2025-04-25@06:56:02 GMT
تلاش کی گنتی: 32
«انگلش کرکٹر»:
اسلام آباد میں اچانک بارش کے ساتھ ہونے والی ژالہ باری سے سابق کرکٹر عمر گل کا گھر بھی متاثر ہوا۔ گزشتہ روز، وفاقی دارالحکومت میں ہونے والی ژالہ باری اور بڑے سائز کے اولے پڑنے سے گاڑیوں اور گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ اس حوالے سے سابق کرکٹر عمر گل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’انسٹاگرام‘‘ پر اپنے گھر کی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں دکھایا گیا کہ ان کے گھر کے اندر اور باہر بھی بڑے بڑے اولے پڑے۔ View this post on Instagram A post shared by Umar Gul (@umargulofficial) ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ عمر گل گھر کے...
لندن: انجری مسائل سے چھٹکارہ پانے کے بعد پاکستانی نژاد انگلش پیسر ثاقب محمود ایک بار پھر انگلش ٹیم میں شمولیت کے منتظر ہیں۔ فاسٹ بولر ثاقب محمود دو بار اسٹریس فریکچر کا شکار ہو کر کرکٹ سے دور رہے تاہم اب وہ دوبارہ انگلش فرسٹ کلاس کیریئر کا آغاز کر رہے ہیں۔ ثاقب رواں برس بھارت اور آسٹریلیا کے خلاف شیڈول میچز میں ٹیم کا حصہ بننے کے خواہشمند ہیں، جب کہ اس سے قبل وہ انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔
ایک فیصد بھی شرمندگی نہیں کہ مجھے انگلش نہیں آتی، محمد رضوان WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ وہ مانتے ہیں کہ انہیں انگلش بولنی نہیں آتی لیکن ان سے ڈیمانڈ کرکٹ کی ہے انگلش کی نہیں، ایک فیصد بھی شرمندگی نہیں کہ انگلشن بولنی نہیں آتی۔ محمد رضوان نے کہا کہ میری جو ٹرولنگ ہورہی ہے مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا، مجھے اس پر فخر ہے کہ میرے دل میں جو ہوتا ہے وہ کہتا ہوں اور سچ بولتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے انگلش نہیں آتی کیوں کہ میری تعلیم زیادہ نہیں ہے مگر مجھے اس پر ایک فیصد بھی...
لاہور(نیوز ڈیسک )بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے عمر گل کے بعد ایک اور پاکستانی کو اپنے کوچنگ سٹاف میں شامل کرلیا ہے۔ سابق آف سپنر ارشد خان کو زمبابوے کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کیلئے اسپن بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے، جو 20 اپریل کو سلہٹ میں شروع ہو رہی ہے۔ ارشد خان نے 1997 سے 2006 کے دوران 9 ٹیسٹ اور 58 ایک روزہ میچز کھیلے۔ وہ پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کے بھی کوچ رہ چکے ہیں۔ راشد خان کا بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے ابتدائی معاہدہ تین ماہ کاہے لیکن پاکستان میں ٹی20 سیریز کے بعد دونوں فریقین کی رضامندی کی صورت میں معاہدے میں 2027 ورلڈ کپ تک توسیع کا امکان ہے۔ ...
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے سابق پاکستانی فاسٹ بولرعمر گل کو بنگلہ دیش کے نئے بولنگ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے، عمر گل کی ابتدائی اسائنمنٹ مئی میں پاکستان کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی20 سیریز ہوگی۔ 42 سالہ عمر گل نے 3 ماہ کے معاہدے پر رضامندی ظاہر کی ہے، جس کی ممکنہ طور پر 2027 کے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ تک توسیع کارکردگی اور باہمی معاہدے پر اتفاق سے مشروط ہے۔ عمرگل نے بولنگ کوچ کے اپنے اس نئے کردار کے لیے اپنے جوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کی تفصیلات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، تاہم وہ اس کردار کو نبھانے کے لیے بے چین ہیں۔...
