2025-05-23@21:43:03 GMT
تلاش کی گنتی: 18
«بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم»:
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے سکیورٹی فورسز کی تعیناتی کے وزارت داخلہ نے احکامات دے دیے ہیں۔بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 25 مئی کو پاکستان کے دورے پر پہنچے گی،دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 28 مئی، دوسرا میچ 30 مئی اور تیسرا میچ یکم جون کو کھیلا جائے گا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ سیریز 28 مئی سے یکم جون تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: پاک بنگلہ دیش سیریز: دونوں ملکوں کے بورڈز کا ون ڈے میچز سے متعلق بڑا فیصلہ سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 30 مئی بروز جمعہ کو ہوگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ اتوار، یکم جون کو کھیلا جائے گا۔ ???? Revised schedule for the Pakistan ???????? ???? Bangladesh ???????? T20I series ???? The first match takes place on 28 May ????️ Read more ➡️ https://t.co/pt346yawjv#PAKvBAN | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/HAlI8BiaGz...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد اس بات پر اتفاق ہوگیا ہے کہ بنگلہ دیش کی قومی کرکٹ ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی تاکہ 3 میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کھیلی جا سکے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، دونوں بورڈز کے سربراہان کے درمیان دبئی میں ایک تفصیلی اور مثبت ملاقات ہوئی، جس کے نتیجے میں سیریز کے انعقاد پر باقاعدہ اتفاق رائے قائم ہوا۔ مزید پڑھیں: پاک بنگلہ دیش سیریز: دونوں ملکوں کے بورڈز کا ون ڈے میچز سے متعلق بڑا فیصلہ ملاقات میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور بی سی بی کے چیئرمین و صدر...
ڈھاکا: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کا پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے سابق بولنگ کوچ شون ٹیٹ کو اپنا نیا فاسٹ بولنگ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ 42 سالہ سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شون ٹیٹ رواں ماہ کے آخر میں بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے اور ان کا معاہدہ نومبر 2027 تک جاری رہے گا۔ شون ٹیٹ اپنے کیریئر کے دوران دنیا کے تیز ترین گیند بازوں میں شمار ہوتے تھے جنہوں نے آسٹریلیا کی جانب سے 59 بین الاقوامی میچز میں 95 وکٹیں حاصل کیں اور 2007 کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔ بطور کوچ شون ٹیٹ...
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے سابق فاسٹ باؤلر شان ٹیٹ کو بنگلہ دیشی قومی ٹیم کا پیس بولنگ کوچ مقرر کیا ہے، 42 سالہ سابق آسٹریلوی کرکٹر اس ماہ کے آخر میں بنگلہ دیشی ٹیم کو جوائن کریں گے۔ شان ٹیٹ اس سے قبل پاکستان، ویسٹ انڈیز اور افغانستان کی قومی ٹیموں کے بولنگ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، تاہم انہوں نے نومبر 2027 تک کی میعاد کی شرط کے ساتھ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ساتھ معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے اہم بلے باز مشفق الرحیم کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان شان ٹیٹ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل)، بگ بیش لیگ (بی بی...
پاکستان اور بھارت کی درمیان جنگ بندی کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے امکانات روشن ہو گئے۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بھی دورہ پاکستان کے لیے گرین سگنل دے دیا۔ پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کے 5 میچز 25 مئی سے 3 جون تک فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف 2 ٹی 20 میچز 17 اور 19 مئی کو کھیلے گی۔ اس کے بعد 21 مئی کو بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد متوقع ہے. اس سے قبل بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے اپنے اعلامیہ میں کہا تھا کہ دورہ پاکستان کے حوالے سے گفتگو جاری ہے۔...
