2025-07-05@11:02:10 GMT
تلاش کی گنتی: 48

«بنگلہ دیش کرکٹ»:

    بھارتی کرکٹ ٹیم کا اگلے ماہ بنگلہ دیش کا مجوزہ دورہ غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ بھارتی حکومت کی ہدایت پر کیا گیا جس نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کو سیاسی کشیدگی کے پیش نظر دورہ منسوخ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یہ دورہ 17 سے 31 اگست تک ہونا تھا جس میں تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل  میچز شامل تھے۔ بی سی سی آئی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سیریز کی تیاریوں کا آغاز کر دیا تھا جس میں میڈیا رائٹس کی...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کا اگلے ماہ ہونے والا دورۂ بنگلہ دیش غیر معینہ مدت تک مؤخر کر دیا گیا ہے، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کے تناظر میں کیا گیا ہے، اس ضمن میں امکان ہے کہ بھارتی حکومت نے بی سی سی آئی کو دورہ ملتوی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ یہ دورہ 17 سے 31 اگست کے دوران شیڈول تھا، جس میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی20 بین الاقوامی میچز کھیلے جانے تھے، تاہم اس حوالے سے تاحال نہ تو بھارتی کرکٹ بورڈ اور نہ ہی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کسی قسم کی باضابطہ تصدیق یا اعلان کیا ہے۔ India’s tour of Bangladesh postponed indefinitely: reports...
    لاہور:بنگلادیش کے خلاف 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا، تینوں میچز کا میزبان ڈھاکا ہوگا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم سیریز کھیلنے کے لیے 16 جولائی کو بنگلہ دیش جائے گی، سیریز کا پہلا میچ 20 جولائی کو ڈھاکا کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ 22 جولائی کو کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 24 جولائی کو ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔ تینوں میچز بنگلادیش کے وقت کے مطابق شام 6 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے) شروع ہوں...
    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز 20 جولائی 2025 سے ڈھاکا کے شیرِ بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے اس سیریز کا ابتدائی شیڈول پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ارسال کر دیا ہے، جبکہ باضابطہ اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ تینوں ٹی20 میچ 20، 22 اور 24 جولائی کو ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔ یہ سیریز آئی سی سی کے فیوچر ٹورز پروگرام (FTP) کا حصہ نہیں، بلکہ حالیہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے دوران ہونے والی میٹنگز میں طے پائی۔ یہ دورہ، بنگلہ دیش کی رواں سال کے آغاز میں پاکستان کے دورے کے بعد کیا جا رہا ہے،...
    بنگلہ دیش کے تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹر مشفق الرحیم نے سری لنکا کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں کئی اہم سنگِ میل عبور کر کے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں اپنا نام سنہری حروف میں درج کروا لیا۔ مشفق الرحیم نے اپنی 12ویں ٹیسٹ سنچری مکمل کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ عمر میں سنچری بنانے والے نان اوپنر کا ریکارڈ قائم کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ پاکستان کے یونس خان کے پاس تھا، جنہوں نے 2015 میں سری لنکا کے خلاف 37 سال 216 دن کی عمر میں سنچری اسکور کی تھی۔ یہ بھی پڑھیے شعیب اختر کو یونس خان سے حسد کیوں ہونے لگا؟ مشفق الرحیم نے محمد اشرفل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے...
    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹی20 سیریز میں گرین شرٹس کے کلین سوئپ کو بطور کوچ اپنے عہدے کا بہترین آغاز قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بابراعظم اور رضوان کی ٹی20 ٹیم میں شمولیت مشروط کردی سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ ان کی پہلی سیریز اس سے بہتر نہیں ہو سکتی تھی۔  https://Twitter.com/CoachHesson/status/1929429267902792184 مائیک ہیسن نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بنگلہ دیش کیخلاف کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم سب خود کو چیلنج کرنے کے لیے نکلے۔ مزید پڑھیں:ڈومیسٹک کرکٹ...
