2024ء میں سمندر کی سطح میں غیر متوقع اضافہ ہوا: ناسا
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
امریکی خلائی تحقیقی ادارے (ناسا) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 2024ء میں سمندر کی سطح میں غیر متوقع اضافہ ہوا۔
ناسا کے مطابق 2024ء تاریخ کا گرم ترین سال رہا اور گرمی کی وجہ سے گلیشیئرز پگھلنے سے سمندر کی سطح میں غیر متوقع اضافہ ہوا۔
گزشتہ سال سمندر کی سطح میں 0.23 انچ اضافہ ہوا جو کہ سائنس دانوں کی پیش گوئی سے کہیں زیادہ ہے، سمندر کی سطح میں اضافے کی شرح تیز سے تیز تر ہوتی جا رہی ہے۔
ناسا کے مطابق سمندر کی سطح میں اضافے کی ایک وجہ موسمیاتی تبدیلی بھی ہے۔
1993ء سے 2023ء تک سمندر کی سطح میں تقریباً 4 انچ اضافہ ہوا تھا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سمندر کی سطح میں اضافہ ہوا
پڑھیں:
چین کے غیرملکی تجارتی حجم میں سال بہ سال 2.5 فیصد کا اضافہ
چین کے غیرملکی تجارتی حجم میں سال بہ سال 2.5 فیصد کا اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 June, 2025 سب نیوز
چین کی اشیا کی تجارت کی مجموعی درآمدی و برآمدی مالیت 17.94 ٹریلین یوآن رہی
بیجنگ () چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے پانچ ماہ میں چین کی اشیا کی تجارت کی مجموعی درآمدی و برآمدی مالیت 17.94 ٹریلین یوآن رہی، جو سال بہ سال 2.5 فیصد کا اضافہ ہے۔ مئی میں چین کی درآمدات اور برآمدات 2.7 فیصد اضافے کے ساتھ 3.81 ٹریلین یوآن رہیں ۔
ان میں برآمدات 2.28 ٹریلین یوآن رہیں جو 6.3 فیصد کا اضافہ ہے۔ آسیان، یورپی یونین، افریقہ اور وسطی ایشیا کو چین کی برآمدات میں بالترتیب 16.9 فیصد، 13.7 فیصد، 35.3 فیصد اور 8.8 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ۔
چین اور افریقہ کے درمیان تجارت کا پیمانہ تاریخ میں اسی عرصے میں ریکارڈ بلندی تک پہنچا ۔
رواں سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران افریقی ممالک کو چین کی درآمدات اور برآمدات 963.21 ارب یوآن رہیں جو 12.4 فیصد کا اضافہ ہے اور یہ چین کی مجموعی درآمدی و برآمدی مالیت کا 5.4 فیصد بنتا ہے۔ چین میں غیر ملکی کاروباری اداروں کا درآمدی و برآمدی حجم 5.21 ٹریلین یوآن رہا ، جو 2.3فیصد کا اضافہ ہے اور یہ چین کی کل درآمدی اور برآمدی مالیت کا 29فیصد بنتا ہے ،
جس سے اسی عرصے میں چین کی مجموعی درآمدات اور برآمدات میں 0.7 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ ان میں مئی میں غیر ملکی کاروباری اداروں کی درآمدات اور برآمدات 1.11 ٹریلین یوآن رہیں، جو 4 فیصد کا اضافہ ہے اور یہ شرح نمو گزشتہ چار ماہ کے مقابلے میں 2.2 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین اور برطانیہ کو اقتصادی ڈائیلاگ کے نتائج کو مزید گہرا کرنےکی کوشش کرنی چاہیئے، چینی نائب وزیر اعظم چین اور برطانیہ کو اقتصادی ڈائیلاگ کے نتائج کو مزید گہرا کرنےکی کوشش کرنی چاہیئے، چینی نائب وزیر اعظم قومی اقتصادی سروے آج پیش کیا جائے گا، حکومت معاشی ترقی کا ہدف حاصل میں ناکام چینی قوم کی وحدت کا تصور ثقافت اور اخلاق سے ہم آہنگ ہے، چینی میڈیا کمزوری کا ڈرامہ اور رونے کی اداکاری”: بحیرہ جنوبی چین میں فلپائن کی بلیک میلنگ کی حکمت عملی ۔ سی ایم جی کا تبصرہ شی جن پھنگ کا میانمار کے رہنما کے ساتھ چین میانمار سفارتی تعلقات کے قیام کی پچھترہویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا... شو چھی لیانگ کی آخری رسومات ادا کر دی گئیںCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم