بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نئے بولنگ کوچ کی تلاش میں ہے کیونکہ بورڈ مبینہ طور پر موجودہ کوچ کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمر گل اور سعید اجمل قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل اس عہدے کے لیے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر شان ٹیٹ بھی اس دوڑ میں شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ موجودہ بولنگ کوچ آندرے ایڈمز کو تبدیل کرنے پر غور کر رہا ہے کیوں کہ بورڈ ان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہے۔

مزید پڑھیے: بنگلہ دیش کے اہم بلے باز مشفق الرحیم کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر فروری 2026 تک کنٹریکٹ پر ہیں۔ واضح رہے کہ عمر گل پاکستان قومی ٹیم کے ساتھ کوچنگ کا تجربہ رکھتے ہیں اور افغانستان کے بولنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

شان ٹیٹ اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آندرے ایڈمز بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم شان ٹیٹ عمر گل.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آندرے ایڈمز بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم شان ٹیٹ عمر گل بنگلہ دیش کرکٹ کے بولنگ کوچ کرکٹ ٹیم کے عمر گل

پڑھیں:

غزہ جنگ بندی معاہدہ آئندہ ہفتے ہونے کا امکان، حماس کی جانب سے مثبت پیشرفت

غزہ جنگ بندی معاہدہ آئندہ ہفتے ہونے کا امکان، حماس کی جانب سے مثبت پیشرفت WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز

واشنگٹن / مقبوضہ بیت المقدس(آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ جنگ بندی معاہدہ آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے جب کہ حماس کی جانب سے بھی مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں ممکنہ جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے اگلے ہفتے اہم پیش رفت کی امید ظاہر کی ہے۔ اُدھر دوسری جانب حماس نے قطر اور امریکا کی جانب سے پیش کردہ تجاویز پر مثبت ردعمل دیتے ہوئے فوری مذاکرات پر آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ غزہ کی صورتحال پر سنجیدگی سے کام جاری ہے اور ہم وہاں بڑے پیمانے پر انسانی امداد بھیج رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے ایک معاہدہ ممکن ہے، جس سے خطے میں بہتری کی امید پیدا ہو رہی ہے۔

انہوں نے حماس کی جانب سے مذاکرات کی خواہش کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے ایک مثبت اشارہ قرار دیا۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ اسرائیلی وزیر اعظم سے ایران کے مسئلے پر بھی بات کریں گے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ ایران کا جوہری پروگرام انہوں نے مکمل طور پر روک دیا تھا، لیکن ایران اب دوبارہ اس پروگرام کو شروع کرنے کی کوشش کر سکتا ہے، جس پر بات چیت ناگزیر ہے۔
دوسری جانب حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے سے متعلق نئی تجاویز پر مذاکرات کے لیے فوری طور پر تیار ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حماس نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے قطر اور مصر کی ثالثی میں پیش کردہ نئی تجاویز پر مشاورت مکمل کر لی ہے اور ان تجاویز پر مثبت جواب دے دیا گیا ہے۔
حماس نے واضح کیا ہے کہ وہ اس معاہدے کو عملی شکل دینے کے لیے ایک نئے اور سنجیدہ مذاکراتی عمل کا حصہ بننے کو تیار ہے، تاکہ خطے میں پائیدار امن کی راہ ہموار ہو سکے۔
یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب غزہ پر مسلط کی گئی اسرائیلی جنگ نے ایک بڑے انسانی بحران کو جنم دیا ہے اور عالمی برادری کی جانب سے فریقین پر جنگ بندی کے لیے بڑھتے ہوئے دباؤ میں اضافہ ہوا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان اور امریکا کے درمیان ڈیڈلائن سے ایک ہفتہ قبل تجارتی معاہدے پر مفاہمت طے پاگئی پاکستان اور امریکا کے درمیان ڈیڈلائن سے ایک ہفتہ قبل تجارتی معاہدے پر مفاہمت طے پاگئی نئے ’دلائی لاما‘ کی تقرری پر بیان بازی، چین نے بھارت کو خبردار کردیا روانڈا اور پاکستان نے بحرانوں کا مقابلہ کیا, ہمسایوں کی جارحیت کا دندا ن شکن جواب دیا, مشاہد حسین سید کا روانڈا کے 31... دلائی لاما کے نئے جنم پر بحث کیوں جاری ہے اور چین کا اس معاملے سے کیا تعلق ہے؟ پاکستان کا پانی روکا تو یہ جنگ کے مترادف ہوگا، وزیراعظم نے ایک بار پھر بھارت کو خبردار کردیا شام اسرائیل کے ساتھ 1974 کے معاہدے کی بحالی کیلئے امریکا سے تعاون پر آمادہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ، ویسٹ انڈیز کا شائقین کو ایک کی قیمت پر 2 ٹکٹس دینے کا فیصلہ
  • غزہ جنگ بندی معاہدہ آئندہ ہفتے ہونے کا امکان، حماس کی جانب سے مثبت پیشرفت
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز: اہم خبر سامنے آگئی
  • کرکٹ میں سیاست، مودی سرکار نے بھارتی ٹیم کا دورہ بنگلا دیش ملتوی کردیا
  • بھارتی کرکٹ ٹیم کا دورۂ بنگلہ دیش غیر معینہ مدت تک ملتوی، دونوں بورڈز کی خاموشی برقرار
  • بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئندہ ماہ دورہ بنگلادیش سیاسی تناؤ کے باعث ملتوی کردیا
  • پی سی بی کا 18 ارب 30 کروڑ روپے کا بجٹ منظور، کرکٹ کے فروغ کے لیے اہم فیصلے
  • پی سی بی کے رواں مالی سال کے لیے 18 ارب 30 کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری
  • چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت اجلاس: کرکٹ کے فروغ کیلئے  اہم فیصلے
  • افغان کرکٹ اسٹار راشد خان ایم ایچ ڈیولپرز کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر