2025-09-18@18:16:23 GMT
تلاش کی گنتی: 43
«گاڑی چوری»:

نجی سکولوں کو مفت کتابوں کی فراہمی،سرکاری گاڑی کی چوری کا کیس ، سابق ممبر اکیڈمک امتیاز علی قریشی سمیت دیگر ملزمان سے متعلق مصدقہ ریکارڈ کے حصول کیلئے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کا وزارت تعلیم اور پیرا کو خط ، تفصیلات سب نیوز پر
نجی سکولوں کو مفت کتابوں کی فراہمی،سرکاری گاڑی کی چوری کا کیس ، سابق ممبر اکیڈمک امتیاز علی قریشی سمیت دیگر ملزمان سے متعلق مصدقہ ریکارڈ کے حصول کیلئے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کا وزارت تعلیم اور پیرا کو خط ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)اینٹی کرپشن سرکل نے نجی سکولوں کو مفت کتابوں کی فراہمی،جی پی فنڈ کو پرائیویٹ اکاونٹ میں منتقل کرنے اور سرکاری ریکارڈ کی گمشدگی اور سرکاری گاڑی چوری ہونے کے مقدمہ میں سابق ممبر اکیڈمک امتیاز علی قریشی سمیت دیگر ملزمان سے متعلق وفاقی وزارت تعلیم اور پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی مصدقہ ریکارڈ حاصل کرنے...
لاہور: کوٹ لکھ پت جیل میں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے ایک اور مقدمے میں شاہ محمود قریشی کو بری کردیا جبکہ میاں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد ، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ کو دس، دس سال قید کی سزا سنادی۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کو جناح ہاؤس کے قریب چوک میں سپریم کورٹ کے جج کے اسکواڈ کی گاڑی جلانے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔سنائے گئے فیصلے میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما میاں محمود الرشید ، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ ، ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری کو دس، دس سال قید...
راولپنڈی: راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چراغ دین میں گاڑی میں دم گھٹنے کے باعث دو بچے جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق دونوں بچے گاڑی بند ہونے اور گرمی کے باعث انتہائی تشویشناک حالت میں تھے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، بچوں کو سی پی آر کرتے ہوئے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ لواحقین کے مطابق بچوں نے گاڑی کے اندر جا کر دروازے بند کر لیے تھے، لواحقین کے مطابق گاڑی دھوپ میں کھڑی تھی، بچے 3 گھنٹے سے منظر سے غائب تھے۔
راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چراغ دین میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بند گاڑی میں دم گھٹنے سے دو کمسن بچے جان کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق گاڑی دھوپ میں کھڑی تھی اور دونوں بچے طویل وقت تک اس میں بند رہے جسکی وجہ سے شدید گرمی اور آکسیجن کی کمی نے ان کی حالت نازک بنا دی۔ ریسکیو ٹیمیں اطلاع ملنے پر فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور بچوں کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی، انہیں سی پی آر دینے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ اہلخانہ کے مطابق دونوں بچے کھیلتے ہوئے گاڑی میں جا گھسے اور اندر سے دروازے بند کر لیے۔ بدقسمتی سے...
کراچی: شہر قائد میں تیموریہ پولیس نے ناگن چورنگی کے قریب سے شوروم کے ڈرائیور سے چھینی گئی فارچونر گاڑی برآمد کرلی۔ ایس ایچ او فراز نے بتایا کہ گاڑی گڈاپ کے علاقے سے برآمد کرلی ہے جبکہ گاڑی کی آخری لوکیشن سپر ہائی وے پاکستان ہوٹل کی آئی تھی جس کے بعد ملزمان نے ٹریکٹر کاٹ دیا تھا۔ تاہم پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر رات گئے گاڑی برآمد کرلی جس کے چھین جانے کا مقدمہ تیموریہ تھانے میں درج ہے تیموریہ پولیس کے ہاتھوں گڈاپ سے برآمد کی جانے والی فارچونر گاڑی جسے ناگن چورنگی فلائی اوور کے نیچے سے پولیس کی وردی میں ملبوس 4 ملزمان ڈرایئور سے چھین کر فرار ہوئے...
پاکستان میں تیار ہونے والی گاڑیوں کی قیمتوں دیگر ممالک کی نسبت کئی گنا زیادہ ہے، گزشتہ 10 سالوں میں ایک ہی گاڑی کی قیمت 3 گنا تک بڑھ گئی ہے، پیداواری لاگت میں اضافے کے علاوہ اس میں بھاری ٹیکسز بھی شامل ہیں جس وجہ سے قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔ سی ای او ٹویوٹا موٹرز علی اصغر جمالی نے سینیٹ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے اجلاس میں بتایا کہ پاکستان میں تیار ہونے والی گاڑیوں کی زائد قیمتوں کی ایک بڑی وجہ بھاری ٹیکسز ہیں، گاڑی کی مجموعی قیمت میں 30 سے 60 فیصد ٹیکس کی رقم شامل ہوتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: انڈس موٹر کمپنی کی جانب سے قومی ہیرو ارشد ندیم کو ٹویوٹا فارچیونر...
ایک صاحب کو کسی نے نئی گاڑی بطور ِ تحفہ پیش کی، انہوں نے اسے نعمت سمجھتے ہوئے قبول کیا۔ جب وہ اپنی گاڑی گھر لے کر آئے تو عزیز رشتے داروں نے تعریف کی اور دوستوں نے اسی بہانے جناب سے خوب مٹھائیاں کھائیں۔ سب خوش ہورہے تھے اور اس گاڑی کو دیکھ کر مسکرا بھی رہے تھے۔ کبھی اس کے شیشوں کی تعریف کرتے تو کبھی اس کی بناوٹ کی تعریف کرتے، تو کبھی گاڑی کا دروازہ کھول کر گاڑی میں بیٹھ جاتے اور اس کے کمفرٹ کو چیک کرتے۔ اس پورے ماحول کو دیکھ کر و ہ صاحب اپنے تئیں خوش ہورہے تھے کیوںکہ وہ گاڑی اب انہیں کی تھی اور انہیں کے نام سے جانی جارہی...
بھارتی ریاست راجستھان میں ہونے والے خوفناک ٹریفک حادثے میں ہندو یاتریوں کی گاڑی سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو یاتریوں کی بس صبح 4 بجے تیز رفتاری کے باعث سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس خوفناک حادثے میں 7 بچوں اور 3 خواتین سمیت 12 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ ہندو یاتریوں کی گاڑی ریاست اتر پردیش سے راجستھان پہنچی تھی اور واپسی پر حادثہ پیش آگیا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کا تعلق یوپی سے ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یا تو گاڑی کی رفتار زیادہ تھی یا ڈرائیور کو نیند آ گئی اور ڈرائیور کی لاپروائی بھی حادثے کی وجہ ہوسکتی ہے۔ واقعے پر مقامی انتظامیہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت ) سکھر شہر میں جرائم پیشہ عناصر کی دیدہ دلیری میں اضافہ، تھانہ اے سیکشن کی حدود میں واقع حرا اسپتال کے باہر سے نامعلوم چور بلوچستان کے رہائشی کی قیمتی گاڑی چوری کر کے فرار ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاہم تاحال کسی قسم کی گرفتاری یا گاڑی کی برآمدگی عمل میں نہیں آ سکی ہے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع جعفرآباد سے تعلق رکھنے والے شہری خالد حسین ولد عطا محمد گاجانی اپنی ذاتی گاڑی ٹوئیوٹا GLI ماڈل 2008، رنگ گولڈن، رجسٹریشن نمبر AQW-060 پر کسی ذاتی کام کے سلسلے میں سکھر کے حرا اسپتال آئے تھے۔ انہوں نے گاڑی اسپتال کے باہر پارک کی،...
