، 36 وکلاء کیخلاف توہینِ عدالت کی کارروائی ختم
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
---فائل فوٹو
اسلام آباد ہائی کورٹ میں 8 فروری 2021ء کو ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بلاک پر حملے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر نے کیس کی سماعت کی۔
مقدمے میں ملوث وکلاء کے بیانِ حلفی اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروائے گئے۔
قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی حلف برداری کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ ہفتے کا ڈیوٹی روسٹر جاری کیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے تمام 36 وکلاء کے خلافِ توہین عدالت کی کارروائی ختم کر دی۔
عادل عزیز قاضی نے کہا کہ عدالت نے بیانِ حلفی مانگے تھے جو جمع کرا دیے گئے تھے۔
بابر اعوان ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایک واقعہ ہڑتال کی وجہ سے ہوا، جسے پولیس نے کچھ زیادہ ہی بنا دیا۔
بابر اعوان نے عدالت سے استدعا کی کہ 5 سال سے زائد ہو گئے کیس چل رہا ہے، اب ختم کر دیا جائے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسلام آباد ہائی کورٹ چیف جسٹس
پڑھیں:
متنازع کینال منصوبے کیخلاف احتجاج، 40 ہزار گاڑیاں پھنس گئیں
---فائل فوٹومتنازع کینال منصوبے کے خلاف اندرونِ سندھ جاری احتجاج اور دھرنوں کے باعث ملکی برآمدات اور تجارتی سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔
ترجمان یونائیٹڈ گڈز ٹرانسپورٹ کے مطابق احتجاج کے باعث 40 ہزار کے قریب بسیں، ٹرک، آئل ٹینکرز، ہیوی گاڑیوں پھنسی ہیں۔
متنازع نہروں کیخلاف سٹی کورٹ کراچی اور سندھ ہائی کورٹ میں وکلاء کا احتجاج آج بھی جاری ہے۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ پنجاب سے کراچی اور کراچی سے امپورٹ مال کی ترسیل رک گئی ہے، پورٹ قاسم سپر ہائی وے لنک روڈ بھی بند ہے۔
یونائیٹڈ گڈز ٹرانسپورٹ کے ترجمان نے مطالبہ کیا ہے کہ تجارتی پہیہ رک چکا ہے، صوبائی حکومت معاملے کا فوری حل نکالے۔