پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 28 مئی سے یکم جون تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جانے والی 3 ٹی20 میچوں کی سیریز کے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی20 میچ 28 مئی کو کھیلا جائےگا، جبکہ دوسرا میچ 30 مئی اور تیسرا یکم جون کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان بنگلہ دیش دوسرا ٹیسٹ میچ، پی سی بی کا طلبا کے لیے اسٹیڈیم میں مفت داخلے کا اعلان

پی سی بی کے مطابق شائقین کرکٹ صرف نامزد کردہ ٹی سی ایس سینٹرز سے ٹکٹ حاصل کر سکیں گے۔ پہلے مرحلے میں ٹکٹ 25 مئی سے ڈیوس روڈ اور گلبرگ لاہور میں واقع ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ شائقین کو گراؤنڈ میں لانے کے لیے ٹکٹ کی قیمتیں انتہائی مناسب مقرر کی گئی ہیں۔ جس کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں جنرل انکلوژرز (حنیف محمد، امتیاز احمد، انضمام الحق اور سعید احمد) کا ٹکت 200 روپے میں دستیاب ہوگا۔

اس کے علاوہ فرسٹ کلاس انکلوژرز (عبدالحفیظ کاردار، عبدالقادر، جاوید میانداد اور سرفراز نواز) کا ٹکٹ 300 روپے میں ملے گا، جبکہ پریمیم انکلوژرز (راجس اور سعید انور) کے ٹکٹ شائقین کے لیے 400 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

پی سی بی کے مطابق وی آئی پی انکلوژرز (فضل محمود اور عمران خان) کے ٹکٹ شائقین کے لیے 500 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں تمام ابہام دُور، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم بھیجنے کی ہامی بھرلی

پی سی بی نے مزید بتایا کہ وی وی آئی پی انکلوژر کا ٹکٹ 2 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا، جبکہ ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 4 ٹکٹ خریدے جا سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بنگلہ دیش پاکستان پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی ٹکٹوں کی قیمت ٹی20 سیریز وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بنگلہ دیش پاکستان پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی ٹکٹوں کی قیمت ٹی20 سیریز وی نیوز روپے میں دستیاب بنگلہ دیش پی سی بی کے لیے

پڑھیں:

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔

اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا، جس کے بعد ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپس پر نئے نرخ نافذ ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے اثرات پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مرتب ہو رہے ہیں۔ گزشتہ چند روز کے دوران بھی مختلف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ کیا جا چکا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ٹرانسپورٹ، اشیائے خور و نوش اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے، جس کے باعث مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

نئی قیمتیں ایک نظر میں
پیٹرول: 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر (4.40 روپے اضافہ)
ہائی اسپیڈ ڈیزل: 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر (3.62 روپے اضافہ)

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں آئندہ حکم نامے تک نافذ العمل رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا