لوئر دیر ؛ گاڑی کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق، بچوں اور خواتین سمیت 12 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں گاڑی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق، جبکہ بچوں اور خواتین سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کےمطابق گاڑی کمبڑ میدان سے تاران گاؤں جا رہی تھی، اسی دوران میدان چینار کوٹ کے مقام پر حادثہ پیش آیا، جہاں ڈبل سیٹر گاڑی کھائی میں جا گری، حادثے کے باعث 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ بچوں اور خواتین سمیت 12 افراد زخمی ہوئے۔
کرشمہ کیور کو لولو اور کرینہ کو بیبو کیوں کہتے ہیں؛ لولو نے خوبصورت وجہ خود بتادی
ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد لعل قلعہ ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں ڈاکٹرز کی ہدایات پر شدید زخمیوں کو تیمرگرہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں 5 سالہ فہد، 28 سالہ شعیب، 8 سالہ زید، 6 سالہ طارق، 10 سالہ حارث شامل ہیں، ان کے علاوہ ایک 11 سالہ، 10 سالہ، 11 سالہ، 33 سالہ اور 11 سالہ شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں 11 سالہ ابوحرین اور زوجہ شیر زمان شامل ہیں۔
میگا ارتھ کوئیک؛ تین لاکھ اموات، معیشت کی بربادی؛ جاپانیوں کو انتظار کیوں ہے
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
علی پور: سیلاب میں جاں بحق 11 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں
علی پور میں سیلاب میں ڈوب کر جاں بحق گیارہ افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک فوج کے ریسکیو آپریشن میں تمام لاشیں نکال کر ریسکیو کے حوالے کردی گئیں۔
جاں بحق افراد میں شعیب، تاج بی بی، محمداقبال، عامر، علشبہ، حسن، شبیر بدھوانی اور چار نامعلوم افراد کی بھی لاشیں ملی ہیں۔