انگلش کرکٹر کا پاکستانی فاسٹ بولرز کو “بہترین” ماننے سے صاف انکار
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
انگلش کرکٹر و آل راؤنڈر معین علی نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں موجودہ پاکستان پیسرز کی کارکرگی کو دیکھتے ہوئے انہیں “بہترین” ماننے سے صاف انکار کردیا۔
انگلش کرکٹر عادل راشد کیساتھ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انگلش کرکٹر معین علی نے کہا کہ پاکستانی پس منظر رکھنے والے لوگ سمجھتے ہیں کہ ان کے پاس “بہترین سیمرز” موجود ہیں تاہم مجھے ایسا نہیں لگتا۔
انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ، شاہن آفریدی اور حارث رؤف اچھے بالرز ہیں لیکن بہترین نہیں، مجھے غلط نہ سمجھیں، میں یہ نہیں کہہ رہا کہ وہ بْرے ہیں البتہ انکی صلاحیت وہ نہیں جو انہیں “بہترین” بناسکے۔
معین علی جانب سے تبصرہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تینوں فاسٹ بولرز کی جانب سے چیمپئینز ٹرافی میں نہایتی ناقص پرفامنس کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ سابق کرکٹرز کی جانب سے بولرز پر تنقید کی نشتر چلائے جارہے ہیں۔
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے دونوں میچز میں شاہین آفریدی محض 2 وکٹیں حاصل کیں تھی جبکہ 8 کی اوسط سے 18 اوورز میں 140 رنز لٹائے تھے۔
نسیم شاہ نے دونوں میچز میں 18 اوورز کروائے اور محض 2 وکٹیں حاصل کرسکے جبکہ انہوں نے 104 رنز دیے، اسی طرح حارث رؤف پاکستان کے سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے تھے جنہوں نے 17 اوورز میں محض 2 وکٹیں لی تھی جبکہ 9 کے اکانومی ریٹ کیساتھ 135 رنز کے انبار لگوائے تھے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: انگلش کرکٹر
پڑھیں:
پاکستان مختلف مذاہب اور مسالک کے ماننے والوں کا ملک ہے، حافظ طاہر اشرفی
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان علما کونسل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مختلف مذاہب کے افراد بستے ہیں، ہمارا پیغام امن، محبت، رواداری اور بھائی چارہ ہے، مذہبی ہم آہنگی کا فروغ ہماری ترجیح ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان مختلف مذاہب اور مسالک کے ماننے والوں کا ملک ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مختلف مذاہب کے افراد بستے ہیں، ہمارا پیغام امن، محبت، رواداری اور بھائی چارہ ہے، مذہبی ہم آہنگی کا فروغ ہماری ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ بشپ آزاد پاسٹر بھی ہمارے ساتھ موجود ہیں بشپ صاحب امریکہ سے تشریف لائے ہیں، آج ہم امن اور رواداری کی بات کر رہے ہیں، ہمارے انبیاء کرامؑ کا پیغام بھی امن کا پیغام تھا۔
حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ فلسطین میں مسلمان اور مسیح نشانہ بن رہے ہیں، مسیح برادری کا پاکستان میں بہت اہم کردار رہا ہے۔ بشپ آزاد مارشل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ آج میں یہاں آیا ہوں، پاکستانی میں مسیحی قوم پاکستان بننے سے پہلے سے یہاں موجود ہے، ہمارے مسیحی نوجوان پاک فوج میں بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو دہشت گردی کرتے ہیں وہ مسلمان نہیں ہوسکتے، جو دنیا میں بمباری کرتے ہیں وہ مسیح نہیں ہوسکتے، امن کا پیغام ہم مل کر پھیلا سکتے ہیں۔
اس موقع پر کو آرڈی نیٹر آف پیغام امن کمیٹی کے ممبر آرتھ بشپ فولی بیچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امن کی بات کرنی چاہئے، ہم کو سب کے ساتھ پیار کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے دشمنوں کے ساتھ پیار کرنا چاہئے، انسانیت کے لئے ہمارا نمونہ آپ کو پسند آئے گا، مجھے خوشی ہے کہ میں آج ساتھ شامل ہوں۔