کراچی: سائٹ ایریا سمینمز چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے اسپیشل برانچ کا پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ اے کے علاقے سیمنز چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص شدید زخمی ہوگیا ۔ زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد اسٹڈیم روڈ پر واقعے نجی اسپتال لے جایا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ حیدر عابدی ولد نواب کے نام سے کی گئی ، مضروب پولیس کانسٹیبل اور اسپیشل برانچ میں تعینات ہے۔ زخمی اہلکار حیدر عابدی کچھ عرصہ قبل بنارس پل پر بھی...

ریسکیو کی گاڑی رسی دے کر چلی گئی، دوسری گاڑی آئی تو کہنے لگے ہمارے پاس کچھ نہیں : سوات واقعہ میں جاں بحق بچوں کے والد کا انکشاف
سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن )سوات واقعہ میں جاں بحق ہونے والے دو بچوں کے باپ نے انکشاف کیا کہ ریسکیو کی پہلی گاڑی ایک گھنٹے بعد آئی،کہنے لگے کہ ہمارے پاس رسے کے علاوہ کچھ نہیں وہ گاڑی وہاں سے چلی گئی، پھر کچھ دیر بعد دوسری گاڑی آئی کہنے لگے ہمارے پاس بھی کچھ نہیں تو میں نے کہا کہ جیسے میں رو رہاہوں اور دیکھ رہاہوں تم بھی دیکھ لو۔ سوات واقعہ میں جاں بحق ہونے والے 6 سالہ ایشال اور 12 سالہ دانیال کے والد نے نجی ٹی وی جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ میں نے 10بج کر 3 منٹ پر ریسکیو والوں کو کال کی تو انہوں نے مجھے جواب دیا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ:مہنگی پروازوں سے تنگ ایک چینی شخص نے ایسا انوکھا فیصلہ کیا کہ سوشل میڈیا اور پولیس دونوں کو حیرت میں ڈال دیا۔اپنے آبائی علاقے تک جانے کے لیے ہوائی جہاز کا ٹکٹ خریدنے کے بجائے اس شخص نے ایک ایسا راستہ چنا جس نے اسے جیل کے دہانے پر لا کھڑا کیا۔ 8 گاڑیاں چوری کرنا، 7 شہروں سے گزرنا اور پولیس سے بچنے کے نت نئے حربے اپنانا ، یہ سب کچھ اس نے صرف فلائٹ کے پیسے بچانے کے لیے کیا۔یہ غیرمعمولی واقعہ چین کے صوبہ لیاؤننگ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص ’’چِن‘‘کے ساتھ پیش آیا، جس کا اصل مقصد صرف گھر پہنچنا تھا،مگر اس نے جس طریقے کا انتخاب کیا، وہ نہ صرف...
کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے ایک راہگیر جاں بحق ہو گیا۔ حادثہ گزشتہ رات اس وقت پیش آیا جب نامعلوم گاڑی نے سڑک عبور کرتے شخص کو زور دار ٹکر ماری۔ پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں، اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ تیز رفتار ٹرک کے باعث پیش آیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کی لاش ریسکیو 1122 کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، جہاں ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔
لاہور ڈیفنس میں چور کار مالک کے سامنے اس کی گاڑی لے اڑے۔ رپورٹ کے مطابق ڈیفنس سی کے علاقے میں شہری کی 90لاکھ مالیت کی کار چور لے اڑے، چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج موصول ہوگئی۔ ایف آئی آر کے مطابق چور نے ٹیلی فون کے ذریعے کال کرکے گاڑی کا خریدار بن کر شہری کے گھر آیا،گاڑی چیک کرنے کے بہانے لے کر فرار ہو گیا۔ لاہورپولیس نے مقدمہ درج کرکے سی سی ٹی وی کی مدد سے نامعلوم ملزم چور کی تلاش شروع کردی۔
سندھ پولیس کی جانب سے شہر قائد میں نصب کیے گئے سیف سٹی کیمروں نے باقاعدہ کام کرنا شروع کردیا جس کی مدد سے جعلی نمبر پلیٹ لگی پہلی گاڑی پکڑی گئی ایکسپریس نیوز کے مطابق سیف سٹی کیمرے کی مدد سے پاکستان چوک سے پیپلزاسکوائر جانے والی جعلی نمبر پلیٹ گاڑی سیف سٹی کیمرے میں محفوظ ہوئی۔ پولیس نے کارروائی کر کے جعلی نمبر بی ایل 2206 لگی گاڑی کو تحویل میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق سیف سٹی کیمروں نے گاڑی پر لگی جعلی نمبر پلیٹ کی شناخت کی جسکے بعد چیکنگ پر موجود تھانہ آرام باغ پولیس موبائل کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے تعقب کرکے گاڑی کو روکا تو سیاہ رنگ کی گاڑی الطاف حسین ولد حاجی اللہ...