پاکستان اور بنگلہ دیش کی خواتین کرکٹ ٹیموں نے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے، جو رواں برس کے اواخر میں انڈیا میں کھیلا جائے گا۔ لاہور میں کھیلے جانیوالے ورلڈ کپ کوالیفائر میں دونوں ٹیمیں ٹاپ 2 پوزیشن پر رہتے ہوئے ورلڈ کپ میں اپنی شمولیت پر مہر ثبت کردی ہے، تاہم واضح رہے کہ پاکستان ویمن ٹیم انڈیا میں اپنا کوئی میچ نہیں کھیلے گی، پاکستان کے میچز انڈیا سے باہر ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان ویمنز کی مسلسل تیسری کامیابی، تباہ کن بولنگ کرکے ویسٹ انڈیز کو 65 رنز سے ہرادیا واضح رہے کہ 2025 کا آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 13 واں ایڈیشن ہوگا۔ 1978،...
زمبابوے کے خلاف بنگلا دیش کی دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز ٹی وی پر نشر نہ ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو ہوم سیریز کے میڈیا رائٹس فروخت کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور اب تک کسی براڈکاسٹر یا مارکیٹنگ ایجنسی نے دلچسپی ظاہر نہیں کی۔ 20 اپریل سے شروع ہونے والی سیریز کے میڈیا رائٹس کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے 7 اپریل کی ڈیڈ لائن مقرر کی تھی، تاہم اس تاریخ تک کوئی پیشکش موصول نہیں ہوئی۔ بورڈ ذرائع کے مطابق اب تک کسی بھی براڈکاسٹر نے اس سیریز کے نشریاتی حقوق میں دلچسپی نہیں دکھائی، جس کے باعث میچز کے ٹی وی پر نشر نہ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے سابق پاکستانی فاسٹ بولرعمر گل کو بنگلہ دیش کے نئے بولنگ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے، عمر گل کی ابتدائی اسائنمنٹ مئی میں پاکستان کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی20 سیریز ہوگی۔ 42 سالہ عمر گل نے 3 ماہ کے معاہدے پر رضامندی ظاہر کی ہے، جس کی ممکنہ طور پر 2027 کے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ تک توسیع کارکردگی اور باہمی معاہدے پر اتفاق سے مشروط ہے۔ عمرگل نے بولنگ کوچ کے اپنے اس نئے کردار کے لیے اپنے جوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کی تفصیلات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، تاہم وہ اس کردار کو نبھانے کے لیے بے چین ہیں۔...
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نئے بولنگ کوچ کی تلاش میں ہے کیونکہ بورڈ مبینہ طور پر موجودہ کوچ کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عمر گل اور سعید اجمل قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل اس عہدے کے لیے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر شان ٹیٹ بھی اس دوڑ میں شامل ہیں۔ رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ موجودہ بولنگ کوچ آندرے ایڈمز کو تبدیل کرنے پر غور کر رہا ہے کیوں کہ بورڈ ان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہے۔ مزید پڑھیے: بنگلہ دیش کے اہم بلے باز مشفق الرحیم کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ...
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم وائٹ بال سیریز کھیلنے رواں برس مئی میں پاکستان آئے گی پاکستان اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ میں دو طرفہ سیریز کے حوالے سے معاملات طے پاگئے، بنگلا دیشی ٹیم 3 ون ڈے اور3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ذرائع کے مطابق بنگلا دیشی ٹیم مئی میں پاکستان کا دورہ کرے گی، دونوں ٹیمیوں کے مابین 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ میچز کے لیے لاہور اور ملتان کے ساتھ فیصل آباد کا وینیو زیر غور ہے۔ جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان وائٹ بال سیریز فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ ہے۔گزشتہ سال بھی بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان آئی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان دو...