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نئے بولنگ کوچ کی تلاش میں ہے کیونکہ بورڈ مبینہ طور پر موجودہ کوچ کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عمر گل اور سعید اجمل قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل اس عہدے کے لیے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر شان ٹیٹ بھی اس دوڑ میں شامل ہیں۔ رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ موجودہ بولنگ کوچ آندرے ایڈمز کو تبدیل کرنے پر غور کر رہا ہے کیوں کہ بورڈ ان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہے۔ مزید پڑھیے: بنگلہ دیش کے اہم بلے باز مشفق الرحیم کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر صائم ایوب منگل کو واپس وطن پہنچ رہے ہیں، 22 سالہ اوپنر ان دنوں لندن میں ری ہیب کے عمل سے گزر رہے ہیں،وہ جنوری میں جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاون ٹیسٹ میں انجری کا شکار ہونے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے دور ہوگئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق صائم ایوب پاکستانی ٹرینر حنیف ملک کی زیرنگرانی بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں، برطانیہ میں ان کے معالجین پیرکومکمل طبی جائزہ لینے کے بعد اپنی پیشہ ورانہ آرا دیں گے، اگلے روز 25 مارچ کوصائم ایوب وطن واپسی کے لیے رخت سفر باندھیں گے۔ طبی ماہرین کی رائے کی روشنی میں صائم ایوب کے مستقبل کا تعین ہوگا اور اسی تناظر میں 11...
انگلش کرکٹر و آل راؤنڈر معین علی نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں موجودہ پاکستان پیسرز کی کارکرگی کو دیکھتے ہوئے انہیں “بہترین” ماننے سے صاف انکار کردیا۔ انگلش کرکٹر عادل راشد کیساتھ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انگلش کرکٹر معین علی نے کہا کہ پاکستانی پس منظر رکھنے والے لوگ سمجھتے ہیں کہ ان کے پاس “بہترین سیمرز” موجود ہیں تاہم مجھے ایسا نہیں لگتا۔ انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ، شاہن آفریدی اور حارث رؤف اچھے بالرز ہیں لیکن بہترین نہیں، مجھے غلط نہ سمجھیں، میں یہ نہیں کہہ رہا کہ وہ بْرے ہیں البتہ انکی صلاحیت وہ نہیں جو انہیں “بہترین” بناسکے۔ معین علی جانب سے تبصرہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تینوں...
نئی دہلی(اوصاف نیووز) انگلش کھلاڑی ہیری بروک پر آئی پی ایل کھیلنے کیلئے 2 سال کی پابندی عائد کر دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹورنامنٹ شروع ہونے سے قبل آخری لمحات میں دستبردار ہونے کی وجہ سے انڈین پریمیئر لیگ میں شرکت کرنے پر 2 سال کی پابندی لگائی۔ آئی پی ایل کے نئے قانون کے تحت نیلامی میں رجسٹر کوئی بھی غیر ملکی کھلاڑی فرنچائز کی جانب سے خریدے جانے کے بعد سیزن کے آغاز سے پہلے اگر ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوتا ہے تو اس پر آئی پی ایل میں شرکت پر دو سیزن کے لئے پابندی عائد کی جائے گی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ہیری بروک اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کو 2 سالہ...
انگلش کرکٹر و آل راؤنڈر معین علی نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں موجودہ پاکستان پیسرز کی کارکرگی کو دیکھتے ہوئے انہیں "بہترین" ماننے سے صاف انکار کردیا۔ انگلش کرکٹر عادل راشد کیساتھ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انگلش کرکٹر معین علی نے کہا کہ پاکستانی پس منظر رکھنے والے لوگ سمجھتے ہیں کہ ان کے پاس "بہترین سیمرز" موجود ہیں تاہم مجھے ایسا نہیں لگتا۔ انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ، شاہن آفریدی اور حارث رؤف اچھے بالرز ہیں لیکن بہترین نہیں، مجھے غلط نہ سمجھیں، میں یہ نہیں کہہ رہا کہ وہ بْرے ہیں البتہ انکی صلاحیت وہ نہیں جو انہیں "بہترین" بناسکے۔ مزید پڑھیں: 'تینوں فاسٹ بولرز کو "خدا حافظ" کہنے کا وقت آگیا ہے' معین علی...