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹروے پولیس نے عید والے دن کار سوار کو اوور اسپیڈنگ کی وجہ سے چالان کیا تو گاڑی میں بیٹھے بچوں نے پولیس اہلکار سے عیدی مانگ لی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکار گاڑی میں بیٹھے بچوں میں 10,10 روپے عیدی تقسیم کی اور مزید 50 روپے دے کر کہا کہ یہ بعد میں آپس میں تقسیم کر لینا۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کرتے نظر آئے۔ ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کا ایک رخ یہ بھی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ موٹروے پر جب اوورسپیڈنگ...
فائل فوٹو کراچی کے ڈیفنس فیز 8 کے علاقے میں رات گئے کار لفٹرز کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا ہر وائرل ہو گئی۔فوٹیج کے مطابق 7 جون کو پیش آئے واقعہ میں 3 ملزمان ایک قیمتی گاڑی چوری کرتے ہوئے نظر آئے۔واقعہ رات تقریباً 3 بجے پیش آیا، جب 3 ملزمان ایک کار میں گھر کے قریب پہنچتے ہیں، دو ملزمان گاڑی سے اتر کر متاثرہ شہری کی گاڑی کا لاک توڑتے ہیں، جبکہ تیسرا ملزم گاڑی کے قریب کھڑا رہتا ہے، گاڑی کا دروازہ توڑنے کے بعد، ملزمان گاڑی کو لے کر فرار ہو جاتے ہیں۔متاثرہ شہری طارق حسین نے واقعے کی رپورٹ ساحل تھانے میں درج کرائی ہے، تاہم پولیس نہ تو ملزمان...
’جیو نیوز‘ گریب گلگت سے اسکردو جاتے ہوئے لاپتہ گجرات کے 4 نوجوان سیاحوں کی گاڑی مل گئی۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی گاڑی گہری کھائی میں اسکردو میں استک نالے سے ملی ہے، تاہم لاپتہ سیاحوں کی تلاش جاری ہے۔ گجرات کے 4 نوجوان سیاح گلگت سے اسکردو جاتے ہوئے لاپتہلاپتہ افراد کے اہلخانہ نے بتایا کہ 16 مئی سے ہمارے بچوں کے موبائل فون بند ہیں واضح رہے کہ چاروں سیاح 16 مئی کو گلگت سے اسکردو جاتے ہوئے لاپتہ ہوئے تھے۔اہل خانہ کے مطابق لاپتہ سیاح 15 مئی کی شب گلگت سے کار میں سوار ہو کر اسکردو کے لیے روانہ ہوئے تھے، دنیور کے مقام پر آخری بار بچوں سے رابطہ ہوا تھا۔لاپتہ افراد...
سٹی42: اس امر کی تصدیق ہو گئی ہے کہ خضدار میں بچوں کی سکول بس پر بم حملہ خود کش دہشتگردی کا واقعہ تھا ۔ خودکش دہشت گرد دھماکہ خیز مواد سے لدی ہوئی چھوٹی گاڑی میں آیا تھا۔ خضدار حملے کی تحقیقات کرنے والے پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ خود کش دہشتگرد نے گاڑی کو زیرو پوائنٹ پر اسکول کے بچوں کی بس سے ٹکرایا ۔ خودکش دہشتگردی کی شناخت کروانے کے لیے اس کی لاش کے حصوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ نیتن یاہو کے خلاف اسرائیل کی عدالتِ عظمیٰ کا اہم فیصلہ اس دہشتگرد حملے میں تین بچیوں اور ایک بچے سمیت 6افراد شہید ہوئے اور طلبا اور طالبات سمیت 36سے زائد...
