عید الفطر پر ملازمین اور طلبہ کیلئے لمبی تعطیلات
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
سعودی عرب میں رواں سال عید الفطر پر ملازمین اور طلبا کو طویل چھٹیاں ملیں گی۔
سعودی میڈیا کے مطابق مملکت میں عیدالفطر کی چھٹیاں 30 مارچ بروز اتوار سے 2 اپریل بروز بدھ تک ہوں گی، تاہم ہفتہ وار تعطیلات جمعہ اور ہفتے کو ہونے کے باعث عید کی تعطیلات کا آغاز 28 مارچ سے ہی ہوجائے گا، اس طرح انہیں 6 روز کی تعطیلات ملیں گی۔
رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز ہفتہ وار تعطیلات کیلئے بند ہونیوالے دفاتر 6 دن بعد جمعرات کو کھلیں گے اور پھر جمعہ اور ہفتہ کے روز ہفتہ وار چھٹی ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق طلبا کیلئے عید کی تعطیلات اس بھی زیادہ ہوں گی، وزارتِ تعلیم نے تعلیمی اداروں میں 20 مارچ سے 6 اپریل تک ہوں گی۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا آغاز یکم مارچ سے ہوا تھا اور یہ 33 سال بعد پہلی بار ہوا تھا جب اسلامی اور عیسوی ماہ کا آغاز ایک ہی تاریخ کو ہوا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایم ڈی کیٹ نتائج کا اعلان، عارضی نتائج ہی حتمی نتائج قرار
سرکاری میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے لیے ہونے والے ایم ڈی کیٹ کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ سی ای او ایس ٹی ایس کے مطابق ایم ڈی کیٹ کے عارضی نتائج ہی حتمی نتائج ہیں کیونکہ عارضی نتائج میں ایک بھی غلطی نہیں نکلی۔اس سال 32 ہزار 424 طلبہ نے ایم ڈی کیٹ کا امتحان دیا، ٹیسٹ میں پاس ہونے کے لیے 50 فیصد نمبر ڈینٹسٹری جبکہ 55 فیصد نمبرز ایم بی بی ایس کے لیے درکار تھے۔ سندھ بھر میں 14ہزار 300 امیدواروں نے 55 فیصد نمبر لیے جبکہ 17 ہزار 123 امیدواروں نے 50 فیصد نمبرلیے۔اس کے علاوہ آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کے ایم ڈی کیٹ 2025 کے ٹیسٹ میں کراچی کے طلبہ سندھ کے تمام اضلاع کے طلبہ پر بازی لے گئے اور پہلی تینوں پوزیشنز کراچی کے نام رہیں۔ جب کہ ٹاپ ٹین میں شامل 124 امیدواروں میں سے 41 امیدواروں کا تعلق کراچی سے ہے۔