جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ: کامیاب آپریشن پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ کیخلاف کامیاب آپریشن پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی ہے۔
حکومتی رکن عظمیٰ کاردار کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد میں جعفر ایکسپریس پر ہولناک حملے میں ملوث عناصر کیخلاف کامیاب آپریشن پر بہادر پاکستانی افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک، 21 مسافر اور 4 جوان شہید
قرارداد کے متن کے مطابق صوبائی اسمبلی کا ایوان جان ہتھیلی پر رکھ کر 33 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے والے بہادر آرمی، ایئرفورس، ایف سی اور ایس ایس جی کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔
’اس دکھ کی گھڑی میں پوری قوم یکجا ہے اور شدید صدمہ میں شہدا کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، یہ ایوان ایف سی کے 4 جوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔‘
مزید پڑھیں: جعفر ایکسپریس حملہ: بھارت ماضی میں ایسے واقعات میں شریک رہا ہے، دفتر خارجہ
جمع کرائی گئی قرارداد کے مطابق شہدا کے خاندانوں اور زخمیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، معصوم بچوں اور خواتین کو انسانی ڈھال بنانا غیر انسانی عمل ہے فورس نے تمام دہشتگرد درندوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔
’قوم اپنے اداروں کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے، یہ عوام ایک ایک دہشتگر داور ان کے سہولت کاروں کے خاتمہ کا عزم کرتے ہے، پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے اور ہم سب آخری سانس تک اس کی حفاظت کریں گے۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک فوج پنجاب اسمبلی جعفر ایکسپریس خراج تحسین عظمیٰ کاردار ہائی جیکنگ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک فوج پنجاب اسمبلی جعفر ایکسپریس عظمی کاردار ہائی جیکنگ کو خراج تحسین پیش جعفر ایکسپریس پنجاب اسمبلی
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد کس نے دی؟
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز— فائل فوٹووزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان صوبائی اسمبلی عارف محمود گل اور آغا علی حیدر نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں سیاسی امور اور صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد دی۔
پنجاب بھر میں جدید ترین آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
ارکان اسمبلی نے پنجاب میں سب سے زیادہ پراجیکٹ کی کامیاب لانچنگ پر بھی مریم نواز کو مبارکباد دی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں اور بہتری لانا میرا خواب ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کرچکے ہیں۔