میری گاڑی غزہ کے بچوں کے علاج میں استعمال کی جائے ، وصیت مسیحوں کے سابق روحانی پیشوا آنجہانی پوپ فرانسس کی آخری وصیت نے ایک انسانی ہمدردی پر مبنی پیغام دیا جو خاص طور پر غزہ کے بچوں سے متعلق تھا۔ عرب ٹی وی کے مطابق پوپ فرانسس نے اپنی وصیت میں کہا کہ "پوپ موبائل کے نام سے معروف وہ گاڑی جو انہوں نے 2014 میں بیت اللحم کے دورے کے دوران استعمال کی تھی اسے غزہ کے بچوں کے علاج کے لیے ایک موبائل میڈیکل کلینک میں تبدیل کیا جائے۔ اس منصوبے کے تحت گاڑی کو اس انداز میں دوبارہ تیار کیا جائے گا کہ وہ ایک چلتا پھرتا میڈیکل سینٹر بن جائے جہاں بچوں کے طبی...
پوپ فرانسس کی آخری رسومات کے بعد ان کی وصیت سامنے آئی ہے جس میں خاص طور پر غزہ کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پوپ فرانسس نے اپنی وصیت میں لکھوایا کہ میرے مرنے کے بعد میری گاڑی کو غزہ کے بچوں کے لیے کلینک بنادیا جائے۔ "دی ویٹی کن نیوز" کے مطابق پوپ فرانسس کی وصیت پر عمل درآمد کے لیے ان کی گاڑی کو اس انداز میں دوبارہ تیار کیا جائے گا کہ وہ ایک چلتا پھرتا کلینک بن جائے۔ اس موبائل کلینک میں غزہ کے بچوں کے طبی معائنے، علاج معالجے، ویکسینیشن، مرہم پٹی اور فوری ٹیسٹ کی سہولت موجود ہو گی۔ اس موبائل کلینک کو غزہ کے اُں علاقوں میں استعمال کیا جائے گا جہاں طبی سہولیات میسر نہیں...
لوئر کوہستان میں ایک المناک حادثے کے نتیجے میں خواتین و بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کی جانب سفر کرنے والی ایک گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثہ لوئر کوہستان میں قراقرم ہائی وے پر مٹہ بانڈہ کے مقام پر پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 8 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق راولپنڈی سے بتایا گیا ہے، جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر وقوع پر پہنچیں اور مقامی افراد کی مدد...
شاہراہ قراقرم پر لوئر کوہستان میں مٹہ بانڈہ کے قریب گاڑی کھائی میں گرگئی۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 3 خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی شکار گاڑی راولپنڈی سےگلگت جا رہی تھی۔
کراچی: بلدیہ ٹاؤن پاور ہاؤس کے علاقے میں عالمگیر ویلفیئر کے قریب نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں دو بچوں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایدھی ویلفیئر کے مطابق مطابق زخمیوں کی شناخت 30 سالہ عباد حسین ولد مرزہ خان، 35 سالہ صدام، 7 سالہ درناز دختر صدام، اور 5 سالہ اویس ولد صدام کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ایس ایچ او سعید آباد ادریس بنگش کے مطابق متاثرہ افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے جب اچانک ایک تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ جائے...
بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان خود پر حملے کے کچھ ہی دنوں بعد ممبئی کی ٹریفک سے بچنے کیلئے موٹر سائیکل پر سواری کرتے دکھائی دیئے ہیں۔ اداکار سیف علی خان کی نئی ایکشن تھرلر فلم جیول تھیف – دی ہائسٹ بیگنز جلد ہی ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ فلم کی ریلیز سے قبل، انٹرنیٹ پر ایک دلچسپ ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں سیف علی خان سفید کُرتا پاجامہ پہنے ایک اسکوٹر پر سوار نظر آ رہے ہیں، جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔ تاہم کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ان پر حال ہی میں ہونے والے حملے کے بعد اس طرح ان کا سڑکوں پر بغیر...
