معیشت کیسے اچھی ہوگئی؟ شہباز حکومت نے ایک ماہ میں 1830 ارب کا قرض لیا، کے پی حکومت
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
پشاور:
مشیر خزانہ و بین الصوبائی رابطہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت کیسے اچھی ہو رہی ہے؟ صرف ایک ماہ میں شہباز حکومت نے 1830 ارب روپے قرض لیا مجموعی طور پر پاکستان کا قرض 78,000 ارب کے قریب آچکا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سوا تین سال میں شہباز شریف اب تک 34,500 ارب قرض لے چکے ہیں جب شہباز شریف حکومت میں آئے تھے تو 43500 ارب روپے ملک کا قرض تھا۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ شہباز شریف ملکی قرض کم کرنے آئے تھے مگر آج قرض لینے کی تاریخ رقم کر دی، شہباز حکومت کے دوران ملک کی مجموعی قرض میں 79 فیصد کا اضافہ ہوا۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ جو قرض ملک چلانے کے لیے 75 سال میں لیا اس کا 80 فیصد 3.
مزمل اسلم نے کہا کہ حالت یہ ہے کہ اسٹیٹ بینک مارکیٹ سے ڈالر خرید رہا ہے اور سرمایہ کاری تو چھوڑیں کوئی قرض بھی نہیں دے رہا قوم کو روزانہ ایک ایم او یو (MoU) کے نام پر ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا جاتا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
ماتلی،صوبائی مشیر تنزیلہ قنبرانی نے سروہیکل کینسر سے بچائو مہم کا افتتاح کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماتلی (نمائندہ جسارت) ضلع بدین کے مرکزی تعلقہ ہیڈکوارٹر ماتلی میں سروہیکل کینسر سے بچاؤ کی ملک گیر مہم کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔ افتتاحی تقریب صوبائی مشیر اور رکن صوبائی اسمبلی محترمہ تنزیلہ قنبرانی نے کیا، جہاں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں آگہی کیمپ لگایا گیا۔اس موقع پر ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر گلاب حسین کشمیری، مختارکار ماتلی معصب جونیجو اور سروہیکل ٹیم کے سپروائزر ڈاکٹر عیسیٰ بھی موجود تھے۔ مہم کے تحت 15 ستمبر سے 27 ستمبر تک 9 تا 15 سال کی عمر کی ایک کروڑ 30 لاکھ بچیوں کو حفاظتی ویکسین فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ تنزیلہ قنبرانی نے اپنی صاحبزادی کو ویکسین لگوا کر اس مہم کا افتتاح کیا۔ مقررین نے کہا کہ بروقت ویکسینیشن ہی اس مہلک مرض سے بچاؤ کا مؤثر ذریعہ ہے۔