کولاج فوٹو: فائل

وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے ابھی تک 150 سے زائد لوگوں کو بازیاب کروایا گیا ہے، آپریشن بہت احتیاط کے ساتھ کیا جارہا ہے تاکہ مغویوں کو بچایا جاسکے، امید ہے جلد دہشتگردوں کے خلاف آپریشن مکمل ہوجائے گا۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس پر کل 70 سے 80 دہشتگردوں نے حملہ کیا۔

جعفر ایکسپریس حملہ:دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری، 190 یرغمالی رہا، 30 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر گزشتہ روز بولان میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد سے اب تک سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرین میں سرکاری اہلکار بھی تھے، خواتین اور بچوں کو دہشتگردوں نے ڈھال بنایا ہوا تھا، ابھی بہت سارے بچوں اور خواتین کو دہشتگردوں نے ڈھال بنایا ہوا ہے،

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا مین ہینڈلر افغانستان میں ہے، اب وقت آگیا ہے کہ سخت ترین ایکشن لینا ضروری ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ 400 سے زائد مسافر جعفر ایکسپریس میں سوار تھے، ٹرین ایسی جگہ موجود ہے جہاں کوئی سڑک یا راستہ نہیں، کوشش کر رہے ہیں کہ ہر کسی کو محفوظ طریقے سے نکالا جائے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس طلال چوہدری

پڑھیں:

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین

سٹی 42:  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قلات میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا 

وزیرداخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا   ، محسن نقوی نے کہا   4 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام  پیش کرتے ہیں ،  سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے انڈین سپانسرڈ  دہشتگردوں کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا۔ قوم فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔  بھارتی سپانسرڈ  دہشتگردوں کا عبرتناک انجام واضح پیغام ہے کہ پاکستان میں اس فتنے کو چھپنے کی جگہ  نہیں ملے گی۔پاکستان سے فتنہ الہندوستان کے ایک ایک  دہشتگرد کا صفایا کریں گے۔

پنجاب یونیورسٹی کے غیر تدریسی عملے کابطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی منسوخی کیخلاف احتجاج کا اعلان 

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان میں مسافر ٹرین پر دہشتگردوں کے حملے کی کوشش ناکام
  • مستونگ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 3 دہشتگرد جہنم واصل، 2 جوان شہید
  • پاک فوج کے میجر انور کاکڑ دہشتگردوں کے حملے میں شہید
  • پوری پی ٹی آئی کچھ نہیں کرسکی تو عمران خان کے بچے کیا کرلیں گے؟ طلال چوہدری
  • ٹی ٹی پی کے نمبرز اور گروپس بلاک کیے جائیں، وزیر مملکت طلال چوہدری کا واٹس ایپ سے مطالبہ
  • بنوں: ایف سی نے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا، 6 اہلکار زخمی
  • 9 مئی کے واقعات میں ڈی آئی جی کی آنکھ ضائع ہوئی، وہ آج بھی کوما میں ہیں: طلال چوہدری
  • 9 مئی واقعات پی ٹی آئی کی باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت تھے، طلال چوہدری
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • قلات: سیکیورٹی فورسز نے مزید 4 دہشتگرد ہلاک کردیے، کل تعداد 8 ہوگئی