ضلع جامشورو میں تھانہ بولاخان کے قریب کھیر تھر نیشنل پارک کے علاقے میں بلوچستان سے آنے والی تیزرفتار مزدا گاڑی الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد ہلاک اور 30 افراد زخمی ہوگئے. جاں بحق ہونے والوں میں 6 خواتین 5 بچے اور 3 مرد شامل ہیں جبکہ 30 افراد زخمی ہیں، زخمیوں میں 6 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر جامشورو کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں 4 بچے بھی شامل ہیں، 12 افراد کی لاشیں بولا خان اسپتال میں ہیں۔ ڈپٹی کمشنر جامشورو کے مطابق ٹرک تیز رفتاری کے باعث کھائی میں گر گیا، ٹرک میں 40 سے زائد افراد سوار تھے، جو بلوچستان میں گندم کی کٹائی کے بعد...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اپریل ۔2025 )امریکی ریاست ایریزونا اور کیلی فورنیا کے صحرائی علاقوں سے گزرنے والی مال گاڑیاں سے ایک سال کے دوران 20 لاکھ ڈالر کے جوتے چرائے گئے ریاست ایریزونا کے شہر فینکس میں ایک وفاقی عدالت میں تحریری شکایت درج کی گئی ہے جس کے مطابق ایریزونا کے ایک مضافاتی علاقے میں”بی این ایس ایف“ کی مال گاڑی میں چوری ہوئی چور جوتوں کے 1900 ایسے جوڑے بھی اپنے ساتھ لے گئے جو ابھی مارکیٹ میں متعارف بھی نہیں ہوئے تھے.(جاری ہے) دستاویزات کے مطابق چوری کیے گئے جوتوں کی مالیت چار لاکھ 40 ہزار ڈالر سے زیادہ تھی تحریری شکایت میں کہا گیا ہے کہ ان جوتوں میں زیادہ تر جوڑے ”نائجل...
خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں میدان چینار کوٹ کے مقام پر ڈبل سیٹر گاڑی کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ بچوں اور خواتین سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ریسکیو1122 نے بتایا کہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد لعل قلعہ ہسپتال منتقل کر دیا، ڈاکٹرز کی ہدایات پر شدید زخمیوں کو تیمرگرہ ہسپتال منتقل کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں 5 سالہ فہد، 28 سالہ شعیب، 8 سالہ زید، 6 سالہ طارق، 10 سالہ حارث شامل ہیں، ان کے علاوہ ایک 11 سالہ، 10 سالہ، 11 سالہ، 33 سالہ اور 11 سالہ شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد میں 11 سالہ ابوحرین اور...
ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں گاڑی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق، جبکہ بچوں اور خواتین سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کےمطابق گاڑی کمبڑ میدان سے تاران گاؤں جا رہی تھی، اسی دوران میدان چینار کوٹ کے مقام پر حادثہ پیش آیا، جہاں ڈبل سیٹر گاڑی کھائی میں جا گری، حادثے کے باعث 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ بچوں اور خواتین سمیت 12 افراد زخمی ہوئے۔ کرشمہ کیور کو لولو اور کرینہ کو بیبو کیوں کہتے ہیں؛ لولو نے خوبصورت وجہ خود بتادی ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد لعل قلعہ ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں ڈاکٹرز کی ہدایات...