بنگلا دیش(نیوز ڈیسک)بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم وائٹ بال سیریز کھیلنے مئی میں پاکستان آئے گی۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے، پاکستان سپر لیگ کے اختتام کے بعد یہ سیریز کھیلی جائے گی۔ گزشتہ سال بھی بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان آئی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچ کھیلے گئے تھے۔ دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز کے درمیان مئی میں سیریز منعقد کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے، پی ایس ایل ایڈیشن 10 کے بعد دونوں ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
چیمپیئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل بنگلہ دیش کے شائقین کرکٹ نے بھی پاکستانی ٹیم کی حمایت کا اعلان کردیا۔ بنگلہ دیش کے شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ وہ بچپن سے ہی پاکستانی ٹیم کی سپورٹ کرتے ہیں۔ مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews بنگلہ دیش پاک بھارت ٹاکرا دبئی کرکٹ اسٹیڈیم شائقین کرکٹ وی نیوز
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئےبنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم اپنے باقی گروپ سٹیج میچز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی ۔بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کپتان نجم الحسن شانٹو کی قیادت میں دبئی سے اسلام آباد پہنچی ، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو اپنے پہلے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچ میں دبئی میں بھارت سے شکست ہوئی تھی ۔بنگلہ دیش اپنا اگلا میچ24فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گی، بنگلہ دیش اپنا آخری گروپ میچ 27فروری کو پاکستان کے خلاف راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گی۔
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے دبئی میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مایوس کن آغاز کے ساتھ 2 بنگلہ دیشی کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔ اوپنر سومیا سرکار پہلے ہی اوور میں کوئی رن بنائے بغیر بھارتی فاسٹ باؤلر محمد شامی کی گیند پر وکٹ کیپر کے ایل راہول کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اگلے اوور میں 2 رنز کے مجموعی اسکور پر کپتان نجم الحسن شانتو بھی کھاتا کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ ہرشت رانا کی گیند پر ویرات کوہلی نے کیچ پکڑا۔ مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کیوں ہوئی؟ پاکستانی کپتان محمد رضوان نے وجہ بتادی ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بنگلہ...
بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی سے قبل بڑا دھچکا پہنچا ہے، اس کے اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن بولنگ ٹیسٹ پاس کرنے میں ایک بار پھر ناکام ہوگئے۔ شکیب الحسن پر انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ پر عائد پابندی برقرار رہےگی، شکیب الحسن نے 21 دسمبر کو چنئی میں اپنا دوسرا بولنگ ٹیسٹ دیا تھا۔ اس سے قبل انگلینڈ کے لفبورویونیورسٹی میں بھی دیے گئے بولنگ ٹیسٹ میں بھی شکیب الحسن ناکام رہے تھے جبکہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے شکیب الحسن کے ٹیسٹ میں فیل ہونےکی تصدیق کردی ہے۔ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہےکہ شکیب الحسن ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں بطور بیٹر کھیلنے کے اہل رہیں گے۔ بنگلادیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق بولنگ ٹیسٹ میں...
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے نجم الحسین شانتو کی قیادت میں 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ بنگلہ دیشی اسکواڈ میں مشفق الرحیم، سومیا سرکار، تنزید حسن، ذاکر علی، تسکین احمد، مستفیض الرحمان، پرویز حسین، نصوم احمد، مہدی حسن، محمود اللہ، تنظیم حسن ثاقب، ناہید رانا اور توحید ہریدائے کو شامل کیا گیا ہے۔ تاہم بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے اہم آل راونڈر شکیب الحسن کو پاکستان میں منعقدہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے بنائے گئے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے:آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے نیوزی لینڈ ٹیم کا دلچسپ انداز میں ٹیم کا اعلان انہیں بالنگ ٹیسٹ پاس کرنے میں دوسری بار بھی ناکام ہونے...
ڈھاکہ (نیوزڈیسک)بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی سے قبل بڑاجھٹکا، آل راؤنڈر شکیب الحسن بولنگ ٹیسٹ پاس کرنے میں ایک بار پھر ناکام ہوگئے۔شکیب الحسن پر انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ پر عائد پابندی برقرار رہےگی۔ شکیب الحسن نے 21 دسمبر کو چنئی میں اپنا دوسرا بولنگ ٹیسٹ دیا تھا۔بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے شکیب الحسن کے ٹیسٹ میں فیل ہونےکی تصدیق کردی۔بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہےکہ شکیب الحسن ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں بطور بیٹرکھیلنے کے اہل رہیں گے۔ بنگلادیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق بولنگ ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد چیمپئنز ٹرافی کے لیے شکیب الحسن کی اسکواڈ میں شمولیت مشکل ہے۔ تمیم اقبال کی ریٹائرمنٹ کے بعد بنگلا دیش کا دونوں سینیئر کھلاڑیوں کے بغیر...