سابق آسٹریلوی کرکٹر اسٹیورٹ میک گل کو منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا "مجرم" قرار دیدیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں 8 روز سے جاری منشیات اسمگلنگ کے مقدمے میں جمعرات کو فیصلہ سنایا گیا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ سابق انٹرنیشنل آسٹریلوی کرکٹر اسٹیورٹ میک گل کو انکے بہنوئی اور ڈیلر کے درمیان کوکین کے سودے میں ملوث ہونے کا قصور وار پایا گیا ہے تاہم کرکٹر کو ممنوعہ ادویات کی فراہم کرنے سے متعلق الزامات سے بری کردیا گیا تھا۔ مزید پڑھیں: آر جے مہوش کی چہل کیساتھ ڈیٹنگ؛ اداکارہ کا ردعمل آگیا مقدمے کی سماعت کے دوران، عدالت کو بتایا گیا کہ میک گل نے اپریل 2021 میں اپنے بہنوئی مارینو سوتیروپولوس اور ایک...
آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اسٹیورٹ میک گل کو منشیات کیس میں قصور وار قرار دے دیا گیا۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق اسٹیورٹ میک گل کوکین کی لین دین کی سہولت کار ی میں ملوث پائے گئے۔ وہ بہنوئی اور اسٹریٹ ڈرگ ڈیلر کے ساتھ سہولت کاری میں قصور وار قرار پائے۔ جیوری نے سابق کرکٹر کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق سابق کرکٹر کا دعویٰ تھا کہ انہوں نے صرف دو افراد کو متعارف کرایا تھا۔ نیو ساؤتھ ویلز ڈسٹرکٹ کورٹ نے 8 روز ٹرائل کے بعد انہیں قصور وار قرار دینے کا فیصلہ سنایا۔ اسٹیورٹ میک گل کو بڑے پیمانے پر ممنوعہ ڈرگ کے کاروبار میں ملوث قرار نہیں دیا گیا...
انگلش کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر ہیری بروک انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) 2025 سے دستبردار ہوگئے۔ انگلینڈ کے اسٹار بیٹر ہیری بروک نے پیر کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے آئندہ سیزن سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ انٹرنیشنل کرکٹ پر مرکوز رکھنا چاہتے ہیں۔ 26 سالہ بروک، جو جوس بٹلر کی جگہ انگلینڈ کے وائٹ بال کپتان بننے کے اہم امیدوار سمجھے جا رہے ہیں، کو آئی پی ایل کے رواں سیزن کیلئے دہلی کیپیٹلز نے خریدا تھا۔ بروک نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے ایک بہت مشکل فیصلہ کیا ہے کہ میں آئی پی ایل کے اس سال کے...
کراچی(نیوز ڈیسک)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کپتانی سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔جوز بٹلر نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی میں ٹیم ان کی قیادت میں اچھا کھیل پیش نہیں کرسکی اور ان کی کپتانی میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے نتائج مایوس کن رہے۔جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ وہ اپنی کرکٹ پر فوکس کرنا چاہتے ہیں۔ جنوبی افریقا کے خلاف میچ جوز بٹلر کا بطور کپتان آخری میچ ہوگا۔ خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں انگلینڈ کو اب تک اپنے دونوں میچوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔انگلینڈ کو ٹورنامنٹ میں اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا اور دوسرے میچ میں افغانستان کے ہاتھوں شکست ہوئی۔ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر سستا کردیا گیا،...
دبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شبھمن گل نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف جارحانہ اور مثبت کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے، اچھا اسٹارٹ ملا تو بڑی اننگز کھیلوں گا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے خلاف کل ہونے والے میچ سے قبل پریس کانفرنس کے دوران بھارتی اوپنر اور نائب کپتان شبھمن گل کا کہنا تھا کہ جو ٹیم پریشر برداشت کرے اس کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں، میرے خیال میں ٹاس کا زیادہ کردار نہیں ہوگا لیکن اوس پڑنے کی صورت میں ٹاس اہم ہوسکتا ہے کیونکہ اوس نہ پڑے تو بعد میں بیٹنگ کرنا مشکل ہوسکتا ہے ، اوس نہ پڑے تو سلووکٹ پر بیٹنگ کرناآسان نہیں ہوتا۔ بھارتی نائب کپتان کا...