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور واٹر سرچ کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور گاڑی کو نہر سے نکالا جب کہ لاشوں کو نکال کر درگئی اسپتال منتقل کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مالاکنڈ کے علاقے افغان مہاجر کیمپ میں کار نہر میں جا گری، حادثے میں خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور واٹر سرچ کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور گاڑی کو نہر سے نکالا جب کہ لاشوں کو نکال کر درگئی اسپتال منتقل کیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مالاکنڈ میں حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی میں خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد سوار تھے۔
مالاکنڈ کے علاقے میں افغان مہاجر کیمپ میں کار نہر میں جا گری۔ حادثے میں خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور واٹر سرچ کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور گاڑی کو نہر سے نکالا جب کہ لاشوں کو نکال کر درگئی اسپتال منتقل کیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مالاکنڈ میں حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی میں خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد سوار تھے۔
کراچی: اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس نے گاڑی چوری کرنے میں ملوث پولیس اہلکار سمیت 3 سگے بھائیوں کو چوتھے ساتھی سمیت گرفتار کر کے کار برآمد کرلی، ملزمان میں شامل پولیس اہلکار کا ایک بھائی چوری کی جانے والی کار کے مالک کا ڈرائیورتھا اور اس نے گاڑی کا ڈپلیکٹ ریموٹ بنوا رکھا تھا۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی کے علاقے سیکٹر الیون بی سے نامعلوم ملزمان گھر کے باہر کھڑی 2025 ماڈل کی ہنڈا سٹی گاڑی چوری کر کے فرار ہوگئے جس کا مقدمہ نمبر 133 سال 2025 سرسید ٹاؤن پولیس نے درج کر کے اے وی ایل سی نیو کراچی ڈویژن کے انچارج سب انسپکٹر قیصر آفریدی کے سپرد کر دیا جس کے بعد پولیس نے...
کراچی: اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس نے گاڑی چوری کرنے میں ملوث پولیس اہلکار سمیت 3 سگے بھائیوں کو چوتھے ساتھی سمیت گرفتار کر کے کار برآمد کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نارتھ کراچی کے علاقے سیکٹر الیون بی سے نامعلوم ملزمان گھر کے باہر کھڑی 2025 ماڈل کی ہنڈا سٹی گاڑی چوری کر کے فرار ہوگئے جس کا مقدمہ نمبر 133 سال 2025 سرسید ٹاؤن پولیس نے درج کر کے اے وی ایل سی نیو کراچی ڈویژن کے انچارج سب انسپکٹر قیصر آفریدی کے سپرد کر دیا جس کے بعد پولیس نے گاڑی کی چوری کے حوالے تحقیقات کرتے ہوئے گاڑی کا سراغ لگا کر اسے برآمد کرلیا۔ قیصر آفریدی نے بتایا کہ گاڑی کی چوری میں ملوث...
ویب ڈیسک —امریکہ کی ریاست ایریزونا اور کیلی فورنیا کے صحرائی علاقوں سے گزرنے والی مالی گاڑیاں ڈکیتوں کے نشانے پر ہیں۔ گزشتہ ایک برس کے دوران یہاں سے گزرنے والی مال گاڑیوں سے لگ بھگ 20 لاکھ ڈالر کے جوتے چوری ہو چکے ہیں۔ ریاست ایریزونا کے شہر فینکس میں ایک وفاقی عدالت میں تحریری شکایت درج کی گئی ہے جس کے مطابق رواں برس 13 جنوری کو ایریزونا کے ایک مضافاتی علاقے میں ’بی این ایس ایف‘ کی مال گاڑی میں چوری ہوئی۔ چور جوتوں کے 1900 ایسے جوڑے بھی اپنے ساتھ لے گئے جو ابھی مارکیٹ میں ریلیز بھی نہیں ہوئے تھے۔ دستاویزات کے مطابق چوری کیے گئے جوتوں کی مالیت چار لاکھ 40 ہزار ڈالر...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوںمیں حادثات واقعات میں خاتون اور بچوں سمیت 7افراد جاںبحق ہوگئے ،دیگر واقعات میںدو افراد زخمی ہوا ۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فیز 7 نجی صفاء یونیورسٹی کے قریب گیسٹ ہاؤس میں گولی لگنے سے 30 سالہ مصطفی ولد کوثرٰ نامی نوجوان جاںبحق ہوگیا ۔فائرنگ میں ایک شخص40سالہ مجاہد ولد علی خان بھی زخمی ہوا ،واقعہ لین دین کے تنازہ کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے ، پولیس نے فائرنگ میں ملوث ملزم مجاہد کوحراست میں لے لیا ، ایک شخص موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ کورنگی الیاس گوٹھ رکشہ اسٹینڈ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی زد میں اکر راہگیر بچی 7سالہ زرگونہ دختر گل محمد جاں بحق ہوگئی ،متوفیہ...