    لاہور(نیوز ڈیسک)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جولائی میں پاکستانی ٹی 20 ٹیم کی میزبانی کی پیشکش پی سی بی نے قبول کرلی۔ ذرائع کے مطابق جولائی میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔ ذرائِع کے مطابق میزبان بورڈ نے ممکنہ شیڈول تیار کرلیا ہے، مجوزہ میچز ڈھاکہ میں ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز 20، 22 اور 24 جولائی کو کھیلنے کی پیشکش کی گئی ہے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس مجوزہ سیریز کیلئے جلد کوئی فیصلہ کرے گا۔ مزیدپڑھیں:فنگر پرنٹ کی جگہ اب ’زبان‘ پرنٹ، شناخت کے نظام میں نئی انقلابی پیش رفت
    لاہورمیں پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں استقبالیہ سے صدر آصف زرداری  نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔کھیل باہمی رابطو ں کا اہم ذریعہ ہے۔انہوں نے کہا،،حالیہ سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی،بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم  بھی اعلیٰ معیار کا کھیل پیش کررہی ہے۔صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا،،،میں اس نسل سے تعلق رکھتا ہوں جس نے ہمیں علیحدہ ہوتے دیکھا، آج کل کی نسل علیحدگی کے دکھ کی کیفیت کو نہیں جانتی،دونوں ممالک کو قریب لانے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا،،بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم بطور سفیر پاکستان کا دورہ کررہی ہے،ایسے اقدامات کرنا ہوں گے جس سے دونوں...
    سٹی42: صدر مملکت آصف علی زرداری  نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کو ایک دوسرے کے قریب لانے کیلیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ میں شرکت کی جہاں انہوں نے کرکٹرز اور دونوں ٹیموں کے آفیشلز کے ساتھ مصافحہ کیا۔  صدرآصف زرداری نےپاکستان ، بنگلادیش کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں  استقبالیےمیں گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ حالیہ سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی،بنگلادیش کرکٹ ٹیم بطور سفیرپاکستان کادورہ کررہی ہے۔بنگلادیش کرکٹ ٹیم بھی اعلیٰ معیارکاکھیل پیش کررہی ہے۔ خوفناک زلزلہ نے عمارتیں ہلا کر رکھ دیں صدر زرداری کا کہنا تھا میں اس نسل سےتعلق رکھتاہوں جس...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حالیہ سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی،بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم  بھی اعلیٰ معیار کا کھیل پیش کررہی ہے،میں اس نسل سے تعلق رکھتا ہوں جس نے ہمیں علیحدہ ہوتے دیکھا، آج کل کی نسل علیحدگی کے دکھ کی کیفیت کو نہیں جانتی،دونوں ممالک کو قریب لانے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے، لاہورمیں پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں استقبالیہ سے صدر مملکت آصف زرداری  نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں، اللہ تعالیٰ نے دونوں ممالک کو وسائل سے نوازا ہے،ہمیں کسی بھی طرح اس درد کا مداوا کرنا ہے،کھیل باہمی رابطو...
    قومی ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں ہارنے کا خوف ذہن سے نکال کر میدان میں اتریں گے، اور ماڈرن کرکٹ کھیلنا ہماری ترجیح ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی20 سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہوتی، ہم نے لاہور کی کنڈیشنز کو دیکھ کر ایک فاسٹ بولر کو اضافی شامل کیا ہے۔ سلمان علی آغا نے کہاکہ پاکستان کی جیت میں بابر اعظم، شاہین شاہ اور محمد رضوان کا ہمیشہ کردار رہا ہے، ہم بیک اپ تیار کرنے کے لیے نئے لڑکوں کو موقع...
    لاہور: تیسرے اور آخری  مرحلے میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے مزید  چار کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف کے اراکین لاہور پہنچ گئے۔ آٹھ رکنی دستے میں لٹن داس، شرف السلام،  نجم الحسین،  محمد توحید ہریدوئے سمیت سپورٹ اسٹاف کے اراکین شامل تھے۔  بنگلہ دیش اسکواڈ تین گروپس کی صورت میں پاکستان پہنچا جبکہ کچھ کھلاڑی پی ایس ایل کی وجہ سے پہلے ہی پاکستان میں موجود ہیں۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو کھیلا جائے گا۔  
    پاکستان کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی  کرکٹ سیریز  کے لئے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے چار کھلاڑی لاہور پہنچ گئے ہیں۔ لاہور پہنچنے والے کھلاڑیوں میں تنزید حسن، شمیم حسین، جاکر علی اور مہدی حسن شامل ہیں۔ ٹیم کے دیگر اراکین کی آمد آج صبح متوقع ہے، جس کے بعد مکمل اسکواڈ قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول سرگرمیوں میں حصہ لے گا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں آج شام 7 بج کر 30 منٹ پر قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی، جس کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
    لاہور: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کے دوسرے مرحلے کے تحت ٹیم کے چار کھلاڑی لاہور پہنچ گئے ہیں۔ لاہور پہنچنے والے کھلاڑیوں میں تنزید حسن، شمیم حسین، جاکر علی اور مہدی حسن شامل ہیں۔ ٹیم کے دیگر اراکین کی آمد آج صبح متوقع ہے، جس کے بعد مکمل اسکواڈ قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول سرگرمیوں میں حصہ لے گا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں آج شام 7 بج کر 30 منٹ پر قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی، جس کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 28 مئی سے یکم جون تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جانے والی 3 ٹی20 میچوں کی سیریز کے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی20 میچ 28 مئی کو کھیلا جائےگا، جبکہ دوسرا میچ 30 مئی اور تیسرا یکم جون کو ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان بنگلہ دیش دوسرا ٹیسٹ میچ، پی سی بی کا طلبا کے لیے اسٹیڈیم میں مفت داخلے کا اعلان پی سی بی کے مطابق شائقین کرکٹ صرف نامزد کردہ ٹی سی ایس سینٹرز سے ٹکٹ حاصل کر سکیں گے۔ پہلے مرحلے میں ٹکٹ 25 مئی سے ڈیوس روڈ اور گلبرگ لاہور میں واقع ٹی سی...
    بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے سکیورٹی فورسز کی تعیناتی کے وزارت داخلہ نے احکامات دے دیے ہیں۔بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 25 مئی کو پاکستان کے دورے پر پہنچے گی،دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 28 مئی، دوسرا میچ 30 مئی اور تیسرا میچ یکم جون کو کھیلا جائے گا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل...
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ سیریز 28 مئی سے یکم جون تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: پاک بنگلہ دیش سیریز: دونوں ملکوں کے بورڈز کا ون ڈے میچز سے متعلق بڑا فیصلہ سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 30 مئی بروز جمعہ کو ہوگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ اتوار، یکم جون کو کھیلا جائے گا۔ ???? Revised schedule for the Pakistan ???????? ???? Bangladesh ???????? T20I series ???? The first match takes place on 28 May ????️ Read more ➡️ https://t.co/pt346yawjv#PAKvBAN | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/HAlI8BiaGz...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد اس بات پر اتفاق ہوگیا ہے کہ بنگلہ دیش کی قومی کرکٹ ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی تاکہ 3 میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کھیلی جا سکے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، دونوں بورڈز کے سربراہان کے درمیان دبئی میں ایک تفصیلی اور مثبت ملاقات ہوئی، جس کے نتیجے میں سیریز کے انعقاد پر باقاعدہ اتفاق رائے قائم ہوا۔ مزید پڑھیں: پاک بنگلہ دیش سیریز: دونوں ملکوں کے بورڈز کا ون ڈے میچز سے متعلق بڑا فیصلہ ملاقات میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور بی سی بی کے چیئرمین و صدر...
    ڈھاکا: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کا پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے سابق بولنگ کوچ شون ٹیٹ کو اپنا نیا فاسٹ بولنگ کوچ مقرر کر دیا ہے۔  42 سالہ سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شون ٹیٹ رواں ماہ کے آخر میں بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے اور ان کا معاہدہ نومبر 2027 تک جاری رہے گا۔ شون ٹیٹ اپنے کیریئر کے دوران دنیا کے تیز ترین گیند بازوں میں شمار ہوتے تھے جنہوں نے آسٹریلیا کی جانب سے 59 بین الاقوامی میچز میں 95 وکٹیں حاصل کیں اور 2007 کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔ بطور کوچ شون ٹیٹ...
    بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے سابق فاسٹ باؤلر شان ٹیٹ کو بنگلہ دیشی قومی ٹیم کا پیس بولنگ کوچ مقرر کیا ہے، 42 سالہ سابق آسٹریلوی کرکٹر اس ماہ کے آخر میں بنگلہ دیشی ٹیم کو جوائن کریں گے۔ شان ٹیٹ اس سے قبل پاکستان، ویسٹ انڈیز اور افغانستان کی قومی ٹیموں کے بولنگ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، تاہم انہوں نے نومبر 2027 تک کی میعاد کی شرط کے ساتھ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ساتھ معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے اہم بلے باز مشفق الرحیم کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان شان ٹیٹ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل)، بگ بیش لیگ (بی بی...
