کراچی:

انگلینڈ کے فاسٹ بولر گَس ایٹکنسن نے بھارت کے خلاف پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ایک نایاب ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 129 سالہ پرانا کارنامہ دہرا دیا۔

چوٹ کے باعث سیریز کے ابتدائی چار میچز نہ کھیلنے والے ایٹکنسن نے شاندار انداز میں واپسی کی اور بھارت کے خلاف زبردست بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے یشسوی جیسوال، دھروو جورَیل، واشنگٹن سندر، محمد سراج اور پرسدھ کرشنا کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس پانچ وکٹوں کی مدد سے ایٹکنسن نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں صرف 13 میچز میں  21 کی اوسط اور 34.

9 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 60 وکٹیں مکمل کیں۔

اس کارکردگی کے ساتھ انہوں نے 129 سال بعد وہ اعزاز اپنے نام کر لیا جو اس سے قبل صرف انگلینڈ کے عظیم بولر جارج لوہمن کو حاصل تھا جنہوں نے 1896 میں 34.1 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 60 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

آسٹریلیا کے اسکاٹ بولینڈ 36 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

میچ کی صورتحال

اوول میں جاری پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور اسے 224 رنز پر آؤٹ کردیا۔ 

جواب میں انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 247 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور اسے 23 رنز کی معمولی برتری حاصل ہوئی۔

دوسرے دن کے اختتام پر بھارت نے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 75 رنز بنا لیے تھے۔

یشسوی جیسوال 51 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ نائٹ واچ مین آکاش دیپ 4 رنز پر کریز پر موجود ہیں۔ بھارت کو 52 رنز کی برتری حاصل ہو چکی ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے ساتھ

پڑھیں:

پاکستان کی شاندار واپسی، جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست، سیریز 1-1 سے برابر

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقا کو بآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے دیا گیا 111 رنز کا معمولی ہدف گرین شرٹس نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 14ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو درست ثابت ہوا۔ جنوبی افریقی بیٹنگ لائن پاکستانی بولرز کے سامنے مکمل طور پر بے بس نظر آئی اور پوری ٹیم اننگز کے آخری اوور میں 110 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ نوجوان پیسر سلمان مرزا نے اپنے کم بیک میچ میں 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ نسیم شاہ نے 2 جبکہ ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیوالڈ بریوس 25، ڈونون فریرا 15، کاربن بوش 11 اور بارٹ مین 12 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن نے پراعتماد انداز اپنایا۔ صائم ایوب نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 38 گیندوں پر 71 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ صاحبزادہ فرحان نے 28 رنز بنائے جبکہ کپتان بابر اعظم 11 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان نے 14ویں اوور میں ہدف با آسانی حاصل کر کے شائقین کو ایک یکطرفہ جیت کا تحفہ دیا۔
اس کامیابی کے ساتھ تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔ فیصلہ کن مقابلہ کل لاہور میں ہی کھیلا جائے گا، جس میں دونوں ٹیمیں سیریز جیتنے کے لیے بھرپور عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔ یہ فتح نہ صرف پاکستان کے لیے سیریز میں واپسی کا موقع ہے بلکہ نوجوان کھلاڑیوں، خاص طور پر صائم ایوب اور سلمان مرزا کے لیے اعتماد کا اظہار بھی ہے، جنہوں نے اپنی کارکردگی سے سب کو متاثر کیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں جگر کے ایک ہزار ٹرانسپلانٹس مکمل کرکے پی کے ایل  آئی نے تاریخ رقم کردی
  • بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ جیت لیا، 1 ارب 25 کروڑ روپے انعام حاصل کیا
  • ویمنز ورلڈکپ: جنوبی افریقا اور بھارت پہلی مرتبہ ٹائٹل جیتنے کیلیے بےتاب
  • نومبر 1984ء میں سکھوں کی نسل کشی بھارت کی تاریخ کا سیاہ باب ہے
  • ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ اور انڈیا کا فائنل میں مقابلہ تاریخ ساز کیوں قرار دیا جارہا ہے؟
  • ابو ظہبی ٹی10؛عالمی کرکٹ اسٹارز کے ساتھ رائل چیمپس کی انٹری
  • ون ڈے سیریز، تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دے کر کلین سوئپ کرلیا
  • ابوظہبی ٹی10؛عالمی کرکٹ اسٹارز کے ساتھ رائل چیمپس کی انٹری
  • نیوزی لینڈ نے ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کو وائٹ واش کردیا
  • پاکستان کی شاندار واپسی، جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست، سیریز 1-1 سے برابر