ڈینور ایئرپورٹ، امریکی طیارے میں آگ لگ گئی،178مسافر موجود
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
امریکہ(نیوز ڈیسک)ڈینور ایئرپورٹ پر امریکی ایئر لائنز کے طیارے میں آگ لگ گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ڈینور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امریکی ایئرلائنز کے طیارے میں آگ لگ گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق طیارے میں سوار 178 مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ کچھ مسافر امریکی طیارہ گیٹ پر کھڑے تھے کیونکہ ہوائی جہاز میں کافی دھواں پھیل گیا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ انجن وائبریشن کے باعث جہاز کا رخ ڈینور کی طرف موڑ دیا گیا تھا اور وہ بحفاظت لینڈ کر گیا تھا، لیکن پھر گیٹ پر ٹیکسی کرتے ہوئے انجن میں آگ لگ گئی۔ خوش قسمتی حاثے میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا، اور فائر فائٹرز نے جلدی آگ پر قابو پالیا۔
رپورٹ کے مطابق مذکورہ طیارہ کولوراڈو اسپرنگس سے اڑان بھر کے ٹیکساس کے شہر ڈیلاس جا رہا تھا جس دوران یہ واقعہ پیش آیا۔
پاکستان کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان،موسمیات
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: میں ا گ لگ گئی طیارے میں
پڑھیں:
قومی اسمبلی: ارکان کو 3 سال میں 1ارب 16کروڑ روپے کے فری سفری واؤچرز جاری
---فائل فوٹواراکینِ قومی اسمبلی کو 3 سال کے دوران 1 ارب 16 کروڑ روپے کے فری سفری واؤچرز جاری کیے گئے جن میں سے 16 کروڑ 10 لاکھ روپے کے واؤچرز اور بیان کردہ اخراجات میں فرق سامنے آیا ہے۔
’جنگ‘ اور ’دی نیوز‘ کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن کی رپورٹ کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے مالی سال 2022ء سے 24-2023ء کے دوران ہوئے ان اخراجات کو غیر مجاز اور بے ضابطہ قرار دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسمبلی سیکریٹریٹ Reconciled Statement بنانے میں ناکام رہا ہے۔
دوسری جانب ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ’دی نیوز‘ کو بتایا ہے کہ Reconciled Statement تیار کرنے کا عمل جاری ہے، زیادہ تر کیسز سندھ اور بلوچستان کے ارکان قومی اسمبلی کے ہیں۔