کراچی، شاہ لطیف پولیس کی کارروائی، مبینہ مقابلے میں 2 ڈاکو گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں شاہ لطیف پولیس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر 15/A ٹھنڈی سڑک پر مبینہ مقابلے کے دوران زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
ایک ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، گرفتار ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کی گئی ہے۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق، گرفتار ملزمان میں ایک کی شناخت نصیر احمد ولد نیاز محمد کے طور پر کی گئی، جو زخمی حالت میں تھا اور اسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
دوسرے ملزم کی شناخت عبدالرحمان ولد شیراز احمد کے نام سے ہوئی، پولیس کے مطابق، دونوں ملزمان کے قبضے سے ایک تیس بور پستول، گولیاں، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کی گئی۔
گرفتار ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ ان کا تیسرا ساتھی مسعود رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے فرار ہونے والے ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے اور یہ معلوم ہوا ہے کہ ان میں سے ایک ملزم پہلے بھی جیل جا چکا ہے۔
پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے اور ملزمان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گرفتار ملزمان
پڑھیں:
کراچی: ڈکیتی میں ملوث میاں بیوی گرفتار
---فائل فوٹوکراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن، گلشنِ بہار میں پولیس نے ڈکیتی میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔
کراچیشاہراہ فیصل پولیس نے مبینہ طورپر گلستان...
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ، موبائل فونز، پرائز بانڈز، مصنوعی زیورات اور نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