نادیہ حسین کا شوہر کی گرفتاری پر ردعمل، آن لائن فراڈ کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
معروف ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین نے اپنے شوہر کی گرفتاری کے بعد خاموشی توڑتے ہوئے ایک اہم بیان جاری کیا ہے 12 مارچ کو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں انہوں نے نہ صرف اپنے شوہر کی گرفتاری پر ردعمل دیا بلکہ ایک نامعلوم شخص کی آڈیو اور چیٹس بھی لیک کیں جو خود کو ایف آئی اے کا افسر ظاہر کر رہا تھا نادیہ حسین کے مطابق جعلساز نے ان سے 3 کروڑ روپے رشوت طلب کی اور یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ ان کے شوہر عاطف محمد خان نے تمام معاملات طے کر لیے ہیں، اس لیے انہیں رقم فوراً منتقل کر دینی چاہیے اداکارہ نے بتایا کہ جعلساز نے انہیں ڈرانے اور دھمکانے کی بھی کوشش کی اور کہا کہ یہ بات صرف ان دونوں کے درمیان رہنی چاہیے تاہم نادیہ حسین نے اس سازش کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ کیا اور اسے عوام کے سامنے لے آئیں اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کے شوہر اس وقت ایف آئی اے کی حراست میں ہیں مگر صرف تفتیش کے لیے انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر واقعی کوئی مالی فراڈ ہوا ہے تو پھر سیکیورٹی حکام کیا کر رہے تھے؟ اتنا بڑا معاملہ ان کی نظروں سے کیسے اوجھل رہا؟ نادیہ حسین نے کہا کہ اب یہ عدالت اور وقت ہی فیصلہ کرے گا کہ ان کے شوہر کا اس معاملے میں کوئی کردار ہے یا نہیں ان کے مطابق وہ اس معاملے پر زیادہ بات نہیں کر رہیں کیونکہ ان کے وکلاء نے انہیں خاموش رہنے کا مشورہ دیا ہے انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے شوہر حراست میں ہونے کے باوجود مکمل پرسکون ہیں اور ایف آئی اے ان کا مناسب خیال رکھ رہی ہے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کہ ان کے شوہر نادیہ حسین انہوں نے
پڑھیں:
علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا تحریری حکم نامہ جاری
وزیر اعلیٰ کےپی علی امین گنڈاپور---فائل فوٹوپی ٹی آئی کے 5 اکتوبر کو لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پولیس کے مطابق علی امین گنڈاپور اور دیگر ملزمان روپوش ہوچکے ہیں، علی امین گنڈا پور، حماد اظہر اور دیگر ملزمان مقدمے میں نامزد ہیں۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔
عدالتی حکم نامے کے مطابق ملزمان گرفتاری کے خوف سے روپوش ہوئے ہیں، پولیس کی ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست مناسب ہے۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے تحریری حکم جاری کیا ہے۔
واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف لاہور کے تھانہ مستی گیٹ میں مقدمہ درج ہے۔