آسٹریلیا کے سینیئر کرکٹرز کی غیر موجودگی سے کوئی فرق نہیں پڑتا، انگلش کپتان WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوس بٹلر کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے سینیئر کرکٹرز کی غیر موجودگی سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ آسٹریلیا کے خلاف ہمیشہ میچ چیلنجنگ ہوتا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جوس بٹلر نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز پاکستان میں کرنے کے لیے ہم بہت پرجوش ہیں اور ہماری کوشش ہے آسٹریلیا کے خلاف ابتدائی میچ میں اچھی کارکردگی دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی کنڈیشن میں فرق ہے، جو بھارت میں پرفارمنس ہوئی اس کو بھلا کر آگے بڑھیں گے۔جوس بٹلر نے کہا...
انگلینڈ کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئی۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کپتان جاس بٹلر کی قیادت میں لاہور پہنچی ہے، انگلش ٹیم کا کھلاڑیوں اور اسٹاف سمیت 31 رکنی دستہ براستہ دبئی لاہور آیا ہے۔ ہیڈ کوچ برینڈن میکولم سمیت انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مینجنگ ڈائریکٹر رابرٹ کی بھی ٹیم کے ہمراہ پاکستان پہنچے ہیں۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں اپنے گروپ میچ لاہور اور کراچی میں کھیلے گی۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم اپنا افتتاحی میچ 22 فروری کو روایتی حریف آسٹریلیا کے خلاف قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گی۔ انگلش ٹیم کا دوسرا میچ افغانستان کے خلاف 26 فروری کو لاہور میں ہی شیڈول ہے۔ انگلینڈ اپنا تیسرا...
بھارتی کرکٹر شبھمن گل نے بالی ووڈ انڈسٹری میں موجود اپنی کرش کا نام بتادیا۔ شبھمن گل کے سارہ علی خان سمیت دیگر اداکاروں سے تعلقات کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں تاہم وہ اس حوالے سے ہمیشہ ہی خاموش رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ایک انٹرویو میں شبھمن گل سے اُن کی محبت کے حوالے سے سوال کیا گیا۔ اس پر بھارتی کرکٹر نے ایک لمحے کی ہچکچاہٹ کیے بغیر ایک اداکارہ کا نام لیا۔ شبھمن گل نے کہا کہ انہیں رشمیکا مندھانا بہت پسند ہیں یا انہیں اگر کرش بول دیا جائے تو بھی غلط نہ ہوگا۔ کرکٹر کا یہ انکشاف سب کیلیے باعث حیرت ہے کیونکہ اُن کے رشمیکا کے علاوہ دیگر...
انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے سربراہ نے تصدیق کی ہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں ہماری ٹیم افغانستان کیخلاف میچ میں شرکٹ کرے گی۔ ای سی بی بورڈ اجلاس کے بعد چیئرمین رچرڈ تھامسن نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ جوز بٹلر کی قیادت میں چیمپئینز ٹرافی ایونٹ کے دوران انگلینڈ کی ٹیم افغانستان کیخلاف میچ میں حصہ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں خواتین کرکٹ سمیت حقوق نہ ملنے پر حکومت، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور مینز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کیساتھ رابطے میں ہیں اور سب کی آراء کو سنا ہے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ انگلینڈ، افغانستان کیخلاف میچ کا بائیکاٹ کرے، مگر کیوں؟ قبل ازیں رواں سال کے آغاز پر ملک...
سلیکون ویلی کی ارب پتی شخصیات نے انگلش دی ہنڈرڈ ایونٹ میں لندن اسپرٹ 145 ملین پاؤنڈ (یعنی پاکستانی روپوں میں 15 ارب 58 کروڑ 42 لاکھ سے زائد) میں خرید لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کنسورشیم میں مائیکروسافٹ کے سربراہ ستیا نڈیلا، گوگل کے چیف ایگزیکٹیو سندر پچائی، میجر لیگ کرکٹ کے شریک فاؤنڈر اور ٹامز انٹرنیٹ کے وائس چیئرمین ستیان گجوانی، ٹیک ایگزیکٹیو نیکش اروڑا و دیگر شامل ہیں۔ ہنڈریڈ ٹیم لندن اسپرٹ میں 49 فیصد حصص کیلئے لگنے والی بولی کی جنگ پالو آلٹو نیٹ ورکس کے نیکش اروڑا نے جیتنے کے بعد انگلش کرکٹ کو ملٹی ملین پاؤنڈ کا نقصان پہنچا دیا ہے۔ کرک انفو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کنسورشیم کی...
انگلش کرکٹر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کیلئے 2 الگ الگ قوانین پر اپنے بورڈ پر بھڑک اُٹھے۔ انگلینڈ کے ورلڈکپ فاتح ٹیم کے رکن جیمز ونس کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) مختصر ٹورنامنٹ ہے، وہاں کھیل کر پلیئرز ڈومیسٹک سے زیادہ محروم نہیں ہوتے جبکہ آئی پی ایل طویل ٹورنامنٹ ہے، وہاں ڈومیسٹک پلیئرز کا جانا نہیں بنتا تھا۔ جیمز ونس نے سوال اٹھایا کہ آئی پی ایل کی اجازت کیوں؟ پی ایس ایل کی کیوں نہیں؟ ممکن ہےکہ قوانین میں یہ تضاد بورڈز کے باہمی تعلق کی وجہ سے ہو۔ انگلش کرکٹر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ڈرافٹ میں مزید انگلش پلیئرز...
اسکول بوائز کرکٹ ٹیم کا شاہد آفریدی کے ساتھ اسکول گرلز کرکٹ ٹیم کا شاہد آفریدی کے ساتھ سعودی عرب کے ساحلی شہرجدہ میں پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ کرکٹ آل راؤنڈر اورقومی ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم آفریدی، قونصل جنرل پاکستان خالد مجید، ڈپٹی قونصل جنرل عدنان جاوید اور اسکول کے پرنسپل عدنان ناصر کے ساتھ طلباء و طالبات سے ملنے اسکول کے شہید بےنظیربھٹو میموریل آڈیوٹوریم پہنچے توان کا زبردست استقبال ہوا، ہال تالیوں سے گونج اٹھا اور شرکاء نے ویلکم ویلکم کے نعرے بلند کئے۔ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے قونصل جنرل خالد مجید، اسکول پرنسپل عدنان ناصر، طلباء طالبات اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سکول کے طلبا اور...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث انگلش کرکٹر جیمز ونس نے پی ایس ایل 10 کھیلنے کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ چھوڑ دی۔ جیمز ونس 9 سال تک ہیمپشائر کاؤنٹی ٹیم کے کپتان رہے ہیں، انگلش کرکٹر نے یہ فیصلہ انگلش کرکٹ بورڈ کی نئی پالیسی کے باعث کیا ہے۔انگلش کرکٹ بورڈ نے نومبر میں اعلان کیا تھا کہ وہ صرف وائٹ بال کھلاڑیوں کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کی اجازت دیں گے۔جیمز ونس پی ایس ایل 2025 میں کراچی کنگز کی طرف سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے بلے باز جیمز ونس نے پاکستان سپر لیگ 10 کی خاطر فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ جیمز کے اچانک اس فیصلے پر سب حیران ہیں اور اُن کو تنقید کا نشانہ بھی بنارہے ہیں۔ 33 سالہ انگلش بیٹر پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔ جیمز نے واضح کیا کہ وہ دنیا بھر میں ٹی 20 لیگز میں حصہ لیتے رہیں گے۔ انگلش بیٹر نے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے اپنی فیملی اور مستقبل کے حوالے سے سوچ سمجھ کر بہتر فیصلہ کیا ہے‘۔ ونس کے کیریئر پر نظر ونس نے 216 میچز میں 40.18 کی اوسط سے 13 ہزار 340 رنز بنائے...
بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں فارچیون باریشال اور رنگپور رائیڈرز کے درمیان میچ کے دوران انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز اور تمیم اقبال کے درمیان جھگڑے نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرلی۔ کھیل کے دوران دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تاہم میچ کے اختتام پر دونوں کرکٹرز نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملا کر معاملہ ختم کردیا۔ میچ کے اختتام پر ایلکس ہیلز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمیم کسی بات سے ناراض تھے اور پرسنل ہو رہے تھے، اس لیے میں نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ اب بھی منشیات لیتے ہیں، جس پر وہ بھڑک گئے۔ کھیل کے دوران انہوں نے مجھ سے پوچھا تھا کہ وہ انگلینڈ کیلئے منشیات...