data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ایم ڈی کیٹ (Medical and Dental College Admission Test) کو ڈومیسائل کی بنیاد پر منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب ہر طالب علم اپنے ڈومیسائل کے مطابق متعلقہ صوبے میں ہی امتحان دے سکے گا اور کسی دوسرے صوبے میں امتحان دینے کی اجازت نہیں ہوگی،  پی ایم ڈی سی کے اس فیصلے کا مقصد امتحانی عمل کو شفاف اور منظم بنانا ہے تاکہ ہر صوبے کے طلبہ کو یکساں مواقع میسر آئیں۔

فیصلے کے تحت چاروں صوبوں اور اسلام آباد میں میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے مخصوص یونیورسٹیز کو منظوری دی گئی ہے، جن میں آئی بی سکھر (سندھ)،

بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز، کوئٹہ (بلوچستان)، ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی، اسلام آبادشامل ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سندھ اور بلوچستان کے امیدواروں کے لیے اسلام آباد میں ایک ایک سینٹر قائم کیا جائے گا جہاں وہ امتحان دے سکیں گے۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے امیدوار اپنی اپنی یونیورسٹیوں کے سینٹرز پر امتحان دینے کے پابند ہوں گے،  ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کے سینٹرز پر آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں کے امیدوار بھی امتحان دے سکیں گے، تاہم ان کے لیے مختص کوٹہ نشستوں کے مطابق داخلے دیے جائیں گے۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے متعلقہ صوبے کا ڈومیسائل لازمی قرار دیا گیا ہے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے امیدواروں کے لیے بھی ملک کے مختلف کالجز میں نشستیں مخصوص کر دی گئی ہیں تاکہ ان کے طلبہ کو بھی مساوی تعلیمی مواقع فراہم ہوں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی ہدایت پر ملک میں حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ایم ڈی کیٹ کا شیڈول بھی تبدیل کیا گیا ہے۔ پہلے یہ امتحان 5 اکتوبر 2025 کو ہونا تھا، تاہم اب نئی تاریخ کے مطابق یہ ٹیسٹ 26 اکتوبر 2025 (بروز اتوار) کو منعقد ہوگا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پی ایم ڈی سی اسلام آباد کالجز میں کے مطابق کے لیے

پڑھیں:

اسلام آباد کے 2  میگا پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز 

اسلام آباد میں  2  میگا پراجیکٹس ٹی چوک فلائی اوور اور  شاہین چوک انڈر پاس منصوبے پر کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق منصوبوں کا مجموعی طور پر 60 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ فلائی اوور دسمبر کے اوائل میں ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا جبکہ شاہین چوک انڈر پاس بھی ایک ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس منصوبوں کا دورہ کیا اور دونوں منصوبوں پر   پیش رفت کا جائزہ اور تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے تعمیراتی کاموں کے معیار کا  مشاہدہ کیا اور پراجیکٹس کی  پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ‎تعمیراتی کاموں میں اعلیٰ معیارکو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ 

انہوں نے بتایا کہ فلائی اوور کی تکمیل سے جی ٹی روڈ سے  مسافر سگنل فری اسلام آباد آسکیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • بار الیکشن: انڈیپنڈنٹ گروپ ’’اسٹیٹس کو‘‘ بر قرار رکھ سکتا ہے
  • وفاقی تعلیمی بورڈ اسلام آباد نے اردو انٹرنیشنل امتحان کا شیڈول جاری کر دیا
  • اسلام آباد پولیس کی کارروائی، دہرے قتل کا مجرم گرفتار
  • پاک-افغان مذاکرات، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ترکیے جائیں گے
  • اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات میں انڈیپنڈنٹ گروپ کامیاب
  • اسلام آباد میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کیلیے نئے ایس او پیز جاری
  • اسلام آباد بار کونسل انتخابات،نتائج سامنے آ گئے،حامد خان گروپ صرف ایک سیٹ پر کامیاب
  • اسلام آباد کے 2  میگا پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز 
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کا اعلان اسلام آباد سے نہیں، کشمیر سے ہوگا، بلاول
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کے نام کا اعلان اسلام آباد سے نہیں بلکہ کشمیر سے ہوگا، بلاول بھٹو