     پاکستان اور بھارت کی درمیان جنگ بندی کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے امکانات روشن ہو گئے۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بھی دورہ پاکستان کے لیے گرین سگنل دے دیا۔ پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کے 5 میچز 25 مئی سے 3 جون تک فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف 2 ٹی 20 میچز 17 اور 19 مئی کو کھیلے گی۔ اس کے بعد 21 مئی کو بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد متوقع ہے. اس سے قبل بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے اپنے اعلامیہ میں کہا تھا کہ دورہ پاکستان کے حوالے سے گفتگو جاری ہے۔...
    ٹائمز آف انڈیا کے مطابق، جنوبی ایشیا میں بڑھتے ہوئے جغرافیائی سیاسی تناؤ کی وجہ سے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا یعنی بی سی سی آئی مبینہ طور پر رواں برس اگست میں بنگلہ دیش کا شیڈول دورہ کرنے کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا شکار ہے۔ ڈھاکہ اور چٹگرام میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی20 میچز کی سیریز اب بھارت اور بنگلہ دیش کے مابین کشیدہ تعلقات سمیت خطے میں بھارت اور پاکستان کے مابین جنگی صورتحال سے پیدا ہونے والے وسیع تر علاقائی خدشات کے درمیان خطرے میں دکھائی دے رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم مذکورہ دورہ آئی سی سی کے فیوچر ٹورز پروگرام کا حصہ تھا، لیکن کچھ بھی طے نہیں...
    ڈھاکا: بنگلہ دیشی کرکٹر توحید ہریدوئے پر کوڈ آف کنڈیکٹ کی مزید خلاف ورزی پر 4 میچز کی فوری پابندی عائد کردی گئی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے 77 ون ڈے اور ٹی 20 میچز کھیلنے والے توحید اس وقت ڈھاکا کرکٹ لیگ میں محمڈن اسپورٹنگ کلب کی قیادت کررہے ہیں، پہلے ان پر ایک میچ کی پابندی عائد کی گئی تھی تاہم پلیئرز کی جانب سے اس پر احتجاج کے بعد اسے ایک برس کیلیے موخر کردیا گیا تھا مگر وہ باز نہیں آئے اور ہفتے کے روز غازی گروپ کے خلاف میچ میں دوبارہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کر بیٹھے۔ توحید کو امپائر کے فیصلے سے اختلاف کا مرتکب قرار دیا گیا، ان پر آن...
    پاکستان اور بنگلہ دیش کی خواتین کرکٹ ٹیموں نے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے، جو رواں برس کے اواخر میں انڈیا میں کھیلا جائے گا۔ لاہور میں کھیلے جانیوالے ورلڈ کپ کوالیفائر میں دونوں ٹیمیں ٹاپ 2 پوزیشن پر رہتے ہوئے ورلڈ کپ میں اپنی شمولیت پر مہر ثبت کردی ہے، تاہم واضح رہے کہ پاکستان ویمن ٹیم انڈیا میں اپنا کوئی میچ نہیں کھیلے گی، پاکستان کے میچز انڈیا سے باہر ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان ویمنز کی مسلسل تیسری کامیابی، تباہ کن بولنگ کرکے ویسٹ انڈیز کو 65 رنز سے ہرادیا واضح رہے کہ 2025 کا آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 13 واں ایڈیشن ہوگا۔ 1978،...
    زمبابوے کے خلاف بنگلا دیش کی دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز ٹی وی پر نشر نہ ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو ہوم سیریز کے میڈیا رائٹس فروخت کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور اب تک کسی براڈکاسٹر یا مارکیٹنگ ایجنسی نے دلچسپی ظاہر نہیں کی۔ 20 اپریل سے شروع ہونے والی سیریز کے میڈیا رائٹس کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے 7 اپریل کی ڈیڈ لائن مقرر کی تھی، تاہم اس تاریخ تک کوئی پیشکش موصول نہیں ہوئی۔ بورڈ ذرائع کے مطابق اب تک کسی بھی براڈکاسٹر نے اس سیریز کے نشریاتی حقوق میں دلچسپی نہیں دکھائی، جس کے باعث میچز کے ٹی وی پر نشر نہ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
    لاہور(نیوز ڈیسک )بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے عمر گل کے بعد ایک اور پاکستانی کو اپنے کوچنگ سٹاف میں شامل کرلیا ہے۔ سابق آف سپنر ارشد خان کو زمبابوے کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کیلئے اسپن بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے، جو 20 اپریل کو سلہٹ میں شروع ہو رہی ہے۔ ارشد خان نے 1997 سے 2006 کے دوران 9 ٹیسٹ اور 58 ایک روزہ میچز کھیلے۔ وہ پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کے بھی کوچ رہ چکے ہیں۔ راشد خان کا بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے ابتدائی معاہدہ تین ماہ کاہے لیکن پاکستان میں ٹی20 سیریز کے بعد دونوں فریقین کی رضامندی کی صورت میں معاہدے میں 2027 ورلڈ کپ تک توسیع کا امکان ہے۔ ...
    بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے سابق پاکستانی فاسٹ بولرعمر گل کو بنگلہ دیش کے نئے بولنگ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے، عمر گل کی ابتدائی اسائنمنٹ مئی میں پاکستان کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی20 سیریز ہوگی۔ 42 سالہ عمر گل نے 3 ماہ کے معاہدے پر رضامندی ظاہر کی ہے، جس کی ممکنہ طور پر 2027 کے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ تک توسیع کارکردگی اور باہمی معاہدے پر اتفاق سے مشروط ہے۔ عمرگل نے بولنگ کوچ کے اپنے اس نئے کردار کے لیے اپنے جوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کی تفصیلات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، تاہم وہ اس کردار کو نبھانے کے لیے بے چین ہیں۔...
    ڈھاکا: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے بعد تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیے گئے تھے تاہم اب وہ صحت میں بہتری آنے پر اسپتال سے واپس گھر منتقل ہوگئے ہیں۔ ایورکیئر اسپتال کے ڈاکٹر شہاب الدین تعلقدار نے صحافیوں کو بتایا کہ تمیم اقبال کی صحت کا جائزہ لینے کے بعد ہم انہیں ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا تاہم انہیں بحالی کے پروگرام میں رکھا جائے گا اور ان کے لائف اسٹائل کو تبدیل کرنا پڑے گا۔ ڈاکٹر نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ وہ جلد ہی کرکٹ کے میدان میں واپس آئیں گے جبکہ اس سے قبل بنگلہ دیش کی وزارت صحت کے...
    بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نئے بولنگ کوچ کی تلاش میں ہے کیونکہ بورڈ مبینہ طور پر موجودہ کوچ کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عمر گل اور سعید اجمل قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل اس عہدے کے لیے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر شان ٹیٹ بھی اس دوڑ میں شامل ہیں۔ رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ موجودہ بولنگ کوچ آندرے ایڈمز کو تبدیل کرنے پر غور کر رہا ہے کیوں کہ بورڈ ان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہے۔ مزید پڑھیے: بنگلہ دیش کے اہم بلے باز مشفق الرحیم کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ...
    دل کے دورے سے جانبر ہونے کے بعد بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال نے منگل کو فیس بک پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے زندگی کی بے ثباتی کو تسلیم کرتے ہوئے اپنے اردگرد موجود ناقابل یقین لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ بائیں ہاتھ کے 36 سالہ بلے باز نے سوشل میڈیا پر اپنے جذباتی پیغام کو دنیا کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے ان تمام لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جو ان کے مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے رہے۔ 36 سالہ تمیم اقبال گزشتہ پیر کو بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں محمڈن اسپورٹنگ کلب کی کپتانی کر رہے تھے جب انہیں گراؤنڈ پر دل کا...
    بنگلہ دیشی عدالت کا کرکٹر شکیب الحسن کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز ڈھاکہ (آئی پی ایس) سابق بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن کی مشکلات میں ایک اور اضافہ ہوگیا، عدالت نے آل رانڈر کے ملک میں موجود اثاثے ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈھاکا کے ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ضیا الدین رحمان نے مفرور وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی عوامی لیگ کے رکن اسمبلی شکیب الحسن کو چیک بانس کیس میں جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔ شکیب نے 2016 میں بنگلادیش میں ستکھیرا میں ایک کیکڑے کا فارم بنایا تھا جو 2021 سے غیر فعال ہے۔ مذکورہ چیکس بینک سے لیے گئے قرض کی ادائیگی کیلئے تھے...
    بنگلہ دیش(نیوز ڈیسک)آئی سی یو میں زیر علاج بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال کی صحت میں بہتری کی امید پیدا ہوگئی ہے۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق کرکٹر تمیم اقبال اب ریکوری کی جانب بڑھ رہے ہیں تاہم اگلے 24گھنٹے اب بھی اہم ہیں، تمیم انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں ہیں۔ مقامی میڈیا کا بتانا ہے کہ تمیم اقبال نے گزشتہ شب فیملی ممبر کے سہارے ہلکی موومنٹ بھی کی اور حکومتی سطح پر تمیم کا خیال رکھا جا رہا ہے۔ مقامی میڈیا کا بتانا ہےکہ تمیم اقبال ڈینجر زون سے نکل چکے، اگر کوئی پیچیدگی نہ ہوئی تو اگلے 24 گھنٹوں میں تمیم مزید بہتر ہوں گے۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق دل کا...
