مودی کو جھٹکا،بنگلہ دیش نے بھارت کیساتھ دفاعی معاہدہ منسوخ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
ڈھاکہ(اوصاف نیوز) بنگلہ دیش نے بھارتی کمپنی کے ساتھ کروڑوں روپے کا ایک معاہدہ منسوخ کر دیا ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی کشیدگی کے دوران بنگلہ دیش نے بھارتی کمپنی کے ساتھ کروڑوں روپے کا ایک معاہدہ منسوخ کر دیا
جبکہ چند روز قبل ہی بھارت نے بنگلہ دیش کی بعض مصنوعات کی درآمدات پر پابندی عائد کر دی تھی۔بھارتی شہر کولکتہ میں قائم سمندری جہاز تعمیر کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش نے شپ تعمیر کرنے کے 21 ملین ڈالر کے بڑے دفاعی معاہدے کو منسوخ کر دیا۔
منسوخ شدہ معاہدے میں بنگلہ دیش کے لیے ایک جدید سمندری ٹگ (چھوٹے جہاز) کی تعمیر شامل تھی، جو کھلے سمندروں میں لمبی دوری تک تجارتی بحری جہازوں کو کھینچنے اور بچاؤ کے کاموں کے لیے ایک خصوصی سمندی کشتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ کمپنی بھارتی وزارت دفاع کے تحت کام کرتی ہے، چند روز پہلے بھارت نے بنگلہ دیش کی بعض مصنوعات کی درآمدات پر پابندی عائد کر دی تھی۔
جبکہ حال ہی میں بھارت نے بنگلہ دیشی کارگو کی تیسرے ممالک کو برآمدات کے لیے ٹرانس شپمنٹ کی سہولیات کو منسوخ کر دیا تھا اور ڈھاکہ کی اس کارروائی کو بھارت کے حالیہ فیصلے پر جوابی کارروائی کہا جا رہا ہے۔
کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ریکارڈ، محکمہ صحت کی 4 اموات کی تصدیق
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: منسوخ کر دیا بنگلہ دیش نے
پڑھیں:
2 اور ممالک بھی پاکستان کے ساتھ اسی طرح کےمعاہدے کرنے والے ہیں، سعودی عرب اور پاکستان کے دفاعی معاہدے پر حامد میر کا تبصرہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ 2 اور ممالک بھی پاکستان کے ساتھ اسی طرح کےمعاہدے کرنے والے ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بہت ہی اہم معاہدہ ہے اور اس کی ٹائمنگ بھی بہت اہمیت کی حامل ہے، دوحہ میں ہونے والے اجلاس کے فوری بعد سعودی عرب اور پاکستان نے یہ معاہدہ کیاہے۔ جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور ایران کے تعلقات کونارمل چین نے کروا یا ہے اس میں پاکستان کابھی کردارادا ہے، اس وقت صدر مملکت چین اور وزیر اعظم سعودی عرب میں ہیں، آنے والے دنوں میں سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان کرے گا ۔ سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کی معیشت کو بہتر کرنے کے لیے عملی اقدام دیکھیں گے۔
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ، کسی ایک ملک پرجارحیت دونوں ملکوں پر جارحیت تصور ہو گی
مزید :