سراج درانی کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، سماعت بغیر کارروائی ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
سراج درانی—فائل فوٹو
کراچی کی احتساب عدالت نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔
کراچی کی احتساب عدالت میں آج ملزمان کی بریت کی درخواستوں کی سماعت ہونی تھی۔
کراچی احتساب عدالت نے سابق اسپیکرسندھ اسمبلی.
آج ہونے والی سماعت کے لیے سابق اسپیکر آغا سراج درانی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
کچھ شریک ملزمان کی غیر حاضری کے باعث سماعت بغیر کسی کارروائی کے 12 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، شہری کو زخمی کرنے والے ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ، ایک ہلاک، دوسرا زخمی گرفتار
کراچی:شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر 20 سالہ شہری جگو ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی جس پر ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے پولیس پر بھی فائرنگ کر دی۔
پولیس حکام کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
زخمی شہری اور دونوں ڈاکوؤں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک ڈاکو کی شناخت خرم جبکہ زخمی کی فیاض کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے دو پستولیں، موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کر لی ہے۔