بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے سکیورٹی فورسز کی تعیناتی کے وزارت داخلہ نے احکامات دے دیے ہیں۔
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 25 مئی کو پاکستان کے دورے پر پہنچے گی،دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 28 مئی، دوسرا میچ 30 مئی اور تیسرا میچ یکم جون کو کھیلا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرججز کا تبادلہ صدر مملکت کا آئینی اختیار ، کوئی کیسے دبائو ڈال سکتا ہے ؟، سپریم کورٹ ججز کا تبادلہ صدر مملکت کا آئینی اختیار ، کوئی کیسے دبائو ڈال سکتا ہے ؟، سپریم کورٹ رواں ہفتے 13 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ،سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 1.35فیصد کی سطح پر آگئی نجی اسکیم کے تحت 25 ہزار عازمین حج کیلئے جائیں گے، وفاقی وزیرمذہبی امور وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو فیلڈ مارشل عاصم منیر سے پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب کی ملاقات امریکی صدر نے یورپی یونین پر 50فیصد ٹیرف کا عندیہ دیدیا
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پاکستان کے
پڑھیں:
اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی یعنی اوگرا نے پنجاب، خیبر پختونخوا، اسلام آباد کے صارفین کے لیے گیس کے نرخوں میں اضافہ جبکہ سندھ اور بلوچستان کے لیے گیس نسبتاً سستی کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا نے سوئی سدرن اور ناردرن گیس کمپنیوں کے لیے گیس نرخوں میں ردوبدل کی منظوری دیدی ہے، گیس نرخوں میں اضافے اور کمی کی حتمی منظوری کے لیے سمری وفاقی حکومت کو ارسال کی جاچکی ہے۔
اوگرا نے دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کو گیس فراہمی ذمہ دار سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے لیے گیس 116 روپے 90 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے نجی پیداواری کمپنیوں کو گیس فروخت کرنے کی باضابطہ اجازت دیدی
اس کے علاوہ سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس سستی کرنے کی منظوری دی گئی ہے، مذکورہ دونوں صوبوں کو گیس فراہمی کی ذمہ دار سوئی سدرن گیس کمپنی کے لیے گیس 103 روپے 95 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو سستی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
اوگرا نے کہا کہ سوئی ناردرن کے نرخ میں اضافہ آر ایل این جی کی درآمد میں اضافے کے باعث ہوا، اوگرا کی جانب سے گیس مینجمنٹ سے متعلق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کا معاملہ وفاق کوبھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اوگرا نے وفاقی حکومت کو کیٹیگری کے لحاظ سے گیس کی قیمتیں مقرر کرنے کی سفارش کی ہے، اوگرا نے گیس کے نرخوں میں ردو بدل کی سفارش مالی سال 2025-26 کے شارٹ فال کو مدنظر رکھ مرتب کی ہیں۔
مزید پڑھیں: پشین کے نجی اسپتال میں گیس لیکج کے باعث دھماکا، 7 افراد زخمی
واضح رہے کہ اس ضمن میں حتمی نوٹیفکیشن وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد جاری کیا جائےگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا سوئی گیس نوٹیفکیشن وفاقی حکومت