صوبائی وزیرصحت کی زیر صدارت اجلاس ، ہسپتال مینجمنٹ وکانفیلکٹ مینجمنٹ کورسز کا جائزہ لیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقدہوا جس میں سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ہیلتھ پروفیشنلز کیلئے ہسپتال مینجمنٹ، پروکیورمنٹ اینڈانوینٹری کنٹرول، فنانشل اینڈ ریسورس مینجمنٹ، بجٹنگ اینڈ فنانشل پلاننگ، ہیومن ریسورس اینڈ لیڈرشپ، ایتھکس اینڈ لیگل ایسپیکٹس اور کانفیلکٹ مینجمنٹ کے کورسز کا جائزہ لیا گیا۔
ڈین آئی پی ایچ نے اس حوالے سے کورس آئو ٹلائنز سمیت دیگر تجاویز پیش کیں۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ ہسپتال کے ایم ایس میں ایک لیڈر کی خصوصیات ہونی چاہئیں جو پوری ٹیم کو ساتھ لے کر چلے، سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات عوام کی امانت ہیں، اللہ تعالی نے ہمیں ہسپتالوں میں آنے والی دکھی انسانیت کی خدمت کرنے کا نادر موقع فراہم کیا ہے۔(جاری ہے)
خواجہ سلمان رفیق نے انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کو ہیلتھ پروفیشنلز کیلئے جدید کورسز ڈیزائین کرنے کی ہدایت کی ۔اجلاس میں سپیشل سیکرٹری آپریشنز طارق محمود رحمانی، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر محمد وسیم، ایڈیشنل سیکرٹری سدرہ سلیم، ڈین انسٹیٹیوٹ پبلک ہیلتھ پروفیسر سائرہ افضل اور ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن نے شرکت کی۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری
وزیرِ اعظم شہباز شریف— فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔
اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری قیادت بھی شریک ہے جس میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد کی ملکی داخلی و خارجی صورتحال پر غور کیا جارہا ہے۔
اجلاس میں بھارتی غیر ذمے دارانہ اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
بھارت نے حکومتِ پاکستان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کر دیا۔
کمیٹی عجلت میں کیے گئے بھارتی ناقابلِ عمل آبی اقدامات کا جواب دینے کا بھی جائزہ لے گی۔
اس سے قبل بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 28 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد پاکستان کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے واہگہ اٹاری سرحد بند کر دی تھی۔
علاوہ ازیں بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یک طرفہ طور پر معطل کر دیا ہے جبکہ پاکستانیوں کے بھارتی ویزے منسوخ اور ہندوستان میں موجود پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم بھی دیا ہے۔