پاکستان کرکٹ ٹیم دورۂ نیوزی لینڈ کیلئے روانہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم دورۂ نیوزی لینڈ کیلئے لاہور ایئرپورٹ سے براستہ دبئی کرائسٹ چرچ روانہ ہوگی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 16 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ قومی اسکواڈ میں عبدالصمد اور حسن نواز بھی شامل ہیں جو پہلی مرتبہ پاکستان ٹیم میں منتخب ہوئے ہیں۔ نائب کپتان کرکٹ ٹیم شاداب خان کا کہنا ہے کہ مجھے نئی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے، اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں بہت زیادہ نوجوان کھلاڑی شامل ہیں، نوجوانوں میں انرجی مختلف اور پازیٹو ہوتی ہے، پہلی بار ٹیم کا حصہ بننے والے کھلاڑیوں سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں، امید ہے ہم کامیاب ہوں گے۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ نے سیریز کیلئے ٹیم میں چیمپئنز ٹرافی کی فائنلسٹ ٹیم کے سات کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے، آل راؤنڈر مائیکل بریسویل ٹیم کی قیادت کریں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ
پڑھیں:
بلاول بھٹو نے دورۂ امریکہ کو "کامیاب امن مشن" قرار دے دیا
انور عباس: پارلیمانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکہ کے حالیہ دورے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک اہم "امن مشن" تھا جو کامیابی سے مکمل ہوا۔
سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر اپنے پیغام میں کہا کہ نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی میں پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کرتے ہوئے ہم نے ایک اہم امن مشن مکمل کیا۔ آپ کی لگن ہماری کامیابی کا اہم عنصر رہی۔ ہم مکالمے، وقار اور ایک منصفانہ مستقبل کے لیے کھڑے تھے۔ سچائی اور سفارتکاری اکٹھے کام کرتی ہیں۔
ہری پور: قربانی کا بیل بے قابو ، اناڑی قصائی رافیل طیاروں کیطرح گِرتے نظر آئے
یاد رہے کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سمیت دیگر بین الاقوامی فورمز پر بھارت کی پاکستان میں مبینہ دہشت گردی کی سرپرستی اور پروپیگنڈے کو بھرپور انداز میں بے نقاب کیا۔
پاکستانی وفد نے عالمی رہنماؤں اور سفارتی حلقوں کو خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں سے آگاہ کیا جبکہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لیے پاکستان کے اصولی موقف کا بھی اعادہ کیا گیا۔
مردان: آرم کالونی میں سلنڈر دھماکہ، 6 افراد جاں بحق، 2 بچیاں زخمی