جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز نے آپریشن مکمل کرلیا، 33 دہشتگرد ہلاک، 4 ایف سی جوان شہید
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن مکمل کرتے ہوئے 33 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے جعفر ایکسپریس پر حملے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 11 مارچ کو ایک بجے بولان کے قریب ریلوے ٹریک کو پہلے دھماکے سے اڑایا گیا۔ دہشت گردوں نے بعد میں جعفر ایکسپریس کو روک کر مسافروں کو یرغمال بنایا۔
فوجی ترجمان نے کہاکہ دہشت گرد افغانستان میں اپنے سہولت کاروں سے رابطے میں تھے، سیکیورٹی فورسز نے بھرپور طریقے سے آپریشن شروع کیا اور یرغمالیوں کو بازیاب کرایا۔
انہوں نے کہاکہ وہاں پر موجود تمام 33 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز کے نشانہ بازوں نے خودکش بمباروں کو بھی ہلاک کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ آپریشن کامیاب ہوچکا ہے اور آپریشن کےدوران کسی مسافر کو نقصان نہیں پہنچا۔ تاہم آپریشن سے پہلے دہشت گردوں نے 21 معصوم شہریوں کو شہید کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران 4 ایف سی کے اہلکار شہید ہوئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز جعفر ایکسپریس
پڑھیں:
کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
فائل فوٹوکوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