نیشنل ٹی20 کپ؛ ایک اور قومی کرکٹر دستبردار! پھر کھیلے گا کون؟
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا بھی 14 مارچ سے شروع ہونیوالے نیشنل ٹی20 کپ سے دستبردار ہونے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کپتان محمد رضوان اور مڈل آرڈر بیٹر بابراعظم کے ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کے بعد فاسٹ بولر نسیم شاہ کی بھی ایونٹ میں شرکت کا کوئی امکان نہیں ہے۔
قبل ازیں اسکواڈز کے اعلان میں فاسٹ بولر کا نام بھی شامل تھا تاہم انہوں نے اچانک ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ بابراعظم اور نسیم شاہ دونوں ہی نیوزی لیںڈ کیخلاف اعلان کردہ ٹی20 اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں تاہم دونوں کرکٹر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں حصہ لیں گے۔
بابر نے گزشتہ سال ٹی20 میں پاکستان کیلئے سب سے زیادہ رنز اسکور کیے تھے تاہم انکا اسٹرائیک ریٹ شدید تشویش کا باعث رہا تھا، جس کے باعث انہیں ٹی20 اسکواڈ سے ڈراپ کیا گیا۔دوسری جانب کپتان محمد رضوان کا بھی نیشنل ٹی20 کپ میں کھیلنے کا امکان نہیں ہے، وہ بھی ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوچکے ہیں۔
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی کا رجحان برقرار
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ ختم، نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی فعال
سائبر کرائم کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر، حکومتِ پاکستان نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو ایک خود مختار ادارے کی حیثیت دیتے ہوئے اسے نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کے نام سے قائم کردیا ہے۔
این سی سی آئی اے کو ملک بھر میں سائبر کرائم کی روک تھام، تحقیقات اور کارروائیوں کے لیے مکمل اختیار حاصل ہوگا، یہ ادارہ آن لائن دھوکہ دہی، ہراسانی، ڈیجیٹل بلیک میلنگ، جعلی ویب سائٹس، شناخت کی چوری، سوشل میڈیا کرائم اور دیگر سائبر سرگرمیوں کے خلاف مؤثر اقدامات کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وقار الدین سید ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی تعینات
اس کے ساتھ ہی سائبر کرائمز کی تحقیقات اور شکایات کے لیے ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ ختم کر دیا گیا ہے اور سائبر کرائمز سے متعلق تمام معاملات کے لیے نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی یعنی این سی سی آئی اے کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق اب سائبر کرائمز کی تحقیقات اور شکایات کے لیے ایف آئی اے کے بجائے، عوام کو ‘نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی’ سے رابطہ کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں: نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی رولز منسوخ، نوٹیفیکیشن جاری
ایف آئی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عوام الناس سے گزارش ہےکہ اگر انہیں کسی بھی قسم کے سائبر کرائم یا مشکوک آن لائن سرگرمی کی شکایت یا معلومات ہوں، تو فوری طور پر نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی کی ہیلپ لائن نمبر 0519106691 یا ای میل [email protected] پر رابطہ کریں۔
’اب سائبر کرائم کے حوالے سے تحقیقات و شکایات کا ایف آئی اے سے کوئی تعلق نہیں، سائبر کرائم کی شکایات سے متعلق رہنمائی اور تعاون کے لیے قریبی این سی سی آئی اے سرکل وزٹ کریں۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آن لائن دھوکہ دہی آن لائن سرگرمی ایف آئی اے ترجمان ڈیجیٹل بلیک میلنگ سائبر کرائم ونگ مشکوک نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی ہراسانی