بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 سیریز کا شیڈول جاری، میچز کب کب کھیلے جائیں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
سیریز 28 مئی سے یکم جون تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے: پاک بنگلہ دیش سیریز: دونوں ملکوں کے بورڈز کا ون ڈے میچز سے متعلق بڑا فیصلہ
سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 30 مئی بروز جمعہ کو ہوگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ اتوار، یکم جون کو کھیلا جائے گا۔
???? Revised schedule for the Pakistan ???????? ???? Bangladesh ???????? T20I series ????
The first match takes place on 28 May ????️
Read more ➡️ https://t.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 21, 2025
بنگلہ دیش کی ٹیم 25 مئی کو لاہور پہنچے گی، سیریز سے قبل 26 اور 27 مئی کو بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم ٹریننگ سیشنز میں حصہ لے گی۔
تینوں میچز مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بنگلہ دیش ٹی ٹوینٹی میچ سیریزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش بنگلہ دیش
پڑھیں:
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کے شیڈول کا اعلان
لاہور:پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔
ویمنز کرکٹرز کا کیمپ 7 جولائی سے 2 اگست تک کراچی میں جاری رہے گا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے 24 خواتین کھلاڑیوں کو اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ کیلئے طلب کیا ہے۔
ستائیس روزہ کیمپ کا انعقاد حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر اور اوول گراؤنڈ کراچی میں ہوگا، خواتین کرکٹ ٹیم کا دورہ آئرلینڈ کے لئے تربیتی کیمپ 28 جولائی سے شروع ہوگا۔
2 اگست تک جاری رہنے والے تربیتی کیمپ میں منتخب کردہ ٹیم کی 15 کھلاڑی حصہ لیں گی، پری ٹور کیمپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا انتخاب سلیکشن کمیٹی کرے گی۔
ویمنز کرکٹ ٹیم 3 اگست کو آئرلینڈ کے دورے پر روانہ ہوگی پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، تینوں میچ کلون ٹرف، آئرلینڈ میں کھیلے جائیں گے۔
Post Views: 4