عمر گل بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے نئے بولنگ کوچ مقرر
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے سابق پاکستانی فاسٹ بولرعمر گل کو بنگلہ دیش کے نئے بولنگ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے، عمر گل کی ابتدائی اسائنمنٹ مئی میں پاکستان کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی20 سیریز ہوگی۔
42 سالہ عمر گل نے 3 ماہ کے معاہدے پر رضامندی ظاہر کی ہے، جس کی ممکنہ طور پر 2027 کے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ تک توسیع کارکردگی اور باہمی معاہدے پر اتفاق سے مشروط ہے۔
عمرگل نے بولنگ کوچ کے اپنے اس نئے کردار کے لیے اپنے جوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کی تفصیلات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، تاہم وہ اس کردار کو نبھانے کے لیے بے چین ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
عمر گل پاکستان کی 2009 کے ٹی20 ورلڈ کپ کی فتح میں ایک اہم کھلاڑی رہے ہیں اور اہم بین الاقوامی ریکارڈز ان کے نام رہے ہیں، جن میں 163 ٹیسٹ وکٹیں، ون ڈے کرکٹ میں 179 وکٹیں اور ٹی20 کرکٹ 85 وکٹیں شامل ہیں۔
ان کے کوچنگ کے تجربے میں پاکستان سپر لیگ یعنی پی ایس ایل میں پاکستان، افغانستان، اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ کام کرچکے ہیں اور کراچی کنگز کے عباس آفریدی کے ساتھ حالیہ تربیتی سیشن شامل ہیں۔
بنگلہ دیش کا موجودہ پیس اٹیک، جس میں ناہید رانا جیسے بولرز ہیں، جو مسلسل 150 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار سے بولنگ کرتے ہیں، حسن محمود، تنظیم حسن، شکیب، مستفیض الرحمان، تسکین احمد اور خالد حسن، گل کی مہارت سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔
مزید پڑھیں:
بی سی بی کو امید ہے کہ عمر گل کا تجربہ ایشیا کپ 2025 اور ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کی تیاری میں بنگلہ دیشی بولرز کی نشوونما میں اضافہ کرے گا، یہ تقرری سابق پاکستانی کھلاڑیوں کے دیگر ممالک کی کوچنگ کے رجحان کی پیروی کرتی ہے، جس کی مثال یونس خان کے افغانستان کے ساتھ رہنمائی کے کردار سے ملتی ہے۔
پاکستان کیخلاف کرکٹ سیریز، اصل میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی20 کے طور پر ترتیب دی گئی تھی، جسے بعد میں 5 ٹی20 میچوں کی سیریز میں تبدیل کردیا گیا ہے تاکہ آئندہ وائٹ بال ٹورنامنٹس کے ساتھ بہتر طور پر ہم آہنگ کیا جاسکے۔ 5 میچوں کی سیریز مئی میں شیڈول ہے، جس میں مخصوص تاریخوں اور مقامات کی تصدیق ہونی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بنگلہ دیش ٹی20 عمر گل کرکٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش ٹی20 عمر گل کرکٹ بنگلہ دیش کے ساتھ عمر گل کے لیے
پڑھیں:
پاکستانی ویزا 24 گھنٹوں میں مل جاتا ہے، براہ راست فلائٹ کا مسئلہ ہے: بنگلا دیشی ہائی کمشنر
بنگلا دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان—فائل فوٹوپاکستان میں بنگلا دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے کہا ہے کہ پچھلے 10، 15 سال سے دونوں ممالک کے تعلقات بہتر نہیں تھے، گزشتہ سال صورتِحال تبدیل ہوئی۔
کراچی میں خطاب کرتے ہوئے بنگلا دیشی ہائی کمشنر نے کہا کہ بنگلا دیش کے لوگ پاکستان کا ویزا 24 گھنٹوں میں لے لیتے ہیں، بنگلا دیش سے پاکستان براہِ راست فلائٹ کا مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات کی وجہ سے ڈائریکٹ فلائٹ میں مسائل پیش آ رہے ہیں، میں اسے بہتر کرنے کے لیے پاکستانی حکام سے رابطے میں ہوں۔
بنگلا دیشی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ کراچی پورٹ اور چٹگانگ پورٹ کنیکٹیوٹی، سیاحت اور صحت پر پر بھی کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یونیورسٹی لیول پر فٹ بال ٹیمیں مل کر کام کر رہی ہیں، ہم دونوں ممالک کے درمیاں بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں۔