    کراچی: تجربہ کار آل راؤنڈر شکیب الحسن نے اگرچہ کوئی شکایت نہیں کی لیکن وہ موجودہ بورڈ انتظامیہ سے خوش نہیں ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی میں سلیکٹرز نے انہیں ان کے  بولنگ ایکشن کے سبب نظرانداز کیا تھا، شکیب  کا کہنا تھا ملکی بورڈ کو مجھ سے بہتر انداز میں رابطہ کرنا چاہیے تھا۔ چیمپئنز ٹرافی کیلیے سلیکٹرز انہیں بطور بیٹر اسکواڈ میں شامل نہیں کرنا چاہتے تھے، 37 سالہ شکیب کا بولنگ ایکشن کاؤنٹی میں مشکوک رپورٹ ہوا تھا، جس کی دو جانچ انگلینڈ اور ایک بھارت میں ہوئی تھی۔ شکیب نے کہا کہ میں کوئی شکایت نہیں کررہا لیکن اس معاملے میں اگر مجھ سے بہتر انداز میں رابطہ کیا جاتا تو میں زیادہ خوش ہوتا۔
    بنگلہ دیش کے سابق کپتان تمیم اقبال پیر کو بی کے ایس پی گراؤنڈ میں ڈھاکہ پریمیئر لیگ کے میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے بعد سینے میں درد کی شدید تکلیف کے ساتھ اسپتال میں داخل ہو گئے ہیں۔ محمڈن اسپورٹنگ کلب کی قیادت کرتے ہوئے تمیم اقبال نے شائن پوکر کرکٹ کلب کے خلاف ٹاس میں حصہ لیا لیکن بعد میں اپنے سینے میں تکلیف کی شکایت کی۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش پریمیئر لیگ،بس ڈرائیور نے پاکستان کے محمد حارث سمیت غیر ملکی کھلاڑیوں کا سامان کیوں روک لیا؟ ان کا ابتدائی طور پر گراؤنڈ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور مزید طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا۔ محمڈن اسپورٹنگ کلب...
    بنگلا دیش( 24 نیوز )بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن اپنا باؤلنگ ٹیسٹ کلئیر کرنے کے بعد انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) معاہدے کیلئے فرنچائز کے پاؤں پڑنے لگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے آئی پی ایل 2025 میں اپنی شرکت کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں جبکہ کچھ فرنچائزز کیساتھ بات چیت جاری ہے۔ بنگلہ دیشی آل راؤنڈر گزشتہ کچھ ماہ سے مشکل دور سے گزر رہے ہیں، انہیں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران ایک قتل کے مقدمے میں ملوث ہونے کا الزام لگا تھا، جس کے بعد وہ ملک میں داخل نہیں ہوسکے جبکہ بالنگ ایکشن پر پابندی کے باعث انہیں چیمپئینز ٹرافی سکواڈ سے بھی باہر کردیا گیا تھا۔...
    بنگلہ دیش کے 15 کرکٹرز ملائشیا میں گرفتار ہو گئے۔ نجی ٹی وی نے میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ بنگلہ دیش کے 15 کرکٹرز کا ایک گروپ ملائشیا میں ٹورنامنٹ کے سلسلے میں جا رہا تھا کہ ملائشیا کی بارڈر سکیورٹی فورس نے انہیں ملک میں داخل ہونے سے روک دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائشیا کی بارڈر کنٹرول اینڈ پروٹیکشن ایجنسی نے یہ کارروائی مکمل کی۔ کرکٹرز کو 17 مارچ کو کوالالمپور انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا، کرکٹرز نے پیناگ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ایک ٹورنامنٹ میں شرکت کا بتایا، جس کے بعد تحقیقات میں پتہ چلا کہ ایسے کسی ٹورنامنٹ کا وجود ہی نہیں ہے۔ گروپ کے دعوے کے مطابق 21 سے 23 مارچ...