مریدکے میں فائرنگ اور ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے سی آئی اے سب انسپکٹر مراتب علی پر فائرنگ انویسٹی گیشن پولیس بادامی باغ نے کی۔ پولیس ذرائع کے مطابق کانسٹیبل جمشید اور ارسلان، جو بادامی باغ لاہور میں تعینات تھے، کسی ملزم کی تلاش میں مریدکے گئے تھے۔ اس دوران سی آئی اے سب انسپکٹر مراتب علی اپنے دوست ذکااللہ کے ہمراہ سفر کر رہے تھے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق انویسٹی گیشن ٹیم نے مشتبہ سمجھ کر گاڑی کو روکنے کی کوشش کی، تاہم مراتب علی نے اسے ڈاکوؤں کی کارروائی سمجھ کر گاڑی بھگا دی۔ اس پر کانسٹیبل جمشید اور ارسلان نے گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔پولیس حکام کے مطابق...
اسٹنٹ کمشنر کاریزات کے مطابق لیویز اہلکار نجی ڈرائیور کے ہمراہ چوری کے ٹرک کی برآمدگی کے لیے جا رہے تھے کہ اس دوران ان پر فائرنگ کی گئی جس کے سبب گاڑی میں آگ بھی لگ گئی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں درابن جانے والی خانوزئی لیویز کی نجی گاڑی پر فائرنگ سے 4 لیویز اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اسٹنٹ کمشنر کاریزات کے مطابق لیویز اہلکار نجی ڈرائیور کے ہمراہ چوری کے ٹرک کی برآمدگی کے لیے جا رہے تھے کہ اس دوران ان پر فائرنگ کی گئی جس کے سبب گاڑی میں آگ بھی لگ گئی۔ اے سی کاریزات کا کہنا تھا کہ جاں بحق لیویز اہلکاروں کی میتیں درابند...
راولپنڈی: ٹیکسلا میں رات گئے کار چوری کر کے فرار ہونے والے ملزمان میں سے ایک ہلاک جبکہ دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گزشتہ رات چرائی گئی مہران کار اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ ہلاک ملزم کی شناخت موسیٰ خان کے نام سے ہوئی جو کار چوری کی درجنوں وارداتوں میں لاہور اور راولپنڈی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور سزایافتہ بھی تھا۔ پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک گاڑی کو روکا تو ملزمان نے گاڑی بھگا دی، پولیس کے تعاقب کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کی۔ واقعے کی اطلاع پر سینیئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچنگ جاری ہے۔ ملزمان کی فائرنگ...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پولیس کی حراست میں گاڑی چوری کا ملزم پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے الزام کی تردید کر دی ۔تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف پولیس نے 4ملزمان کو گاڑی چوری کرنے کے الزام میں 2 روز قبل گرفتار کیا تھا،گرفتار ملزمان میں حبیب اللہ ولد جمروز خان، عبدالعزیز ولد صالح محمد ، عبید اللہ ولد اورنگزیب،اور حیات ولد جمعہ گل شامل تھے۔ پولیس کا مؤقف سامنے آیا ہے کہ ملزم حبیب اللہ نشے کا عادی تھا۔اچانک طبعیت خراب ہونے پر 40 سالہ ملزم حبیب اللہ جناح اسپتال وارڈ نمبر 5 میںداخل کرایا گیا ،ملزم جناح اسپتال میں زیر علاج تھا دوران علاج اس کی موت واقع ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسپتال کے...