رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن کل ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن کل ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کا آغاز کل (بروز جمعۃ المبارک) 14 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 57 منٹ پر ہوگا، چاند کو مکمل گرہن صبح 11 بج کر 58 منٹ پر لگے گا جبکہ گرہن کا اختتام 3 بجے ہوگا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند گرہن کے موقع پر آسمان سرخ رنگ کی روشنی سے منور ہو جائے گا، یہ لگ بھگ 3 سال بعد پہلا چاند گرہن ہوگا اور ایسا آخری بار 2022 میں ہوا تھا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دن کے اوقات میں ہونے کی وجہ سے پاکستان میں رواں سال کے پہلے چاند گرہن کو دیکھنا ممکن نہیں ہوگا جبکہ یہ نظارہ شمالی اور جنوبی امریکا میں دیکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے کہ جب زمین گردش کرتے ہوئے سورج اور چاند کے درمیان آ جاتی ہے، تاہم سورج گرہن کی طرح چاند گرہن کو کھلی آنکھ سے دیکھنے سے بصارت کو کوئی نقصان نہیں ہوتا۔
دوسری جانب رواں سال کا پہلا سورج گرہن 29 مارچ کو ہوگا جو کہ پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مزید ایک ہزار یوٹیلٹی سٹورز بند کرنے کا فیصلہ
حکومت نے رواں ماہ مزید ایک ہزار یوٹیلٹی سٹورز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فاروق ستار کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نجکاری کا اجلاس ہوا،یوٹیلٹی سٹورز حکام نے بتایا کہ رواں ماہ مزید ایک ہزار یوٹیلٹی سٹورز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے،حکام نے کہاکہ ابتک یوٹیلیٹی سٹورز کے 2237ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کیاگیا،
جی ایم یوٹیلٹی سٹورز نے کہاکہ گزشتہ مالی سال 38ارب روپے سے زائد سبسڈی دی گئی تھی ،رواں مالی سال کیلئے مختص 60ارب کی سبسڈی نہیں ملی ۔