قومی ایئرلائن پرواز کی لاہور میں ایک پہیے پر لینڈنگ
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
قومی ایئرلائن کی پرواز نے لاہور میں ایک پہیے پر لینڈنگ کی، اگلے پہیوں میں سے لینڈنگ کے وقت ایک ٹائر غائب تھا۔
لاہور ایئرپورٹ پر معائنے کےدوران ایک ٹائر غائب ہونے کا پتا چلا، انتظامیہ اور سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ نے تحقیقات شروع کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے306 کی لاہور میں ایک پہیے پر لینڈنگ کا انکشاف ہوا ہے ، روانگی کے بعد کراچی ایئرپورٹ پر طیارے کے کچھ پرزے ملے، طیارے کے غائب پہیے کا ابھی تک پتا نہیں چلا، فلائٹ سیفٹی کی سنگین غلطی ہے۔
پرواز پی کے306 کل رات8 بجےکراچی سے لاہور روانہ ہوئی تھی، طیارے کے اگلے پہیوں میں دو ٹائر ہوتے ہیں لینڈنگ کے وقت ایک ٹائر غائب تھا، امکان ہے کہ طیارے کا پہیہ دوران پرواز کہیں گر گیا
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
تکنیکی و آپریشنل خرابیاں،5پروازیں منسوخ
(اقصیٰ شاہد)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونےوالی 5 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہونےوالی پروازوں میں ایئر بلیو کی کراچی سے دبئی جانے والی پرواز پی اے 110 ،عمان ایئر کی مسقط جانے والی پرواز ڈبلیو وائے 324 اورایئر سیال کی لاہور جانے والی دو پروازیں پی ایف 145 اور 143 منسوخ ہوگئیں۔
پی آئی اے کی لاہور جانے والی پرواز پی کے 306 بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں،پروازوں کی منسوخ کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کاسامنا ہے۔
ملتان: سموگ کے باعث اسکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی