گرفتار ملزمان میں شامل پولیس اہلکار فیضان سیکیورٹی ٹو میں تعینات ہے، جبکہ وہ اورنگی ٹاؤن کے رہائشی ہیں اور اس ںے ابتدائی تفتیش میں گاڑی چوری کرنے کی وجہ کو مالی تنگدستی اور قرض کی رقم ادا کرنا قرار دیا ہے، جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس نے گاڑی چوری کرنے میں ملوث پولیس اہلکار سمیت 3 سگے بھائیوں کو چوتھے ساتھی سمیت گرفتار کرکے کار برآمد کرلی، ملزمان میں شامل پولیس اہلکار کا ایک بھائی چوری کی جانے والی کار کے مالک کا ڈرائیورتھا اور اس نے گاڑی کا ڈپلیکٹ ریموٹ بنوا رکھا تھا۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی کے علاقے سیکٹر الیون بی سے نامعلوم ملزمان گھر کے باہر کھڑی 2025ء ماڈل کی ہنڈا سٹی گاڑی چوری کرکے فرار ہوگئے، جس کا مقدمہ نمبر 133 سال 2025ء سرسید ٹاؤن پولیس نے درج کرکے اے وی ایل سی نیو کراچی ڈویژن کے انچارج سب انسپکٹر قیصر آفریدی کے سپرد کر دیا، جس کے بعد پولیس نے گاڑی کی چوری کے حوالے تحقیقات کرتے ہوئے گاڑی کا سراغ لگا کر اسے برآمد کرلیا۔

قیصر آفریدی نے بتایا کہ گاڑی کی چوری میں ملوث گاڑی کے مالک کے ڈرائیور اعظم کو اس کے پولیس اہلکار بھائی فیضان اور احسن سمیت چوتھے ساتھی آصف رضی کے ساتھ گرفتار کرلیا، جبکہ ڈرائیور اعظم نے کار کا ڈپلیکیٹ ریموٹ گلستان جوہر کے علاقے سے 7 ہزار روپے میں بنوایا تھا اور کار چوری کرنے بعد سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں قائم پیٹرول پمپ کے قریب ٹاپ کور ڈال کر پارک کی تھی۔ ملزمان گاڑی فروخت کرنے کیلئے بلوچستان بھی گئے، تاہم قیمت اچھی نہ ملنے پر وہ کار فروخت نہ کر سکے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان گاڑی فروخت کرنے ملتان لے جا رہے تھے کہ پولیس پارٹی نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر اندرون سندھ میں چھاپہ مار کر ملزمان کو گرفتار کرکے کار برآمد کرلی۔ قیصر آفریدی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں شامل پولیس اہلکار فیضان سیکیورٹی ٹو میں تعینات ہے، جبکہ وہ اورنگی ٹاؤن کے رہائشی ہیں اور اس ںے ابتدائی تفتیش میں گاڑی چوری کرنے کی وجہ کو مالی تنگدستی اور قرض کی رقم ادا کرنا قرار دیا ہے، جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پولیس اہلکار گاڑی چوری چوری کرنے

پڑھیں:

اسلام آباد: پولیس پر فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

—فائل فوٹو

اسلام آباد میں ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی، جس کے جواب میں پولیس کی فائرنگ سے 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق واقعہ وفاقی دارالحکومگت اسلام آباد میں تھانہ ترنول کے علاقے میں میں پیش آیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس موبائل پر فائرنگ، کانسٹیبل شہید

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے موسیٰ زئی اڈہ کے قریب پولیس موبائل پر فائرنگ سے ایک کانسٹیبل شہید ہوگیا۔

گرفتار ملزمان سے 2 پستول، 1 موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

ملزمان علاقہ تھانہ گولڑہ میں اسنیچنگ کی واردات کر کے فرار ہو رہے تھے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل کے جعلی میچ ٹکٹس فروخت کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
  • کراچی، مبینہ پولیس مقابلے میں ایک زخمی سمیت 3 ڈاکو گرفتار، اسلحہ و دیگر سامان برآمد
  • کراچی میں پولیس مقابلے، زخمی سمیت 4 ملزمان گرفتار
  • ترنول میں پولیس پر فائرنگ کرنے والے ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
  • اسلام آباد: پولیس پر فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی، مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، زخمی سمیت 4 ملزمان گرفتار
  • کراچی: گارڈن تھانے کا پولیس اہلکار گرفتار، گزشتہ سال چوری کی گئی 125 موٹر سائیکل برآمد
  • ریڈیو پاکستان حملہ کیس،عدالت کااہم رہنما سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم
  • اے ٹی سی پشاور کا ارباب وسیم سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم
  • کراچی: ڈکیتی میں ملوث میاں بیوی گرفتار