متاثرہ جعفر ایکسپریس کے ڈرائیور سمیت تمام عملہ محفوظ رہا
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
ریلوے ذرائع کے مطابق متاثرہ جعفر ایکسپریس ٹرین کا ڈرائیور محفوظ ہے، جعفر ایکسپریس ٹرین کے ڈپٹی ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور بھی محفوظ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دہشت گردوں کے حملے سے متاثرہ ٹرین جعفر ایکسپریس کے ڈرائیور امجد یاسین کے دم توڑنے کی خبر جھوٹی نکلی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق متاثرہ جعفر ایکسپریس ٹرین کا ڈرائیور امجد یاسین محفوظ ہے، جعفر ایکسپریس ٹرین کے ڈپٹی ڈرائیور طاہر اور اسسٹنٹ ڈرائیور سعد قمر بھی محفوظ ہیں۔ ذرائع ریلوے کے مطابق جعفر ایکسپریس ٹرین کے گارڈز و عملہ کے دیگر ارکان بھی محفوظ ہیں، ٹرین عملے کو جلد ہی کوئٹہ پہنچایا جائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس ٹرین
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف 3 ملکی دورے پر روانہ
—فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف 3 ملکی دورے پر روانہ ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اسلام آباد سے سعودی عرب کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔
وزیراعظم سعودی فرماں رواں سمیت دیگر سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کل سعودی عرب سے برطانیہ کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں وہ دو روز قیام کے بعد امریکا روانہ ہوں گے۔
وزیراعظم امریکا کے دورے کے دوران اقوام امتحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