اوور اسپیڈنگ پر چالان، بچوں نے موٹروے پولیس سے عیدی مانگ لی
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹروے پولیس نے عید والے دن کار سوار کو اوور اسپیڈنگ کی وجہ سے چالان کیا تو گاڑی میں بیٹھے بچوں نے پولیس اہلکار سے عیدی مانگ لی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکار گاڑی میں بیٹھے بچوں میں 10,10 روپے عیدی تقسیم کی اور مزید 50 روپے دے کر کہا کہ یہ بعد میں آپس میں تقسیم کر لینا۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کرتے نظر آئے۔ ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کا ایک رخ یہ بھی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ موٹروے پر جب اوورسپیڈنگ پر گاڑی والے کا چالان ہوا تو بچوں نے موٹروے پولیس اہلکار سےعیدی مانگ لی اور پولیس اہلکار خوشی اور محبت سے سب بچوں کو عیدی دے بھی رہا ہے۔
ایسا دیس ہے میرا۔
پاکستان کا ایک رخ یہ بھی ہے۔
موٹروے پر جب اوورسپیڈنگ پر گاڑی والے کا چالان ہوا تو اس گاڑی میں بیٹھے بچوں نے موٹروے پولیس اہلکار سے"عیدی"مانگ لی۔
اور
وہ پولیس اہلکار کتنی خوشی اور محبت سے سب بچوں کو عیدی دے بھی رہا ہے❤️ pic.
— Asad R Chaudhry (@Asadrchaudhry) June 9, 2025
ایک صارف نے لکھا کہ پولیس ایسی ہی ہونی چاہیے۔ قانون پر عملدرآمد اپنی جگہ ہے اور بچوں سے شفقت اپنی جگہ۔
پولیس ایسی ہی ہونی چاہیے
قانون پر عملدرآمد اپنی جگہ ہے اور بچوں سے شفقت اپنی جگہ
ہو حلقہ ياراں تو بريشم کي طرح نرم
رزم حق و باطل ہو تو فولاد ہے مومن
— Jazzzz20 (@Jazzzz_2020) June 9, 2025
ایک ایکس صارف نے پولیس اہلکار کی جانب سے عیدی تقسیم کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر سوال کیا کہ کیا کیمرہ مین نے اپنا سیٹ پہلے سے لگایا ہوا تھا؟
دیکھ کر جی خوش ہو گیا
کیا کیمرہ مین نے اپنا سیٹ پہلے سے لگایا ہوا تھا؟
— پاکستان زندہ باد ???????? (@ZahidBashirCh1) June 9, 2025
سید فرمان اختر لکھتے ہیں کہ والد سے پیسے لے کے بچوں کو ہی دے دیے، انہوں نے طنزاً لکھا کہ پولیس والے کو پھر بھی کچھ زیادہ ہی بچیں ہوں گے۔
انکے والد سے پیسے لے کے انکو ہی دے دیے ، پولیس والے کو پھر بھی کچھ زیادہ ہی بچیں ہونگے ????????
— Syed farman Akhtar (@Shahfarman777) June 9, 2025
ثاقب نامی صارف نے لکھا کہ مہران کب سے اوور اسپیڈ جانے لگی اگر ڈرامہ کرنا تھا کوئی اچھی گاڑی لے آتے یقین تو آتا۔
مہران کب سے اور سپیڈ جانے لگی اگر ڈرامہ کرنا تھا کوئی اچھی گاڈی لے اتے یقین تو اتا
— Saqib Kasana (@SaqibKasan69198) June 9, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پولیس اہلکار ٹریفک پولیس چالان عیدی
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پولیس اہلکار ٹریفک پولیس چالان موٹروے پولیس پولیس اہلکار اپنی جگہ مانگ لی بچوں نے لکھا کہ
پڑھیں:
جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک منفرد ٹھنڈا کرنے والا کیبن متعارف کرا دیا ہے جسے ‘انسانی ریفریجریٹر’ کہا جا رہا ہے۔
یہ آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی شعبے، فیکٹریوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی گرمی انسانی دماغ پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟
جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ اس مشین کو ‘دو ہائیمون باکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹے کمرے یا کیبن کی طرح ہے جس میں ایک شخص داخل ہوکر گرمی سے فوری راحت حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب پھینکی جاتی ہے۔
کمپنی کے مطابق چند منٹ کے استعمال سے جسم کو ٹھنڈک کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے، جبکہ تقریباً 10 منٹ تک اس میں رہنے سے شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ نظام پورے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرنے پر توجہ دیتا ہے، جس سے توانائی کی بچت بھی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟
یہ ایجاد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہریں بڑھ رہی ہیں اور بیرونی کام کرنے والے افراد کو گرمی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔
‘دو ہائیمون باکس’ کو کاروباری اداروں کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے اور اسے فیکٹریوں، تعمیراتی مقامات اور دیگر گرم ماحول والی جگہوں پر استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انسانی فریج جاپان گرمی