ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ کو  قومی سلامتی کے پیش نظر گرین کارڈ  یا ویزا منسوخی کا اختیار حاصل ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ امیگریشن اور نیشنلٹی  کے قانون کے تحت وزیر خارجہ کسی بھی  ایسے فرد کا گرین کارڈ یا ویزا منسوخ کرنے کا اختیار رکھتے ہیں جو ہماری خارجہ پالیسی  یا قومی سلامتی کے خلاف کام کر رہے ہوں۔

محمود خلیل وہ شخص ہے جس کو اس ملک کی بہترین یونیورسٹی  یا کالج میں تعلیم حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی تھی، لیکن اس نے اس سہولت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حماس کے دہشت گردوں کا ساتھ دیا۔

یاد رہے کہ فلسطینی طالب علم محمود خلیل کو ہفتے کے روز امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ نے گرفتار کیا تھا اور ان پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ حماس کے حامی ہیں۔امریکی حکومت محمود خلیل کو ملک بدر کرنا چاہتی تھی تاہم گزشتہ روز امریکی جج جیسی ایم فریمین نے ان کی ملک بدری کا فیصلہ معطل کردیا تھا۔

قبل ازیں محمود خلیل کی گرفتاری کے خلاف نیویارک میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے تھے جس میں ’فلسطین کو آزادی دو‘ کے نعرے لگائے گئے۔ اور فلسطین کے حامیوں کو نشانہ بنانے کے اقدامات پر کڑی تنقید کی گئی۔

امریکی سول لبرٹیز یونین (ACLU) آف نیویارک نے خلیل کی گرفتاری کو آزادیٔ اظہار پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی مؤقف کی بنیاد پر کسی کو سزا دینا یا جلاوطن کرنا غیر آئینی اقدام ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

فلسطینی طالب علم محمود خلیل.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: فلسطینی طالب علم محمود خلیل محمود خلیل

پڑھیں:

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا اسرائیل کو ’غیر متزلزل حمایت‘ کا یقین، غزہ میں حماس کے خاتمے پر زور

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیل کے دورے کے دوران اعلان کیا کہ واشنگٹن غزہ جنگ میں اسرائیل کو ’غیر متزلزل حمایت‘ فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے عوام بہتر مستقبل کے حق دار ہیں، لیکن یہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک حماس کا خاتمہ نہ ہو۔

یہ بیان انہوں نے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں دیا۔ وزیراعظم نیتن یاہو نے روبیو کے دورے کو امریکا کی واضح حمایت کا پیغام قرار دیا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اسرائیل کا ’سب سے بڑا دوست‘ کہا۔

روبیو نے مغربی ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے منصوبوں پر بھی تنقید کی اور کہا کہ اس طرح کے اقدامات ’حماس کو مزید شہہ دیتے ہیں‘۔

مزید پڑھیں: قطر پر اسرائیلی حملہ، امریکی سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو اسرائیل پہنچ گئے

روبیو کے مطابق، ان کی نیتن یاہو سے ملاقات میں غزہ سٹی پر اسرائیلی قبضے کے منصوبے اور مغربی کنارے کے کچھ حصوں کو ضم کرنے کے حکومتی عزائم پر بھی بات چیت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ غزہ جنگ جلد از جلد مکمل ہو، جس کے لیے حماس کو لاحق خطرہ ختم کرنا اور یرغمالیوں کی رہائی لازمی ہے۔

یہ دورہ اس وقت ہوا جب حال ہی میں اسرائیل نے قطر میں حماس رہنماؤں پر حملہ کیا تھا، جو امریکی جنگ بندی منصوبے پر غور کر رہے تھے۔

روبیو نے اعتراف کیا کہ اس حملے نے مذاکرات کو مشکل بنایا، تاہم انہوں نے کہا کہ امریکہ اب بھی قطر کے ’تعمیری کردار‘ کی حمایت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم قطر کو اس معاملے میں مثبت کردار ادا کرنے کی ترغیب دیتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا پیغام، معاشی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار

روبیو اور نیتن یاہو کی پریس کانفرنس کے چند گھنٹوں بعد غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں مزید 17 افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں زیادہ تر افراد غزہ سٹی سے تعلق رکھتے تھے۔

حماس کے زیرانتظام غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک 64 ہزار 800 سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں، جن میں اکثریت عام شہریوں کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسرائیل امریکی وزیر خارجہ حماس غزہ غیر متزلزل حمایت مارکو روبیو

متعلقہ مضامین

  • برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی
  • فلسطینی جنگلی جانور ہیں، امریکی وزیر خارجہ کی بوکھلاہٹ
  • امریکی وزیر خارجہ اسرائیلی دورے سے واپسی پر عجلت میں دوحہ پہنچ گئے؛ اہم پیغام پہنچایا
  • عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں محمود الرشید کی ضمانت خارج کردی
  • جناح ہاؤس حملہ کیس: پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کی درخواست ضمانت مسترد
  • فنگر پرنٹس کے مسئلے سے دوچار معمر افراد کیلئے فیس ریکگنیشن لارہے ہیں: ترجمان نادرا
  • بچے کی پیدائش پر اسکی شناخت نہ کروانا بچے کے ساتھ حق تلفی ہے، ترجمان نادرا
  • قطر ہمارا اتحادی ملک ہے، اسرائیل دوبارہ اس پر حملہ نہیں کریگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا اسرائیل کو ’غیر متزلزل حمایت‘ کا یقین، غزہ میں حماس کے خاتمے پر زور
  • نتین یاہو سے ملنے کے بعد امریکی وزیر خارجہ قطر جائیں گے