بشریٰ بی بی کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
انسدادِدہشتگردی عدالت اسلام آباد نے بشریٰ بی بی کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات میں بشریٰ بی بی کی 2 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت انسداد ِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کی۔ بشریٰ بی بی کیجانب سے انصر کیانی اور شمسہ کیانی ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔عدالت نے بشریٰ بی بی کی تھانہ سیکرٹریٹ کے مقدمے میں عبوری ضمانت میں 28 اپریل تک اور تھانہ کراچی کمپنی کے مقدمے میں 29 اپریل تک توسیع کردی۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ اور شامل تفتیش ہونے کیلئے درخواست دائرکی گئی۔ وکیل صفائی نے استدعا کی آئی او کو باقاعدہ ہدایات دیں کہ وہ بشریٰ بی بی سے جیل میں تفتیش کرے۔جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کہا کہ میں آج آرڈر میں لکھ دوں گا کہ بی بی کو شامل تفتیش کیا جائے۔ بشریٰ بی بی کیخلاف تھانہ سیکرٹریٹ اور کراچی کمپنی میں مقدمات درج ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بی بی کی
پڑھیں:
عدالت نے پی ٹی آئی کے 8 کارکنوں کی سزا معطل کرتے ہوئے دو مقدمات میں ضمانتیں منظور کر لیں
---فائل فوٹواسلام آباد کی عدالت نے تحریکِ انصاف کے 8 کارکنوں کی سزا معطل کرتے ہوئے دو مقدمات میں ان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف امن و عامہ ایکٹ کے تحت 6، 6 ماہ سزاؤں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد نے پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
عدالت نے پی ٹی آئی کے 8 کارکنوں کی سزا معطل کرتے ہوئے دو 2 مقدمات میں ان کارکنان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔
عدالت نے پی ٹی آئی کارکنوں کی 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں۔
عدالت نے پی ٹی آئی ورکرز کی ضمانتیں سیکشن 382 اے کے تحت منظور کیں۔