    کرکٹرز کا روپ دھار کر ملائیشیا میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 15 بنگلہ دیشی نوجوان کوالالمپور ایئر پورٹ پر پکڑے گئے۔ 15 بنگلہ دیشی کرکٹرز کو ملائیشیا میں داخلے سے روک دیا گیا۔ حکام کو پتہ چلا کہ وہ جس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے آئے، وہ کہیں ہو نہیں رہا تھا۔ کرکٹ ٹیم ہونے کا دعویٰ کرنے والے بنگلہ دیشی نوجوانوں کے ایک گروپ کو ملائیشیا میں داخلے سے اس وقت روک دیا گیا جب حکام کو پتہ چلا  کہ وہ جس ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے کے لیے آنے کا دعویٰ کر رہے تھے، وہاں کہیں نہیں ہورہا تھا۔ ملائیشین بارڈر کنٹرول اینڈ پروٹیکشن ایجنسی کے مطابق 17 مارچ کے روز  15 نوجوانوں کو کوالالمپور کے...
     بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم وائٹ بال سیریز کھیلنے رواں برس مئی میں پاکستان آئے گی پاکستان اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ میں دو طرفہ سیریز کے حوالے سے معاملات طے پاگئے، بنگلا دیشی ٹیم 3 ون ڈے اور3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ذرائع کے مطابق بنگلا دیشی ٹیم مئی میں پاکستان کا دورہ کرے گی، دونوں ٹیمیوں کے مابین 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ میچز کے لیے لاہور اور ملتان کے ساتھ فیصل آباد کا وینیو زیر غور ہے۔ جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان وائٹ بال سیریز فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ ہے۔گزشتہ سال بھی بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان آئی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان دو...
    بنگلا دیش(نیوز ڈیسک)بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم وائٹ بال سیریز کھیلنے مئی میں پاکستان آئے گی۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے، پاکستان سپر لیگ کے اختتام کے بعد یہ سیریز کھیلی جائے گی۔ گزشتہ سال بھی بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان آئی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچ کھیلے گئے تھے۔ دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز کے درمیان مئی میں سیریز منعقد کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے، پی ایس ایل ایڈیشن 10 کے بعد دونوں ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
    ڈھاکا: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز وکٹ کیپر مشفق الرحیم نے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بنگلہ دیش کی تاریخ کے کامیاب بیٹرز میں سے ایک مشفق الرحیم نے کہا کہ میں آج سے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہا ہوں اور  جو کچھ حاصل کیا اس پر اللہ کا شکرگزار ہوں۔ مشفق الرحیم نے کہا کہ عالمی سطح پر ہماری کامیابی محدود ہوں تاہم ایک چیز واضح ہے کہ جب بھی میں اپنے ملک کے لیے میدان میں اترا میں پوری دیانت داری اور عزم کے ساتھ 100 فیصد سے زیادہ توجہ دی۔ انہوں نے کہا کہ...
    بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے اہم بلے باز مشفق الرحیم نے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ سوشل میڈیا پر ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ میں آج سے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہورہا ہوں۔ یہ بھی پڑھیں ٹرافی کے ہمراہ بنگلہ دیشی کپتان اپنے وطن پہنچے تو کیسا استقبال ہوا؟ انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیش جب آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی سے بغیر کوئی مچ جیتنے کے باہر ہوا، یہ لمحہ ہمارے لیے چیلنجنگ تھا۔ انہوں نے کہاکہ اگرچہ ہماری کامیابیاں عالمی سطح پر محدود رہی ہیں لیکن میں نے جب بھی میدان میں قدم رکھا تو ایمانداری کے ساتھ 100 فیصد محنت کی۔ مشفق الرحیم نے مزید کہاکہ میں...
    کرکٹ لیجنڈ شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش پریمیر لیگ (BPL) میں چٹاگانگ کنگز کے لیے خیر سگالی سفیر اور مینٹور کے طور پر اپنی خدمات کے عوض مکمل ادائیگی نہ ملنے پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (BCB) سے رابطہ کیا ہے۔ حال ہی میں 3 پاکستانی کھلاڑی بنگلہ دیش پریمیر لیگ سے طے شدہ رقم کی عدم ادائیگی کے تنازعے کی وجہ سے نکل گئے تھے، اور اب ایک اور فرنچائز کے خیر سگالی سفیر، شاہد آفریدی کو بھی اسی مسئلے کا سامنا ہے۔ ٹیم کی انتظامیہ سے بار بار رابطہ کرنے کی کوششوں کے باوجود آفریدی کو کوئی جواب نہیں ملا، جس کے بعد انہوں نے اس معاملے کو بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش کرکٹ...
    چیمپیئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل بنگلہ دیش کے شائقین کرکٹ نے بھی پاکستانی ٹیم کی حمایت کا اعلان کردیا۔ بنگلہ دیش کے شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ وہ بچپن سے ہی پاکستانی ٹیم کی سپورٹ کرتے ہیں۔ مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews بنگلہ دیش پاک بھارت ٹاکرا دبئی کرکٹ اسٹیڈیم شائقین کرکٹ وی نیوز
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئےبنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم اپنے باقی گروپ سٹیج میچز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی ۔بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کپتان نجم الحسن شانٹو کی قیادت میں دبئی سے اسلام آباد پہنچی ، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو اپنے پہلے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچ میں دبئی میں بھارت سے شکست ہوئی تھی ۔بنگلہ دیش اپنا اگلا میچ24فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گی، بنگلہ دیش اپنا آخری گروپ میچ 27فروری کو پاکستان کے خلاف راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گی۔    
    آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے دبئی میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مایوس کن آغاز کے ساتھ 2 بنگلہ دیشی کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔ اوپنر سومیا سرکار پہلے ہی اوور میں کوئی رن بنائے بغیر بھارتی فاسٹ باؤلر محمد شامی کی گیند پر وکٹ کیپر کے ایل راہول کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اگلے اوور میں 2 رنز کے مجموعی اسکور پر کپتان نجم الحسن شانتو بھی کھاتا کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ ہرشت رانا کی گیند پر ویرات کوہلی نے کیچ پکڑا۔ مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کیوں ہوئی؟ پاکستانی کپتان محمد رضوان نے وجہ بتادی ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بنگلہ...
    بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی سے قبل بڑا دھچکا پہنچا ہے، اس کے اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن بولنگ ٹیسٹ پاس کرنے میں ایک بار پھر ناکام ہوگئے۔ شکیب الحسن پر انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ پر عائد پابندی برقرار رہےگی، شکیب الحسن نے 21 دسمبر کو چنئی میں اپنا دوسرا بولنگ ٹیسٹ دیا تھا۔ اس سے قبل انگلینڈ کے لفبورویونیورسٹی میں بھی دیے گئے بولنگ ٹیسٹ میں بھی شکیب الحسن ناکام رہے تھے جبکہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے شکیب الحسن کے ٹیسٹ میں فیل ہونےکی تصدیق کردی ہے۔ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہےکہ شکیب الحسن ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں بطور بیٹر کھیلنے کے اہل رہیں گے۔ بنگلادیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق بولنگ ٹیسٹ میں...
    بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے نجم الحسین شانتو کی قیادت میں 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ بنگلہ دیشی اسکواڈ میں مشفق الرحیم، سومیا سرکار، تنزید حسن، ذاکر علی، تسکین احمد، مستفیض الرحمان، پرویز حسین، نصوم احمد، مہدی حسن، محمود اللہ، تنظیم حسن ثاقب، ناہید رانا اور توحید ہریدائے کو شامل کیا گیا ہے۔ تاہم بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے اہم آل راونڈر شکیب الحسن کو پاکستان میں منعقدہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے بنائے گئے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے:آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے نیوزی لینڈ ٹیم کا دلچسپ انداز میں ٹیم کا اعلان انہیں بالنگ ٹیسٹ پاس کرنے میں دوسری بار بھی ناکام ہونے...
    ڈھاکہ (نیوزڈیسک)بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی سے قبل بڑاجھٹکا، آل راؤنڈر شکیب الحسن بولنگ ٹیسٹ پاس کرنے میں ایک بار پھر ناکام ہوگئے۔شکیب الحسن پر انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ پر عائد پابندی برقرار رہےگی۔ شکیب الحسن نے 21 دسمبر کو چنئی میں اپنا دوسرا بولنگ ٹیسٹ دیا تھا۔بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے شکیب الحسن کے ٹیسٹ میں فیل ہونےکی تصدیق کردی۔بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہےکہ شکیب الحسن ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں بطور بیٹرکھیلنے کے اہل رہیں گے۔ بنگلادیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق بولنگ ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد چیمپئنز ٹرافی کے لیے شکیب الحسن کی اسکواڈ میں شمولیت مشکل ہے۔ تمیم اقبال کی ریٹائرمنٹ کے بعد بنگلا دیش کا دونوں سینیئر کھلاڑیوں کے بغیر...
۱